اردو انسٹیٹیوٹ(اردو میں کمپیوٹر کی تعلیم کا آن لائن ادارہ)

نبیل

تکنیکی معاون
لیجئے جناب میں نے اس دھاگے کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

میں نے اس کے لئے علیحدہ ویب سائٹ بنانے کی بجائے اسے فورم میں تبدیل کردیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی بندہ مضامین پڑھ کر وہیں اگر اسے کچھ سمجھ نہیں آتا تو بتا سکتا ہے۔

ویسے میں غم روزگار کی وجہ سے اس کو زیادہ وقت نہیں دے پاتا لیکن پھر بھی روزانہ دو سے تین گھنٹے نکال لیتا ہوں اور اتوار کو سارا دن اس پہ کام کرتا ہوں۔

ابھی بھی بہت سا مواد تصویری اردو میں ہے لیکن آہستہ آہستہ سب اردو یونیکوڈ میں تبدیل کردوں گا۔

ماشااللہ آپ دوستوں کی مہربانی سے میں اردو یونیکوڈ میں کام کرنا سیکھ گیا ہوں اور کافی مہارت حاصل ہوگئی ہے۔

سب دوستوں کا تجاویز دینے کا شکریہ۔
آپ کی دونوں فورمز بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ مجھے ویسے بھی خوشی ہوتی ہے جب میں اردو فورم سوفٹویر کا استعمال عام ہوتے ہوئے دیکھتا ہوں۔
فورم کا آغاز تو اچھا لگ رہا ہے۔ اس طرح کی سائٹس کو آگے بڑھانے کے لیے کافی محنت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی سائٹ اچھی اور معلوماتی سائٹ کے طور پر سامنے آئے گی۔
 

فخرنوید

محفلین
جناب راشد احمد

پہلے تو اس شاندار کاوش پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔
اس کے بعد جناب اگر آپ اپنی اس کاوش میں ساتھ ساتھ کچھ تصویری مواد بھی شامل کریں ۔
تو یہ انتہا درجہ کو پہنچ جائے گی۔

امید ہے میری یہ تجویز آپ کو مزید ترقی دے گا۔


اللہ آُ کا حامی و ناصر ہو

وسلام
 

راشد احمد

محفلین
جناب راشد احمد

پہلے تو اس شاندار کاوش پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔
اس کے بعد جناب اگر آپ اپنی اس کاوش میں ساتھ ساتھ کچھ تصویری مواد بھی شامل کریں ۔
تو یہ انتہا درجہ کو پہنچ جائے گی۔

امید ہے میری یہ تجویز آپ کو مزید ترقی دے گا۔


اللہ آُ کا حامی و ناصر ہو

وسلام

شکریہ فخر نوید صاحب!
برائے مہربانی وضاحت کردیں‌کہ تصویری مواد سے آپ کی کیا مراد ہے؟
 

فخرنوید

محفلین
جناب جیسے آپ مائی سیکول پڑھا رہے ہیں اس میں آپ مائی سیکول کیسی دکھتی ہے۔ اور کہاں پر ٹیبل کیسے ہیں اس کے علاوہ کیوری کہاں سے کیسے کروانی ہے ۔ اس کو تصویری شکل دے دیں
 

راشد احمد

محفلین
بھائی فخر نوید

میں آپ کی بات سے متفق ہوں لیکن یہاں مسلہ یہ ہے کہ میں مائی ایس کیوایل، اوریکل، ایس کیو ایل سرور نہیں پڑھا رہا۔ بلکہ ایس کیو ایل پڑھا رہا ہوں۔

ایس کیو ایل ہر بڑی ڈیٹابیس میں موجود ہے میرا یہاں مقصد طالب علموں کو ایس کیو ایل میں استعمال ہونیوالی کیوری سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ پی ایچ پی یا کسی اور پراگرامنگ لینگویج میں باآسانی استعمال کرسکیں۔

آئندہ جب میں مائی ایس کیو ایل اور اوریکل کی کلاس شروع کرواوں گا تو اس میں بتاوں گا کہ اسے کیسے استعمال کرنا ہے۔ فی الحال میں اس کے لئے کوئی آسان اپلیکشن سوچتا ہوں کہ طالب علم کس طرح بہتر پریکٹس کرسکتے ہیں۔

جہاں تک تصویروں کا تعلق ہے تو جہاں ضرورت ہوتی ہے میں ضرور استعمال کرتا ہوں

شکریہ
 
Top