اردو انسائیکلوپیڈیا اب اردو ویب کے زیر انتظام

جنید اختر

محفلین
بہت خوب۔۔ :)

کیا کوئی اردو انسائیکلوپیڈیا کا بینر وغیرہ ہے تاکہ اس بینر کو بلاگ پر چسپاں کیا جاسکے۔۔۔؟؟
 
بہت خوب۔۔ :)

کیا کوئی اردو انسائیکلوپیڈیا کا بینر وغیرہ ہے تاکہ اس بینر کو بلاگ پر چسپاں کیا جاسکے۔۔۔ ؟؟
ابھی اس پر کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ در اصل اس پورے عرصہ اس پروجیکٹ کی ہیوی ویٹ لفٹنگ ایک ہی فرد کے کندھوں پر رہی جو یا تو ڈیویلپمنٹ دیکھتے، ڈیزائن دیکھتے یا پھر ڈیٹا۔ :) :) :)
 
او ہو!! یہ تو بہت بڑی خوش خبری ہے ہمارے لیے۔ مجھے بھی ذوہیب بھائی نے اس میں انتظامی اختیارات دیے تھے لیکن میں کچھ نہیں کرسکا۔ اب ضرور کوشش کروں گا۔
ایک گذارش:
سب سے پہلے تو میڈیاویکی سوفٹ ویئر کا ترجمہ مکمل نہیں ہوا ہے، کم از کم اردو انسائیکلوپیڈیا کی حد تو درست ہوجائے جیسے میں نے اردو ویکیپیڈیا پر کیا ہے۔
محض پیسہ کے لیے بعض ایسے افراد جنہیں اردو کا ایک لفظ بھی نہیں آتا گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے ترجمہ کر کر کے میڈیاویکی کی زبان کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ جتنا اردو ویکی والوں نے کیا تھا اس حد تک ٹھیک ہے اس کے بعد تو بس الامان والحفیظ۔
ویسے مجھے میڈیاویکی کا کافی تجربہ ہے اگر کوئی ضرورت ہو تو انتظامی لحاظ سے تو ابن سعید بھائی مجھے حاضر پائیں گے۔
 
اردو انسائیکلوپیڈیا پر اب تک اوپر کے جانب میری ترجیہات نظر آتا تھا اب اسے درست کرکے میری ترجیحات کردیا ہے۔ یہ صرف ایک مثال ہے غلط املاء کی۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اردو کےعشاق کے لئے یہ کام واقعی انتہائی مدد گار ہے۔ اس کےکرنے تمام احباب کے لئے ہدیۂ تشکر و ستائش اور اجر کے لئے دعائیں!!
 
ابن سعید صاحب اور محفل کے سبھی دوستوں کو مبارکباد ۔ اردو محفل کا رکن بن کر بے حد مطمئن ہوں ، اللہ کرے یہ محفل ہمیشہ سرسبز وشاداب بنی رہے ۔ یہ بات صد فی صد درست ہے کہ اردو زبان کو ٹیکنالوجی سے ہمہ ہنگ کرنے اسے عملی زندگی میں برتنے کا کام یہ حلقہ بخیر و خوبی انجام دے رہا ہے ۔ یہاں آنے کے بعد یہ ا حساس بیدار ہوجاتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ابن سعید صاحب اور محفل کے سبھی دوستوں کو مبارکباد ۔ اردو محفل کا رکن بن کر بے حد مطمئن ہوں ، اللہ کرے یہ محفل ہمیشہ سرسبز وشاداب بنی رہے ۔ یہ بات صد فی صد درست ہے کہ اردو زبان کو ٹیکنالوجی سے ہمہ ہنگ کرنے اسے عملی زندگی میں برتنے کا کام یہ حلقہ بخیر و خوبی انجام دے رہا ہے ۔ یہاں آنے کے بعد یہ ا حساس بیدار ہوجاتا ہے کہ ہم سب ایک ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
خوشی ہوئی آپ کا یہ دوستانہ اور مخلصانہ پیغام پڑھ کر۔
 
Top