اردو انسٹالر کی تشکیل کیسے؟

اس موضوع پر مختلف جگہ پہلے بھی گفتگو کی جاتی رہی ہے کہ کمپیوٹر پر اردو کی تنصیب کا کام آسان سے آسان تر بنادیا جائے اور صارف کو اس کے لیے زیادہ کام نہ کرنا پڑے۔ اس امکان پر بھی غور ہوچکا ہے کہ ایک ایسا انسٹالر تخلیق کیا جائے جس کا سیٹ۔اپ چلانے سے ساری سیٹنگ خود بخود ہوجائے اور کمپیوٹر پر اردو کی تنصیب بمع فونٹس ممکن ہوسکے۔
اگرچہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر کسی کو اردو سے واقعی دلچسپی ہوگی تو اسے کمپیوٹر پر نصب کرنے کی خاطر وہ کافی کچھ کرنے کو تیار ہو بھی جائے گا لیکن جتنا زیادہ کام ہوگا، اسے اتنی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہ اگر کوئی عام شخص اردو یونیکوڈ ویب سائٹ یا فورم دیکھے اور اسے صحیح نظر نہ آئے تو وہ اردو کی تنصیب کے لئے عموما زیادہ کوشش نہیں کرے گا اور ویب سائٹ بند کردے گا۔ حالانکہ اگر یہ تنصیب آسان بنادی جائے تو امکان ہے کہ ایسے کافی لوگ اردو یونیکوڈ کی طرف آجائیں گے۔
اس پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ افسوس ہے کہ مجھے ایسے انسٹالر کی تخلیق کے بارے میں خاطر خواہ معلومات نہیں، ورنہ میں اس کام کا بیڑہ بخوشی اٹھالیتا۔
(آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے اتنی تحریر پڑھی لیکن ابھی مزید باقی ہے، برداشت کیجئے!)
میں اردو انسٹالر کی تخلیق کے حوالہ سے کچھ باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ گزشتہ دنوں ونڈوز ایکس۔پی کا ایک ایسا پائریٹڈ ورژن میرے ہاتھ لگا جس میں کافی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ وہ یہاں Windows Crystal XP کے نام سے سی۔ڈی پر دستیاب ہے۔ اس کی انسٹالیشن میں کچھ خاص باتیں ہیں۔ اول یہ کہ انسٹالیشن کے دوران وہ آپ سے کچھ نہیں پوچھتا، نہ ہی نیٹ ورک کے بارے میں، نہ اوقات کے بارے میں، نہ ہی رجسٹریشن نمبر اور نہ ہی زبانوں کی تنصیب۔ بلکہ وہ خود سے مکمل انسٹال ہوجاتا ہے اور جب آپ انسٹالیشن کے بعد ونڈوز ایکس۔پی چلاتے ہیں تو کچھ واضح تبدیلیاں آپ کو دیکھنے میں ملتی ہیں۔
اس میں، کافی ساری بہت خوبصورت خوبصورت تھیمز ہیں۔ اس میں "ریجنل لینگویجز" میں سے "رائٹ ٹو لیفٹ لینگویجز" کو خود سے منتخب کیا ہوا ہوتا ہے۔ میرا گمان ہے کہ اسے تخلیق کرنے والا ملک "مصر" سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سوچنے کی وجہ یہ ہے کہ ونڈوز میں انگریزی کی۔بورڈ کے ساتھ ساتھ عربک (مصری) کی۔بورڈ کی تنصیب بھی از خود ہوئی ہوتی ہے اور مقام کا انتخاب بھی "مصر" ہی ہے۔ مجھے ایک خیال یہ بھی آیا کہ کہیں یہ گھوسٹ۔ونڈوز کا چکر تو نہیں کہ ایک کمپیوٹر پر انسٹال کرکے اس کی امیج بنالی ہو۔ لیکن یہ ایسا بھی نہیں ہے۔ ایک اور اضافی بات یہ کہ ونڈوز کی تنصیب کے بعد جب کمپیوٹر پہلی بار ونڈوز کھولتا ہے تو ایک اسکرین آتی ہے جس پر مختلف سافٹ۔ویئرز کی فہرست ہوتی ہے۔ اس میں اوپن آفس، فائر فاکس اور دیگر مفید سافٹ۔ویئرز شامل ہیں۔ آپ جو سافٹ۔ویئرز منتخب کریں گے، وہ انسٹالر ان کی تنصیب بھی کردیتا ہے۔ ونڈوز کی رجسٹریشن "پیپسی لیبب" کے نام پر ہوئی ہے جس کا برقی پتہ "پیپسی لیبب ایٹ م۔س۔ن ڈاٹ کام" ظاہر کیا گیا ہے۔
اس طویل تحریر کی وجہ یہ کہ جس طرح انہوں نے ونڈوز کے انسٹالر میں ایسی تبدیلیاں کیں کہ وہ انسٹالر از خود یہ سب کر رہا ہے تو کیا اسی بنیاد پر کوئی ایسا انسٹالر بنایا جاسکتا ہے جو صرف اردو زبان کی تنصیب اور فونٹس کے کاپی کرنے کا عمل سر انجام دے۔
اگر اس ونڈوز کی سی۔ڈی کسی کے لئے کارآمد ثابت ہوسکے تو وہ اپنی کسی قریبی دکان سے Windows Crystal XP کے نام سے معلوم کرسکتا ہے۔ اگر دستیاب نہ ہو تو پھر کسی دوسری طرح مہیا کرنے کا سوچوں گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اسے WinRAR میں دبا کر چند حصوں میں توڑ دوں اور وہ حصے کسی جگہ اپ۔لوڈ کرکے وہاں کا ربط دیدوں۔
بہرحال! یہ ایک اہم موضوع ہے جس پر سنجیدگی سے سوچنے کی اہم ضرورت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

