اردو ادیبوں کی فہرست

باذوق

محفلین
والد محترم کا نام تو نظر آ رہا ہے ۔۔۔ مگر خاکسار کا نام ندارد ہے :(
(حالانکہ فاروقی صاحب تک میرا اصل نام ضرور پہنچا ہوگا)
 

الف عین

لائبریرین
اپنا درست تعارف تو کرا دیتے بھئ۔ والد کا نام بھی۔
ویسے میرا نام بھی نہیں ہے اور نہ والد مرحوم کا۔ میں تو شنبخون میں چھپا بھہی تھا۔ اس سے قطعِ نظر، کام تو زبردست کیا ہے فاروقی صاحب نے۔ کاش یہ اردو میں بھی ہوتا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کیا یہ ممکن نہیں کہ اس فہرست کومحفل کے لیے فاروقی صاحب کی اجازت سے اردو کے قالب میں ڈھال دیا جائے اور محفل کے فورم پر موجود احباب کی مدد سے اس کی تازہ کاری ہوتی رہے اور ہر رکن مختلف ادیبوں کے کوائف اور کام کی نوعیت مجوزہ پروفارما پر ارسال کرے جسے فہرست میں شامل کر نے یا نہ کرنے کے بارے میں ایک کمیٹی فیصلہ کرے
 

الف عین

لائبریرین
لکھتا ہوں کاؤنسل والوں کو، یا گر وہ ای میل کا جواب دیں تو ای میل سے۔ یہ تو لکھ چکا ہوں کہ ان کی سائٹ بھی کرلپ کی طرح اردو تحریر میں ہو تو بہتر ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اعجاز صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ انہیں باصرار لکھیے تاکہ اردو محفل پر یہ فہرست مہیا ہو سکے ۔۔۔۔۔ اور اس کی تازہ کاری ہو سکے ۘ ہم بھی اپنی خدمات سمیت حاضر ہیں
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بھائی۔ وہ جو کچھ تھا اردو کاؤنسل سائٹ پر، وہ شمس الرحمن کے بھانجے نور فاروقی کے توسط سے تھا۔ یونی کوڈ کا کام بھی۔ اب نور بھی وہاں نہیں رہے اور ان کے تعلقات بھی شمس الرحمن فاروقی سے خراب ہو گئے ہیں۔ اب تو اردو دنیا کا بھی محض سرورق تصویری شکل میں ہے۔
 
Top