اردو انسٹیٹیوٹ(اردو میں کمپیوٹر کی تعلیم کا آن لائن ادارہ)

بلال

محفلین
جناب آپ کی یہ سائیٹ جس کا ربط آپ نے دیا ہے وہ لگتا ہے ابھی مکمل نہیں ہوئی کیونکہ جب اسے کھولا جائے تو صحفہ اول تو آ جاتا ہے لیکن اُس پر مزید کوئی ربط موجود نہیں۔۔۔ ویسے اگر یہ سائیٹ مکمل ہو جائے تو اچھی چیز ہے نئے لوگوں کے لئے۔۔۔ شکریہ
 

تلمیذ

لائبریرین
میں نے بھی اس کو کھولنے کی کوشش کی ہے اور میری بھی یہی رإئے ہے، تاہم عنوانات سے تو لگتا ہے کمپیوٹر کے اردو متعلمین میں کافی مقبول ثابت ہوگی۔
 

دوست

محفلین
اللہ انھیں توفیق دے تو یونیکوڈ میں‌ کردیں۔ تاکہ لوگ سرچ انجن سے اردو میں‌ تلاش کریں تو انھیں مواد تو دستیاب ہوسکے۔
 
اللہ انھیں توفیق دے تو یونیکوڈ میں‌ کردیں۔ تاکہ لوگ سرچ انجن سے اردو میں‌ تلاش کریں تو انھیں مواد تو دستیاب ہوسکے۔
شاید اسی لیے انہوں نے اپنے پروجیکٹ آگے شروع نہیں کیا ۔ ابھی سوچ رہے ہونگے کے اردو یونی کوڈ بہترین ہے۔ خیر دیکھتے ہے کیا دیکھانے لگے ہے یہ اردو انسٹیٹیوٹ والے
والسلام
 

رند

محفلین
جناب صفحہ اول تو بہت خوبصورت ہے اور بہت اچھے اچھے عنوانات درج ہیں لیکن کسی ایک پر بھی لنک نہیں دیا گیا ویسے ڈیزائن خوبصورت ہے اور اگر جو عنوانات دیے گئے ہیں ان کو فراہم بھی کردیا جائے اور تصویری کی بجائے یونیکوڈ اردو مین ہو تو کیا ہی بات ہے
 

شمشاد

لائبریرین
مسٹر گرزلی اردو محفل میں خوش آمدید
یہ سائیٹ کیا کم ہے جو آپ اور کوئی ڈھونڈ رہے ہیں۔
 

فر حان

محفلین
واہ بہت خوب کام کیا ہے بس اب بے تابی سے انتظار ہے کے یہ سائیٹ شروع کب سے ہو رہی ہے ۔
 

راشد احمد

محفلین
یہ میری ویب سائٹ ہے

السلام علیکم دوستو!

یہ وہب سائٹ اس بندہ ناچیز نے بنائی ہے دراصل مجھے ٹیوٹوریل لکھنے میں بہت دیر ہو گئی جس کی وجہ سے میںویب سائٹ پوری طرح نہیں چلاسکا۔ اب میں نے مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ، ایکسیس، ان پیج، Html کے ٹیوٹوریل لکھ لئے ہیں۔ اگر کوئی تجویز ہے تو مجھے بتائیں۔ دوسرا یہ کہ ا ج کل میں Phpکے ٹیوٹوریل لکھ رہا ہوں کورل ڈرا، فوٹو شاپ میں لکھ نہیں سکتا کیونکہ مجھے اچھی طرح آتی نہیں ہے۔ لیکن میں بہت جلد نت نئے موضوعات پہ بہت کچھ لکھوں گا جو یقنینٓا آپ کو بسند آئیں گے۔

بس دعائوں میں مجھے یاد رکھیں میں بہت جلد اس پر بہت کچھ کروں گا جو آپ چاہتے ہیں۔
 

راشد احمد

محفلین
جناب صفحہ اول تو بہت خوبصورت ہے اور بہت اچھے اچھے عنوانات درج ہیں لیکن کسی ایک پر بھی لنک نہیں دیا گیا ویسے ڈیزائن خوبصورت ہے اور اگر جو عنوانات دیے گئے ہیں ان کو فراہم بھی کردیا جائے اور تصویری کی بجائے یونیکوڈ اردو مین ہو تو کیا ہی بات ہے

جی ہاں درست فرمایا لیکن بھائی جان مجھے اُردو یونیکوڈ نہیں آتی جب سیکھ جاوں گا تو ایک ورژن یونیکوڈ میں بھی بنائوں گا
 

الف عین

لائبریرین
جب یہاں آ ہی گئے ہیں تو سمجھ لیجئے کہ آپ کو اردو آ گئی۔ یہاں ہی ٹائپ کر کے کاپی پیسٹ کر دیں۔
اور اگر ان پیج میں مواد ہے تو اس کاکنورٹر یہاں ہی موجود ہے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں۔ فائلیں بنی بنائی مل جائیں گی آپ کو۔
مزید مدد کے لئے ہم سب حاضر ہیں۔۔ مطلب جو ہم میں سے اس کارِ خیر کا اہل ہے۔۔
 

بلال

محفلین
جناب آپ کو یونیکوڈ اردو کو سیکھنے کے لئے کسی اور جگہ جانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ ٹھیک جگہ پہنچ گئے ہیں۔۔۔ بس اردو محفل کو تھوڑا بہت پڑھیں سب سمجھ آ جائے گا۔۔۔ اس کے علاوہ پھر بھی کوئی مسئلہ ہو تو جیسا کہ اعجاز انکل نے کہا! ہم سب حاضر ہیں۔۔۔
 

دوست

محفلین
پہلے تو آپ کو خوش آمدید۔
دوسرے یہ کہ آپ اگر یونیکوڈ میں‌ سائٹ بنانا چاہیں تو میرا مشورہ ہوگا کہ آپ کوئی اچھا سی ایم ایس انسٹال کرلیں۔ جملہ بہت بھاری بھرکم ہے لیکن اس کا اردو ورژن موجود ہے۔ ویسے یہ کام ورڈپریس پر بھی ہوسکتا ہے۔ پروفیشنل لگنے والا ایک عدد تھیم چاہیے اور متعلقہ موضوعات پر مشتمل زمرے۔ بہت اچھی ویب سائٹ‌ بن سکتی ہے۔ اس کے لیے بھی آپ کو اردو تھیم دستیاب ہوجائیں۔ بس آپ ڈیٹا تیار کریں جسے آپ نے ویب سائٹ‌ پر رکھنا ہے۔
وسلام
 

راشد احمد

محفلین
لیجئے جناب میں نے اس دھاگے کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

میں نے اس کے لئے علیحدہ ویب سائٹ بنانے کی بجائے اسے فورم میں تبدیل کردیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی بندہ مضامین پڑھ کر وہیں اگر اسے کچھ سمجھ نہیں آتا تو بتا سکتا ہے۔

ویسے میں غم روزگار کی وجہ سے اس کو زیادہ وقت نہیں دے پاتا لیکن پھر بھی روزانہ دو سے تین گھنٹے نکال لیتا ہوں اور اتوار کو سارا دن اس پہ کام کرتا ہوں۔

ابھی بھی بہت سا مواد تصویری اردو میں ہے لیکن آہستہ آہستہ سب اردو یونیکوڈ میں تبدیل کردوں گا۔

ماشااللہ آپ دوستوں کی مہربانی سے میں اردو یونیکوڈ میں کام کرنا سیکھ گیا ہوں اور کافی مہارت حاصل ہوگئی ہے۔

سب دوستوں کا تجاویز دینے کا شکریہ۔
 
Top