اردو اور انگلش ایک ساتھ لکھنے میں دشواری

السلام علیکم ،
مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے ، میں نے اپنے کمپیوٹر میں اردو انسٹول کی ہے ، میں XP استعمال کررہا ہوں ، مسئلہ یہ ہے کہ میں جب بھی کسی سوفٹ وئیر میں اردو کے ساتھ انگلش لکھنے کی کوشش کرتا ہوں تو انگلش ورڈ کے بعد تحریر اس لائن کے شروع میں چلی جاتی ہے ، اس مسئلے کا اگر کوئی حل کسی کے علم میں ہے تو براہ کرم reply کیجیئے ۔
 
// ابن سعید
جلد جواب کا شکریہ ، میں ایکس پی کا ڈفولٹ ورڈ پیڈ استعمال کر رہا ہوں ، اس کو فکس کرنے کا کوئی طریقہ ؟ یہ پھر اس کا کوئی لائٹ ویٹ متبادل سوفٹ وئیر ، مائیکروسوفٹ اوفس کے الاوہ ؟
 

دوست

محفلین
آپ رائٹ آلٹ جمع شفٹ دبائیں۔ تحریر دائیں سے بائیں ہوجائے گی۔ اب جیسے مرضی ٹائپ کریں اس کا رخ دائیں سے بائیں ہی رہے گا۔ اگلی بار جب دوبارہ نوٹ پیڈ میں یہ فائل کھولیں پھر رائٹ آلٹ شفٹ دبا لیں۔ ونڈوز کے سارے پروگرامز میں یہ ٹوٹکا چلتا ہے۔ سارے پروگرامز مطلب جو ونڈوز کے ساتھ آتے ہیں۔
 

اسد

محفلین
کیا آپ نے سروس پیک 3 انسٹال کیا ہے؟ اگر نہیں تو کر کے دیکھیں، اس سے بعض پروگراموں میں یہ مسئلہ ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے اردو کیبورڈ میں ‌lrm، rlm، lre اور rle کی کلیدیں موجود ہیں تو انہیں استعمال کریں۔
 
آپ رائٹ آلٹ جمع شفٹ دبائیں۔ تحریر دائیں سے بائیں ہوجائے گی۔ اب جیسے مرضی ٹائپ کریں اس کا رخ دائیں سے بائیں ہی رہے گا۔ اگلی بار جب دوبارہ نوٹ پیڈ میں یہ فائل کھولیں پھر رائٹ آلٹ شفٹ دبا لیں۔ ونڈوز کے سارے پروگرامز میں یہ ٹوٹکا چلتا ہے۔ سارے پروگرامز مطلب جو ونڈوز کے ساتھ آتے ہیں۔
میرا مسئلہ کچھ اور ہے ، اردو سے انگریزی یہ انگریزی سے اردو سوئچ کرنا مسئلہ نہیں بلکہ ایک ہی لائن میں لکھنے کا مسئلہ ہے ،
پر پھر بھی جواب دینے کا شکریہ ۔
 
// اسد
نہیں ، میں sp2 استعمال کر رہا ہوں ، sp3 انسٹول کر کہ دیکھوں گا ، باقی آپ کا یہ جملہ :
اس کے علاوہ اگر آپ کے اردو کی بورڈ میں ‌lrm، rlm، lre اور rle کی کلیدیں موجود ہیں تو انہیں استعمال کریں۔
میرے اوپر سے گزر گیا ، کیا آپ اس کو تفصیل سے بتا سکتے ہیں !
جواب دینے کا بہت بہت شکریہ ۔
 

arifkarim

معطل
یہ مسئلہ فارمیٹنگ کا ہے۔ رائٹ کلک کرکے ایسے سیٹ کریں:
b242.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

دوست

محفلین
رائٹ ٹو لیفٹ ریڈنگ آرڈر دایاں کنٹرول جمع شفٹ دبانے سے حاصل ہوجاتا ہے۔ اور کا مقصد بالکل وہی ہے کہ تحریر دائیں سے بائیں چلے۔ یعنی اگر انگریزی لفظ بھی درمیان میں آگیا تو وہ اردو کے لفظ کی طرح ہی بی ہیو کرے گا۔ آپ کرکے دیکھیے امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 
ایک جٹکا فارمولا بھی ہے:۔
پہلے آپ ان پیج میں لکھیں، وہاں ایک ہی لائن میں اردو دائیں سے اور انگریزی بائیں سے لکھی جا سکتی ہے۔ لینگوئج بار میں انگلش یا اردو کا سوئچ ضرورت کے مطابق دبا لیا کریں۔
پھر ان پیج میں لکھے کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر لیں۔

