اردو انسائیکلوپیڈیا کی ویب پر یونیکوڈ اردو میں دستیابی

کیا اردو انسائیکلوپیڈیا کو فراہم نہیں کیا جاسکتا اس طرح آن لائن؟؟
پی ڈی ایف تو دستیاب ہے، لیکن اگر اس کو بریٹانکا انکارٹا کی طرح سوفٹویئر کی شکل دے دی جائے تو زبردست کام ہوجائے گا :) :)
 
فلک شیر

محفلین

تکنیکی معاملات تو ماہرین ہی بتا سکتے ہیں ، لیکن میرے خیال میں یہ ایک بڑا اور مہنگا پراجیکٹ ہو گا :)
 
فلک شیر

محفلین
کیا اردو انسائیکلوپیڈیا کو فراہم نہیں کیا جاسکتا اس طرح آن لائن؟؟
پی ڈی ایف تو دستیاب ہے، لیکن اگر اس کو بریٹانکا انکارٹا کی طرح سوفٹویئر کی شکل دے دی جائے تو زبردست کام ہوجائے گا :) :)
ویسے اس حوالہ سے انتہائی سنجیدگی سے کچھ نہ کچھ کرنا ضرور چاہیے، کیونکہ اب تو بریٹانیکا نے اشاعت ہی بند کر دی ہے اپنی، صرف انٹرنیٹ کو ہی کافی سمجھتے ہیں ، تو کیا ایک ایسا ہی اردو انسائیکلوپیڈیا ضروری نہیں ہے، یا کم از کم کسی حد تک ضرورت کو پورا کرنے والا ہی ہو۔ ایک آدھ برس قبل آفاق کا ایسا ہی ایک منصوبہ سنا تھا۔
ابن سعید بھائی
نبیل بھائی
دونوں صاحبان سے درخواست ہے، کہ اس سلسلہ میں کیا کیا جا سکتا ہے، اس کے حوالے سے کچھ رہنمائی فرمائیے۔
 
کیا اردو انسائیکلوپیڈیا کو فراہم نہیں کیا جاسکتا اس طرح آن لائن؟؟
پی ڈی ایف تو دستیاب ہے، لیکن اگر اس کو بریٹانکا انکارٹا کی طرح سوفٹویئر کی شکل دے دی جائے تو زبردست کام ہوجائے گا :) :)
ساری دنیا اوپن اسٹینڈرڈ کی جانب رواں ہے، ایسے میں کسی پلیٹ فارم کے لیے علیحدہ سافٹ وئیر بنانا اور اس کی دیکھ ریکھ کرنا دانشمندانہ عمل نہ ہوگا۔ اس کا بہترین طریقہ ویب پر لانا ہے۔ جن احباب کو انٹرنیٹ کی عدم دستیابی یا سست روی کا شکوہ ہے یہ شکایات بہت عرصہ تک اس شدت سے قائم نہیں رہ سکیں گے۔ نیز یہ کہ ایک دفعہ کوئی چیز ویب کے لیے دستیاب ہو جائے اور اس کی افادیت نظر آئے تو اس کو پلیٹ فارم اسپیسفک پیکیجنگ کی جا سکتی ہے۔ ویب ایپلیکیشنز کے ساتھ ایک اچھی بات یہ بھی ہوتی ہے کہ ان کی تبدیلی مرکزی ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ بہتری لانا سہل ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
سعود بھائی، کیا اردو وکی پیڈیا اس قدر مؤثر پلیٹ فارم بن سکتا ہے؟
 
اردو وکیپیڈیا تو اپنے زبان سازی کے مسئلے کو لے کر اپنی ساکھ اتنی خراب کر چکا ہے کہ اس میں کتابی مواد شامل کرتے ہوئے لوگ گھبرائیں گے کہ کہیں اس کی بھی "وردو کاری" نہ کر دی جائے۔ اس کے بر عکس اگر کتابیں ہیں تو ان کو اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کا پلیٹ فارم حاصل ہے اور اگر انسائکلو پیڈیا قسم کی چیز ہے جس میں کسی چیز جگہ واقعہ شخصیت وغیرہ کے حوالے سے مضامین ہوں تو ارود ویب کے زیر اہتمام اردو انسائیکلوپیڈیا کا پلیٹ فارم موجود ہے جہاں عموماً اسٹیٹک قسم کا مواد ہی ہوسٹ کیا جاتا ہے جس میں صارفین ہر دوسرے روز تبدیلیاں نہیں کر رہے ہوتے۔ بلکہ ایک دفعہ جو چیز شامل ہو جائے اس کی املا وغیرہ کی درستگی کی جائے تو کی جائے ورنہ نفص مضمون تبدیل نہیں ہوتا۔ :) :) :)
 
