اسپیچ رکگنیشن سسٹم ایسا نظام ہے جس میں انسانی بولی کو سافٹوئیر کے ذریعہ مفہوم دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کے ذریعہ اسپیچ ٹو ٹیکسٹ، اسپیچ کمانڈ اور انٹریکٹیو وائس ریسپونس جیسے کام لئے جاتے ہیں۔ دستی آلات مثلاً موبائل فونز میں یہ بہت کار آمد ہے۔
لوگوں کا لہجہ، بولنے کا انداز، پچ اور دوسری وائس کوالٹیز یکسر مختلف ہوتی ہیں اس لئے یہ قدرے مشکل کام ہے۔ حتیٰ کہ انگلش میں بھی سو فیصد درست کام کرنے والا نظام ابھی تک نہیں بن سکا۔ اس کے مخالف ٹیکسٹ ٹو اسپیچ نسبتاً آسان ٹیکنولوجی ہے۔ اردو میں اس جانب کام ضرور ہوا ہے لیکن کوئی بہترین سسٹم اب تک میری نظروں سے نہیں گزرا۔