اردو الفاظ کے درمیان انگلش کا لفظ لکھنا۔۔۔

مسئلہ یہ ہے کہ یہاں اردو ٹائپ کرتے کرتے اگر ضرورتاّ کوئی انگلش کا لفظ ٹائپ کرنا ہو تو اسکا کیا طریقہءِ کار ہے۔۔کیونکہ میں پہلےایسے کسی لفظ کو کسی اور پروگرام یعنی ورڈ یا ایکسل وغیرہمیں ٹائپ کرکے کاپی پیسٹ کرتا تھا لیکن اب جب ایسا کرتا ہوں تو وہ لفط دو تین سطر نیچے چلا جاتا ہے۔۔۔کیا اسکا کوئی آسان طریقہ ہے؟
 

زیک

مسافر
ٹیکسٹ باکس نے نیچے انگلش کا بٹن دبائیں، انگریزی لکھیں اور پھر اردو کا بٹن دبائیں
 

زیک

مسافر
لیکن ٹیکسٹ باکس کے نیچے تو انگلش کا کوئی بٹن نہیں ہے
ہمم آئی پیڈ پر تو نظر آ رہا تھا۔ کمپیوٹر پر فائرفاکس میں مجھے بھی نظر نہیں آ رہا۔ ایڈیٹر کی سیٹنگ کا چکر ہے شاید۔

خیر آپ Ctrl+Space دبا کر بھی زبان تبدیل کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
جہاں ایک ہی جملے میں دونوں زبانیں استعمال کرنی ہوں، وہاں کنٹرول کیریکٹر ٹائپ کریں۔ انگریزی کے لئے سوئچ کرتے وقت RTL اور دوبارہ اردو کرتے وقت RTL۔ یہ کنٹرول کیریکٹرس نوٹ پیڈ میں انزرٹ کر کے بھی کاپی کر سکتے ہیں اور اردو دوست قسم کے اڈوانسڈ اردو کی بورڈ میں دائیں آلٹ کو دبا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں، اس سے زبان کا فلو درست رہتا ہے، ورنہ اردو میں دائیں سے بائیں ہونے میں انگریزی کے بریکٹس، کاما فل سٹاپ وغیرہ بھی دائیں سے بائیں ہو جاتے ہیں۔
 

کاتب

محفلین
نہیں ایم ایس ورڈ میں problem وہیں کا وہیں ہے
بھائی جان میں کمپیوٹرز کا اتنا اکسپرٹ تو نہیں، لیکن میں گذشتہ کئی سالوں سے ایم ایس ورڈ میں اردو تحریر کے ساتھ انگریزی الفاظ کامیابی سے استعمال کر رہا ہوں۔ ونڈوز سیون سے پہلے کے پرگرامز میں بھی۔ میرا خیال ہے کہ آپ کو رائٹ ٹو لیفٹ ٹیکسٹ ڈائیرکشن کے ساتھ ساتھ کی بورڈ Toggle استعمال کرنا ہو گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اصطلاح ٹوگل سے بخوبی واقف ہوں گے جو کی بورڈ کو اردو سے انگریزی اور انگریزی سے واپس اردو میں تبدیل کرتا ہے۔

امید ہے کہ محفل کے سینئرز سکرین شاٹس کے ذریعے مجھ سے بہتر معاونت اور ٹربل شوٹنگ فراہم فرما سکیں گے۔ :)
 

کاتب

محفلین
بھائی جان اپنا رائٹ ٹو لیفٹ ٹیکسٹ ڈائیریکشن بٹن اپنے ربن پر چیک کریں کہ وزیبل ہے کہ نہیں۔ نیز مجھے یقین ہے کہ آپ اصطلاح Toggle سے پہلے ہی آگاہ ہیں۔ جو کی بورڈ کو اردو سے انگریزی اور پھر انگریزی سے اردو Mode میں واپس بدل دیتا ہے۔
2a8nk0w.jpg
[/IMG]

یہ دیکھیں :

http://i48.tinypic.com/2a8nk0w.jpg
 
Top