اردو اصطلاحات

محبوب عالم

محفلین
تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ اُردو زدہ انگریزی کی بجائے اُردو کی اپنی اِصطلاحات استعمال کریں. مثلاً یونیکوڈ کو اُردو میں یکرمزی کہاجاتا ہے. اِسی طرح انٹرنیٹ کو جالبین اور ای میل کو برقی خط یا بخط لکھنا درست ہوگا.
مزید اِصطلاحات آپ کو اُردو ویکی پیڈیا پر مل سکتی ہیں. پتہ ہے:
http: // ur.wikipedia. org
کوشش کیجئے کہ اُردو اِصطلاحات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ ہماری زبان ترقی کرے. شکریہ!
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ ہم پر مہربانی کریں اور ان اصطلاحات کو اردو وکی پیڈیا پر ہی استعمال کیا کریں۔ اس طرح کے الفاظ استعمال کرکے آپ اردو کی کوئی خدمت نہیں کر رہے ہیں بلکہ الٹا اس کے فروغ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
 
ہاں‌درست ہے۔ یہ کونسی زبان ہے؟
یکرمزی یونی کوڈ کا مترادف کیسے ہے
یہ جالبین کیا دوربین کو دیکھ کر انٹرنیٹ کانام رکھا ہے؟ بڑا ہی بھونڈا ترجمہ ہے۔
کیا یہ فارسی ہے؟
 

شہزاد وحید

محفلین
اردو ایک وسیع زبان ہے جو کئی زبانوں کے اشتراک سے بنی ہے، اور اردو بذات خود ایک دوسری زبان کا لفظ ہے۔اور وکی پیڈیا والے مجھے پاگل لگتے ہیں۔جب لفظ ہی انگریزی کا ہے تو انگریزی میں بولنے میں کیا خرج ہے۔ایسا نہ کرنا تو تنگ نظری ہو گا۔
 
Top