اردو انگریزی ترجمہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

کیا کوئی میری اس طرف رہنمائی کرسکے گا کہ انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی ترجمہ کرنے کے لیے کوئی سوفٹ ویئر موجود ہے ؟
از راہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمایے ، شکریہ !
 

دوست

محفلین
پاک ٹرانسلیشن کوشش ہے لیکن کامیابی سے ابھی دور۔ اس کا اردو ترجمہ گرامر کی غلطیوں سے اٹا ہوتا ہے۔
کرلپ کا ایک سافٹویر موجود ہے لیکن اس کا ربط نہیں مل سکا مجھے۔ اس کی صلاحیت بھی بہت محدود سی ہے۔
یہ دونوں انگریزی سے اردو ترجمہ کے لیے ہیں۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
اگر صرف الفاظ کے درمیان ہی ترجمہ کرنا ہے تو محفل کا اردو لغت پروگرام بہت کافی ہے۔
لیکن اگر انگلش کے پورے جملے کو اردو میں کرنا ہے تو کرلپ کی انگلش سے اردو ٹرانسلیشن مشین کو ٹرائی کرلیں: http://www.crulp.org/software/langproc/E2UMachineTranslationSystem.htm
لیکن اس بات کی کوئی گیرنٹی نہیں کہ مشینی ٹرانسلیشن سو فیصد درست ہوتی ہے!
 

میاں شاہد

محفلین
اگر صرف الفاظ کے درمیان ہی ترجمہ کرنا ہے تو محفل کا اردو لغت پروگرام بہت کافی ہے۔
لیکن اگر انگلش کے پورے جملے کو اردو میں کرنا ہے تو کرلپ کی انگلش سے اردو ٹرانسلیشن مشین کو ٹرائی کرلیں: http://www.crulp.org/software/langproc/e2umachinetranslationsystem.htm
لیکن اس بات کی کوئی گیرنٹی نہیں کہ مشینی ٹرانسلیشن سو فیصد درست ہوتی ہے!
بہت خوب جناب ۔
 
Top