عمار، میں خود اس سمت میں سوچ چکا ہوں کہ ایسی ونڈوز ڈسٹریبیوشن تشکیل دی جانی چاہیے جس میں اردو سے متعلقہ تمام سیٹنگز پہلے سے موجود ہوں اور ضروری اردو ایڈیٹر بھی انسٹال ہوئے ملیں۔ اور ایسا کرنا ضرور ممکن ہوگا اگرچہ یہ کچھ غیر قانونی کام ہوگا۔ میں اس بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کروں گا۔

ویسے ونڈوز پر اردو کی انسٹالیشن کے لیے کچھ انسٹالر موجود ہیں۔ ایک انسٹالر میں نے تشکیل دیا ہے جو ذیل کے ربط پر موجود ہے:

اردو انسٹالر ایکس پی (UrduInstallerXP)

یہ انسٹالر ونڈوز ایکس پی میں اردو سپورٹ انسٹال کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ شارق مستقیم نے بھی انسٹالیشن پروگرام تیار کیے ہیں ۔ انہیں رن کرنے کے لیے ونڈوز کی سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کی تفصیل ذیل کے ربط پر موجود ہے:
Urdu Support Installers
والسلام
 
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

عمار، میں خود اس سمت میں سوچ چکا ہوں کہ ایسی ونڈوز ڈسٹریبیوشن تشکیل دی جانی چاہیے جس میں اردو سے متعلقہ تمام سیٹنگز پہلے سے موجود ہوں اور ضروری اردو ایڈیٹر بھی انسٹال ہوئے ملیں۔ اور ایسا کرنا ضرور ممکن ہوگا اگرچہ یہ کچھ غیر قانونی کام ہوگا۔ میں اس بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کروں گا۔

کیا یہ ضروری ہے کہ ونڈوز میں ہی یہ کام کیا جائے؟ اگر الگ ایک انسٹالر بنایا جائے تو وہ تو شاید غیر قانونی نہیں کہلائے گا؟ میرے پاس دو فونٹس انسٹالر ہیں۔ ایک “عربک فونٹس کا اور ایک اردو فونٹس“ کا۔ اگر وہ چلادیئے جائیں تو اردو اور عربی کی فونٹس ونڈوز میں فونٹس کی ڈائریکٹری میں کاپی ہوجاتے ہیں۔ ویسے بھی شاید فونٹس کے کاپی کرنے کا انسٹالر بنانا اتنا زیادہ مشکل نہیں جتنا کہ ونڈوز میں اردو کی سیٹنگ کے لیے کچھ بنانے کا ہے۔
نبیل بھائی! کیا اردو محفل پر کوئی ایسا بندہ موجود ہے جو مجھے اس حوالہ سے کچھ سکھا سکے یا بنیادی معلومات فراہم کردے۔ یا کم سے کم کوئی ایسا ربط فراہم کردیا جائے جہاں سے میں اس کا بنیادی کام اور طریقہ جان سکوں کہ یہ انسٹالر کیسے بنتے ہیں اور کس طرح کام کرتے ہیں؟
 
اور میں نے آپ کے فراہم کردہ ربط پر دستیاب انسٹالر اپنے پاس اتار لیا ہے (اگرچہ انسٹال نہیں کیا کیونکہ میرے پاس اردو سپورٹ پہلے سے انسٹال ہے)۔
اب باقی کام کیا بچا ہے؟ اردو سپورٹ کے لیےبھی انسٹالر موجود ہے، اردو کی۔بورڈ کے لیے بھی انسٹالر ہے اور فونٹس کے لئے بھی۔ ہاں اگر کسی طرح ان تینوں، چاروں انسٹالر اپلیکینشز کو ایک ساتھ ملادیا جائے تو کیسا رہے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، انسٹالر بنانے کے لیے انسٹالر بنانے والا پروگرام درکار ہوتا ہے۔ :)

مجھے انسٹال شیلڈ (InstallShield) پسند ہے۔ اس کے علاوہ Visual Studio میں بھی سیٹ اپ پروگرام بن جاتے ہیں۔ ہمارا بنایا ہوا فونٹ انسٹالر ‌ میں ہی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹڑنیٹ پر کئی فری انسٹالر کریٹر پروگرام دستیاب ہیں۔ میرا ان میں سے کسی کو استعمال کرنے کا تجربہ نہیں ہے۔ اس بارے میں شارق تمہیں بہتر بتا سکتے ہیں۔

انسٹالر بنانا مشکل کام نہیں ہے۔ اس میں یہی طے کرنا ہوتا ہے کہ کونسی فائلیں کسی فولڈر میں کاپی ہوں، رجسٹری میں کیا انٹریز جائیں گی اور کونسے مینو شارٹ کٹ بنیں گے وغیرہ۔
 
نبیل نے کہا:
اس بارے میں شارق تمہیں بہتر بتا سکتے ہیں۔
انسٹالر بنانا مشکل کام نہیں ہے۔ اس میں یہی طے کرنا ہوتا ہے کہ کونسی فائلیں کسی فولڈر میں کاپی ہوں، رجسٹری میں کیا انٹریز جائیں گی اور کونسے مینو شارٹ کٹ بنیں گے وغیرہ۔
ٹھیک ہے! میں شارق بھائی سے پوچھوں گا۔ ویسے اتنے انسٹالر دیکھ کر اب مجھے تو نہیں لگتا کہ یہ کام اتنا زیادہ مشکل ہے۔ میرا خیال ہے کہ سب انسٹالرز کو یکجا کرنے کا کام باقی رہتا ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

نبیل نے کہا:
اور ضروری اردو ایڈیٹر بھی انسٹال ہوئے ملیں

نبیل بھائی باقی بات تو آپ کی ٹھیک ہے اور آئیڈیا بھی برا نہیں ہے لیکن مذکورہ بالا بات سے آپ کی کیا مراد ہے جبکہ اردو کی سیٹنگز پہلے سے موجود ہوں گی..؟؟

