اردو الفاظ کی مکمل ترین فہرست درکار ہے!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں چاہتا ہوں کہ اردو سپیچ پراسیسنگ کے سلسلے میں کام کا آغاز کیا جائے۔ اس کے لیے مجھے اردو الفاظ کی اب تک کی مکمل فہرست درکار ہے جو کہ ممکنہ حد تک اغلاط سے پاک بھی ہونی چاہیے۔ ایک مرتبہ یہ فہرست دستیاب ہو جائے تو اس کے بعد ان الفاظ کے رومن متبادلات کی ڈیٹابیس تیار کرنے کے لیے کام تقسیم کیا جا سکے گا۔
والسلام
 

ساقی۔

محفلین
کیا ڈکشنری سے اردو الفاظ کو علیحدہ کیا جا سکتا ہے ؟ میرے پاس جو ڈکشنری ہے اس میں بہت زیادہ الفاظ کا ذخیرہ ہے ۔ مگر مجھے یہ معلوم نہیں کہ انہیں آپ کی ضرورت کے مطابق کیسے پک (pick) کیا جا سکتا ہے ۔ اور وہ ڈکشنری محفل پر شیئر کی جا چکی ہے ۔ نام ہے اس کا lingoes ڈکشنری۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک فہرست تو میں نے بھی بنا رکھی ہے کرلپ سے اصلاح کر کے، جس کو ورڈ میں پروف ریڈنگ کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ اس کا لنک کیونکہ بدلتا رہتا ہے، اس لئے فولڈر کا ربط ہی دیتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ میں اس لسٹ کو چیک کرتا ہوں۔ باقی دوستوں کی فیڈ بیک کا بھی انتظار رہے گا۔
 

اسد

محفلین
کیا ڈکشنری سے اردو الفاظ کو علیحدہ کیا جا سکتا ہے ؟ میرے پاس جو ڈکشنری ہے اس میں بہت زیادہ الفاظ کا ذخیرہ ہے ۔ مگر مجھے یہ معلوم نہیں کہ انہیں آپ کی ضرورت کے مطابق کیسے پک (pick) کیا جا سکتا ہے ۔ اور وہ ڈکشنری محفل پر شیئر کی جا چکی ہے ۔ نام ہے اس کا lingoes ڈکشنری۔
یہ انگلش سے اردو ڈکشنری ہے، اگر اردو سے انگلش ہوتی تو پھر اردو الفاظ ترتیبوار حاصل کیے جا سکتے تھے۔
 

دوست

محفلین
محفل کی ٹیکسٹ ڈیٹا بیس، اور اردو ویب لائبریری کی ٹیکسٹ ڈیٹا بیس مجھے مہیا کردیں تو اس اتوار تک اردو کے الفاظ کی فہرست مہیا کرسکتا ہوں۔ لیکن پروگرامنگ میں مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں سپیس کو لفظ کی حد بنانا پڑے گا۔ مرکب الفاظ نہیں آئیں گے۔ مرکب الفاظ کے لیے خود سے الفاظ شامل کرنا پڑیں گے۔ پرانی لسٹ کو اب اپڈیٹ کیا جانا چاہیے میرے خیال سے۔ ہمارے پاس اور بہت سارا ڈیٹا موجود ہے اور الفاظ تیس ہزار کی بجائے پچاس ہزار ہونے چاہئیں اب۔
 
Top