کیا اردو انسائیکلوپیڈیا میں ویڈیوز اور آڈیوز وغیرہ شامل کی جا سکتی ہیں ، جیسا کہ دیگر ویب بیسڈ یا ایپلیکیشن انسائیکلوپیڈیاز میں موجود ہوتی ہیں ؟
 
سعود بھائی،یہ بات درست ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر کسی وقت زبان سازی کی گئی تھی جسکی وجہ سے اس کی ساکھ خراب ہوئی، لیکن اب تو یہ صورتحال نہیں ہے۔ اگر افرادی قوت مل جائے تو گذشتہ زبان سازی کے تمام اثرات یکسر ختم کیے جاسکتے ہیں۔ پھر بھی مشہور مضامین سے اس کے اثرات ختم کرنے کی کوشش تو کی گئی ہے۔ چونکہ اب اردو ویکیپیڈیا پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ رائج زبان ہی استعمال کی جائے گی، اور ویکیپیڈیا کی پشت پر ہزاروں افراد کی ذہنی توائیاں صرف ہورہی ہیں، اس لیے اردو ویکیپیڈیا ایک خاصا موثر منصوبہ بن سکتا ہے اگر ہم بنانا چاہیں :) :)
 
آخری تدوین:

ویکیپیڈیا میں تو اس کی سہولت موجود ہے، بلکہ سپوکن ویکیپیڈیا کا پراجیکٹ ہی ہے۔ اردو انسائیکلوپیڈیا میں یہ سپورٹ اگر شامل ہے تو سرور پر کافی بوجھ پڑسکتا ہے :) :)
 
میں اردو ویب کے زیر انتظام چلنے والے اردو انسائیکلوپیڈیا میں بھی منتظم ہوں اور اردو ویکیپیڈیا میں بھی، لیکن ذاتی طور پر مجھے اردو ویکی پر کام کرنا زیادہ پسند اور دانشمندی کا تقاضہ لگتا ہے۔ ویکیپیڈیا کے تحت ایک عالمی متحرک برادری جمع ہے، وہاں ریسورسیز اور فنڈز ہماری مجبوری نہیں بنتے۔ تو ایک ایسی جگہ جہاں ریسورسیز انتہائی وافر مقدار میں موجود ہوں، ہزاروں لاکھوں افراد جہاں بیک وقت متحرک ہوں، کسی بھی کام کو انجام دینے کے لیے ہر طرح کے ٹولز مہیا ہوں، اور ہمیں ایک عالمی پلیٹ فارم مل رہا ہو تو میرے خیال میں وہاں کام کرنا دانشمندی کا تقاضا ہے :) :)
اردو ویکیپیڈیا میں بسا اوقات اگر ہم کوئی مضمون پڑھ رہے ہوتے ہیں، تو یہی مضمون دیگر عالمی زبانوں میں بھی بیک وقت مہیا ہوتا ہے، ہم وہاں کسی بھی مضمون کو ایک عالمی منظرنامہ میں دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔ اور وہاں موجود مواد کاپی رائٹ سے آزاد ہوتا ہے، جبکہ اردو انسائیکلوپیڈیا میں متحرک کمیونٹی نہیں، ریسورسیز کے مسائل الگ، سانچے موجود نہیں ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے ویکیمیڈیا بگزلا جیسا کوئی پلیٹ فارم نہیں۔ ایسے محدود میدان میں کام کرنا مشکل ضرور ہے اور افادیت بھی کم :) :)
 