واللہ الموفق
 
تینوں‌کام

راہبر نے کہا:
اور میں نے آپ کے فراہم کردہ ربط پر دستیاب انسٹالر اپنے پاس اتار لیا ہے (اگرچہ انسٹال نہیں کیا کیونکہ میرے پاس اردو سپورٹ پہلے سے انسٹال ہے)۔
اب باقی کام کیا بچا ہے؟ اردو سپورٹ کے لیےبھی انسٹالر موجود ہے، اردو کی۔بورڈ کے لیے بھی انسٹالر ہے اور فونٹس کے لئے بھی۔ ہاں اگر کسی طرح ان تینوں، چاروں انسٹالر اپلیکینشز کو ایک ساتھ ملادیا جائے تو کیسا رہے گا؟

بھائی اگر آپ سائٹ کو غور سے دیکھو تو اس میں‌یہ تینوں‌کام کیے گئے ہیں، یعنی فانٹ ، کی بورڈ اور ریجنل سپورٹ‌سب انسٹال ہو جاتی ہے ۔ ۔ ۔ ونڈوز سی ڈی مانگنے کی وجہ یہہ ے کہ ہم ان فائلوں‌کو تقسیم کرنے کے مجاز نہیں ۔ ۔ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم

نبیل نے کہا:
اور ضروری اردو ایڈیٹر بھی انسٹال ہوئے ملیں

نبیل بھائی باقی بات تو آپ کی ٹھیک ہے اور آئیڈیا بھی برا نہیں ہے لیکن مذکورہ بالا بات سے آپ کی کیا مراد ہے جبکہ اردو کی سیٹنگز پہلے سے موجود ہوں گی..؟؟

واللہ الموفق

مکی، آپ کی بات درست ہے۔ اگرچہ سسٹم میں اردو سپورٹ انسٹال ہونے کے بعد کسی بھی سوفٹویر میں اردو لکھی جا سکتی ہے لیکن میں عام طور پر اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر ہی استعمال کرتا ہوں۔ کیونکہ مجھے انہیں استعمال کرنے میں زیادہ سہولت لگتی ہے۔
 

راج

محفلین
نبیل بھائی یہ بات تو سمجھ میں آئی کہ فونٹ انسٹال ہو گیا اور کی بورڈ بھی مگر اس میں آپشن کیسے ملے کے کونسا کی بورڈ استعمال کرنا ہے - مثلا میں فونوٹک استعمال نہیں کرتا مجھے آفتاب کی عادت ہے- تو میں اس کے لئے کیا کروں- ویسے تو فونٹ کرئیٹر انسٹالر تو بنا دیتا ہے کی بورڈ کے لئے مگر یہ سب یکجا استعمال کئے جائیں تو بہتر ہوگا-
یعنی ایک ہی سیٹ اپ میں آپشن ہو کہ اردو فونٹ انسٹال ہونے کے بعد وہ پوچھے کہ کون سا کی بورڈ ڈاونلوڈ کرنا پسند کریں گے آپ -
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ہمارے ایک دوست احمر خان نے
پاکستانی کیبورڈ کا ایک مجموعہ ﴿انسٹالر﴾ تیار کیا ہے
اس کو آپ ڈائون لوڈ کر کے انسٹال کر لیں تو مختلف کی بورڈ ایکس پی میں انسٹال ہو جاتے ہیں اور آپ اپنی مرضی کا کی بورڈ استعمال کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں

ڈائون لوڈ یہاں سے کریں
انہوں نے اس طرح کی ایک ونڈو کی سی ڈی بھی تیار کی ہے جس میں سروس پیک2 کے بعد سے :lol: اب تک کی تمام اپ ڈیٹس اور دیگر ضروری سافٹ ویئر مثلا ان پیج اور انٹر نیٹ ایکسپلورر7 موزیلا فائر فاکس اور دیگر ضروری یوٹیلٹیز شامل کی ہیں اور اس کا نام ایکس پی سروس پیک 3 رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس ونڈوز کو انسٹال کرنے کے بعد یہ تمام سہولتیں آپ کو انسٹال شدہ صورت میں ملیں گی
 
Top