میں نے ایسا کیا ہے!۔ اور یہ چل بھی جاتا ہے۔
 

اسد

محفلین
یونیکوڈ میں تحریر کا رخ تبدیل کرنے کے لئے کچھ کنٹرول کوڈ ہوتے ہیں، جو ان پروگراموں میں بھی کارآمد ہوتے ہیں جن کی BiDirectional سپورٹ اچھی نہیں ہوتی۔
‎RLE, Right-to-Left Embedding
LRE, Left-to-Right Embedding
RLO, Right-to-Left Override
LRO, Left-to-Right Override
PDF, Pop Directional Format
RLM, Right-to-Left Mark
LRM, Left-to-Right Mark
مثلاً انگلش(بائیں سے دائیں) لکھتے ہوئے اگر درمیان میں اردو کے چند حروف آ جائیں تو RLE کی کلید دبانے سے پروگرام کو پتہ چل جاتا ہے کہ یہ حروف دائیں سے بائیں ظاہر کیے جائیں گے۔ دوبارہ انگلش لکھنے کے لئے PDF کی کلید دبائیں۔ اگر کیبورڈ میں یہ کوڈ موجود ہیں تو کام چل جائے گا۔ کنٹرول+آلٹ+z سے کنٹرول+آلٹ+m تک کی کلیدیں استعمال کر کے دیکھیں۔

اگر آپ ونڈوز کا اردو کیبورڈ استعمال کریں تو شفٹ+v پر LRM اور شفٹ+m پر RLM موجود ہیں۔ اردو لکھنے سے پہلے RLM اور انگلش لکھنے سے پہلے LRM استعمال کریں۔

Edit: ابھی میں نے نوٹپیڈ چلایا تو معلوم ہوا کہ جب تک شروع سے تحریر کا رخ دائیں سے بائیں نہ کریں، مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ عارف اور دوست کی بات درست ہے۔ غالباً ورڈپیڈ میں بھی ایسا ہی ہو گا۔
 

arifkarim

معطل
رائٹ ٹو لیفٹ ریڈنگ آرڈر دایاں کنٹرول جمع شفٹ دبانے سے حاصل ہوجاتا ہے۔ اور کا مقصد بالکل وہی ہے کہ تحریر دائیں سے بائیں چلے۔ یعنی اگر انگریزی لفظ بھی درمیان میں آگیا تو وہ اردو کے لفظ کی طرح ہی بی ہیو کرے گا۔ آپ کرکے دیکھیے امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔

نہیں دوست بھائی۔ونڈوز کے کسی بھی سافٹوئیر میں صرف یہ کیز دبانے سے فارمیٹنگ نہیں بدلتی۔ بے شک نوٹ پیڈ اور ورڈ پیڈ پر تجربہ کر لیں۔
 

دوست

محفلین
میرے پاس پتا نہیں کیوں ایسے ہی ہورہا ہے پھر۔ یا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ مسئلہ کیا ہے۔
untitled.JPG
 

اسد

محفلین
میرے پاس پتا نہیں کیوں ایسے ہی ہورہا ہے پھر۔ یا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ مسئلہ کیا ہے۔
میرے پاس بھی ایسا ہی ہوتا ہے، غالباً کیبورڈ کی وجہ سے یا پھر ونڈوز XP کی وجہ سے۔ کنٹرول+شفٹ سے ریڈنگ آرڈر تبدیل ہوتا ہے، نوٹپیڈ، ورڈپیڈ، اوپنآفس رائٹر اور SC Unipad میں۔ دائیں طرف کے کنٹرول+شفٹ سے رائٹ ٹو لیفٹ اور بائیں طرف کے کنٹرول+شفٹ سے لیفٹ ٹو رائٹ۔
 
// arifkarim
آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے یہ مسئلہ NotePad میں تو حل ہو گیا پر WordPad میں صورت حال تبدیل نہیں ہوئی کیوں کہ WordPad میں یہ Option ، Menu میں موجود نہیں !

// دوست
آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے میرا مسئلہ حل ہو گیا ہے اب میں WordPad میں آسانی سے اردو کے ساتھ English لکھ سکتا ہوں اور English اردو کے آگے ہی رہتی ہے ، بس ایک چیز کا اضافہ کرنا چاہوں گا ، جس کی وجہ سے مجھے بھی مشکل ہوئی کہ جب بھی آپ اردو کے ساتھ English لکھنا چاہیں تو (Right) Ctrl + Shft کے بعد (Left) Alt + Shft بھی دبائیں ، امید ہے کہ یہ چیز کسی نہ کسی کی معلومات میں اضافے کا سبب بنے گی ۔

// محمد یعقوب آسی
آپ کی یہ ترکیب یقیناً کارآمد ہوگی پر میں ان پیج استعمال نہیں کرتا ۔

// اسد
آپ کی تحریر کردہ معلومات بہت مفید ہیں ، آپ کی اس تحریر سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔

آپ تمام لوگوں کا میری رہنمائی کرنے کا بہت بہت شکریہ ۔

آخر میں اسی سے متعلق ا یک سوال ہے کہ اگر یہی چیز مجھے Web پر کرنی ہو تو اس کا کیا طریقہ ہو گا ؟
 
// دوست
مجھے در اصل WordPress پر اردو کے ساتھ English لکھنی ہے ، آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے وقت لگے گا ( شاید ) ، اگر کوئی Plugin وغیرہ ہے تو کافی آسانی ہو جائے گی ، اسی Forum میں جو Online Editor ہے ، اس کو حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ یہ کوئی اور آسان متبادل طریقہ ؟
 
Top