ایک بار ایک ویکی ساتھی نے کہا کہ کیا ہم اردو انسائیکلوپیڈیا لغت سے مواد ویکی لغت میں کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں، جب وہاں جاکر چیک کیا تو پتہ چلا کہ سب کاپی رائٹڈ ہے :) :)
 
"
ویکیپیڈیا جیسا عالمی معروف پلیٹ فارم ویب پر موجود نہیں، گوگل کی آدھی سے زائد سرچیں ویکیپیڈیا کے لیے ہوتی ہیں جب ہم کوئی لفظ گوگل پر لکھتے ہیں تو گوگل متعلقہ نتائج میں ویکیپیڈیا کو ترجیح دیتا ہے اسی لیے میں نے بھی ویکیپیڈیا پر کام کرنے کو ترجیح دی ہے مختلف زبانوں میں ویکیپیڈیا موجود ہیں اردو کو ان سے آگے لے جانا ہے یہ سوچ کر کام کرنے کا مزید اشتیاق پیدا ہوتا ہے جو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر میسر نہیں، اردو ویکیپیڈیا پر جناتی اردو کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن دس سال میں میں جتنا کام ہوا وہ اتنی جلدی تو درست کرنا ممکن نہیں جیسے کہ شعیب بھائی نے اوپر بیان کیا کہ افرادی قوت ہو تو یہ کام جلدی کیا جا سکتا ہے، میں تو کہتا ہوں کہ تمام محفلین اگر ایک مہینے کے لیے ویکیپیڈیا پر آ جائیں تو جناتی اردو کا دور دور تک بھی نشان نہ رہے گا ویکیپیڈیا پر۔
 
زیک

مسافر
سعود بھائی،یہ بات درست ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر کسی وقت زبان سازی کی گئی تھی جسکی وجہ سے اس کی ساکھ خراب ہوئی، لیکن اب تو یہ صورتحال نہیں ہے۔ اگر افرادی قوت مل جائے تو گذشتہ زبان سازی کے تمام اثرات یکسر ختم کیے جاسکتے ہیں۔ پھر بھی مشہور مضامین سے اس کے اثرات ختم کرنے کی کوشش تو کی گئی ہے۔ چونکہ اب اردو ویکیپیڈیا پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ رائج زبان ہی استعمال کی جائے گی، اور ویکیپیڈیا کی پشت پر ہزاروں افراد کی ذہنی توائیاں صرف ہورہی ہیں، اس لیے اردو ویکیپیڈیا ایک خاصا موثر منصوبہ بن سکتا ہے اگر ہم بنانا چاہیں :) :)
یہ خوش آئند بات ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
"
ویکیپیڈیا جیسا عالمی معروف پلیٹ فارم ویب پر موجود نہیں، گوگل کی آدھی سے زائد سرچیں ویکیپیڈیا کے لیے ہوتی ہیں جب ہم کوئی لفظ گوگل پر لکھتے ہیں تو گوگل متعلقہ نتائج میں ویکیپیڈیا کو ترجیح دیتا ہے اسی لیے میں نے بھی ویکیپیڈیا پر کام کرنے کو ترجیح دی ہے مختلف زبانوں میں ویکیپیڈیا موجود ہیں اردو کو ان سے آگے لے جانا ہے یہ سوچ کر کام کرنے کا مزید اشتیاق پیدا ہوتا ہے جو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر میسر نہیں، اردو ویکیپیڈیا پر جناتی اردو کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن دس سال میں میں جتنا کام ہوا وہ اتنی جلدی تو درست کرنا ممکن نہیں جیسے کہ شعیب بھائی نے اوپر بیان کیا کہ افرادی قوت ہو تو یہ کام جلدی کیا جا سکتا ہے، میں تو کہتا ہوں کہ تمام محفلین اگر ایک مہینے کے لیے ویکیپیڈیا پر آ جائیں تو جناتی اردو کا دور دور تک بھی نشان نہ رہے گا ویکیپیڈیا پر۔
یعنی لفظ جناتی کو جہادی سے بدل دیا جائے؟
یہ برائے تفنن لکھا ہے۔ مائینڈ مت کیجئے گا
 
Top