تلمیذ
لائبریرین
بلال صاحب' آپ ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جن کے بے لوث کام اور ان تھک محنت کا احسان اردو زبان، اردو کمپیوٹنگ اور ہم جیسے اردو سے محبت رکھنے والے کبھی بھی نہیں اتار سکتے۔ گذشتہ دنوں آپ کا ایک گلہ آمیز مراسلہ نظر سے گذرا تھا جوغالباً آپ نے عوام کی طرف سے خلاف توقع تنقید موصول ہونے پریا حسب توقع صلہ نہ ملنے کے نتیجے میں فرسٹریشن کے عالم میں تحریر کیاتھا۔ا س کے جواب میں بھی لوگوں نے آپ پر واضح کیا تھا کہ آپ کے قدر دان پوری اردو دنیا میں موجود ہیں اور چند نا عاقبت اندیش اور آپ کی بے لوث اورمخلص مساعی کاا دراک نہ کرنے والوں کی باتوں پر دھیان نہ دیتے ہوتے ہوئے آپ اپنا کام اسی مشنری جذبے سے جاری رکھیں۔
اور اب ہم سب پھر شکر گزار ہیں کہ آپ نے ایک مرتبہ پھر یہ انتہائی اہم کتاب سامنے لا کر اردو کے لئے اپنی محبت کا ثبوت دے دیا ہے۔آخر میں،مَیں یہاں پر آپ سے ابن سعید اور دوسرے احباب کی تائید میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ کتاب کو شائع کروا کر مارکیٹ میں لانے میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ یہ آپ کی محنت کا ایک حقیر لیکن بہترین ثمرہوگا۔ اب بھی بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ای بک کی نسبت ہارڈ کاپی کی صورت میں کتاب پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے مجھے امید واثق ہے کہ آپ کی یہ کاوش رائیگاں نہیں جائے گی۔
اس سلسلے میں میری تجویز ہےکہ آپ محفل کے ہی ایک محترم رکن اور اردو ادب کی ایک فعال شخصیت جناب راشد اشرف صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں جو اس میدان (پبلشنگ) کا کافی علم رکھتے ہیں ااور انہوں نے حال ہی میں ابن صفی مرحوم کے بارے میں ایک کتاب تالیف کر کے خود چھپوائی ہے بلکہ مارکیٹ بھی کی ہے وہ یقینا آپ کو بہتر مشورہ دیں گے۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے!!

آخری تدوین: