اردو اور عربی بلاگ کے‌ بارے‌ میں استفسار

السلام علیکم!

معذرت کے‌ ساتھ کے آجکل یہاں‌ آکر بڑے سوالات پوچھے جا رہا ہوں۔
بات یہ ہے کہ دل کر رہا ہے‌ ایک بلاگ ہو اور وہ بھی میرے ذوق کے‌ مطابق۔ جتنے بھی بلاگ دیکھے یا تو بہت سادہ یا پھر پھر آپس میں گڈ‌ مڈ ہوتے ہیں۔

ڈومین خرید کر صرف اپنا بلاگ جوکہ عربی اور اردو دونوں زبانوں میں ہوگا کھولنا چاہتا ہوں۔ مجھے‌ بلاگ بنانے‌ کے‌ بارے‌ میں معلومات درکار ہیں۔
کیا بلاگ میں خود اپنے‌ ذوق کے‌ مطابق ڈیزائن کرسکتا ہوں؟
کیسے‌ اور کس پروگرام کے‌ذریعہ؟

ڈھیر ساری اور تفصیلی معلومات کا انتظار رہے گا۔

جزاکم اللہ خیر

راسخ کشمیری

مدینہ شریف
 

دوست

محفلین
جی بالکل عربی و اردو دونوں میں بلاگ بنا سکتے ہیں۔ لیکن یہ الگ الگ ہونگے۔ ایک ہی ڈومین پر بن سکتے ہیں۔ محمد علی مکی نے ایک عدد عربی بلاگ کسی عربی بلاگ ہوسٹنگ سائٹ پر بنایا ہوا ہے اگر الگ سے بنانا ہے تو ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اردو بلاگ کے لیے urduhome.com، urdutech.com والے فری سب ڈومین پر بلاگ مہیا کررہے ہیں آپ بھی لے سکتے ہیں۔ پسند کے تھیم وغیرہ کے لیے میں اردو ٹیک کا مشورہ دوں گا۔ جلد ہی قدیر وغیرہ (اس کے منتظمین) یہاں ایف ٹی پی کی سہولت بھی دے دیں گے۔ اس کے علاوہ تھیم کو بدلنے کے سلسلے میں بھی آپ اردو ٹیک فورمز پر فرمائش کرسکتے ہیں۔
بلاگنگ کا مشہور سافٹویر ورڈپریس ہے۔ آپ اس کے ذریعے سب کچھ بہت آسانی سے کرسکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، کچھ آپشنز تو آپ کو شاکر نے بتا دی ہیں۔ آپ چاہیں تو شاکر کے بتائے ہوئے بلاگ ہوسٹس پر اپنا بلاگ شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس سے بھی آگے جانا چاہتے ہیں تو آپ اپنی پسند کی ڈومین رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ اس ڈومین کے لیے آپ کو ہوسٹنگ کی ضرورت بھی ہوگی۔ چاہیں تو خود یہ ہوسٹنگ خرید لیں یا پھر اگر کوئی دوست آپ کی ڈومین ہوسٹ‌ کرنا چاہے تو یہ بھی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

بلاگ پبلش کرنے کے لیے عام طور پر ورڈپریس کا استعمال کیا جاتا ہے اگرچہ دوسرے اوپن سورس بلاگنگ ٹول بھی موجود ہیں۔ ورڈپریس کے لیے اب متعدد اچھی اردو تھیمز بھی موجود ہیں۔ آپ اگر ویب ڈیزائن کی سمجھ رکھتے ہیں تو آپ کے لیے اپنی پسند کی تھیم بنانا بھی مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ ویب پر ورڈپریس کی تھیم بنانے سے متعلق کافی انفارمیشن موجود ہے۔ ورڈپریس کی اردو تھیمز صرف اردو کے لیے کسٹمائز ہوئی ہوئی ہیں اور ان میں اوپن پیڈ شامل ہے جس کے ذریعے اردو ٹائپنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ آپ عربی اور اردو دونوں میں بلاگ لکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے قدرے مختلف ارینجمنٹ کی ضرورت ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ ہمارے ورڈپریس کے ایکسپرٹ‌ اس سلسلے میں بھی آپ کی مدد کر دیں۔
 

دوست

محفلین
اس کے لیے دو مختلف فونٹ رکھنے ہونگے میرے خیال سے۔ انکوڈنگ ایک ہی چلے گی۔ اور کیٹگری میں عربی اور اردو دونوں شامل ہوجائیں گی۔ ورڈپریس کے کچھ پلگ ان موجود ہیں جو دو مختلف زبانوں میں بلاگ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جیسے عربی اور انگلش۔ لیکن اردو سپورٹ شدہ نہیں۔
 
دوست اور نبیل صاحبان

جواب دینے کا بہت بہت شکریہ

لیکن مزید گہرائی میں جانے سے مجھے مزید پریشانی ہونے لگی ہے۔

میں نے فری بلاگ نہیں بنانا

اپنا ڈومین خریدنا ہے اور سپیس بھی۔ اس پر بلاگ شروع کرنا ہے۔

دوست: مکی بھائی کا بلاگ عربی والا (مکتوب) پر تھا وہاں میرا موجود ہے۔ پھر انہوں نے کسی اور ویب سائٹ پر اپنا بلاگ منتقل کرلیا۔

اور میں چاہ رہا ہوں اپنی پسند کا بلاگ بناؤں۔

کس پروگرام میں بلاک بنانے کا کام انجام دے سکتا ہوں؟
 

زیک

مسافر
اگر آپ مکمل نیا بلاگ اور سائٹ شروع کرنا چاہ رہے ہیں اور آپ کا کسی بلاگنگ سافٹویر کا پچھلا تجربہ نہیں اور آپ کو ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل اور سی‌ایس‌ایس وغیرہ سے شغف ہے تو پھر میرا مشورہ ٹیکسٹ‌پیٹرن استعمال کرنے کا ہے۔ دوسری صورت میں ورڈپریس انسٹال کریں۔
 

دوست

محفلین
بلاگ کا لے آؤٹ تھیم کا محتاج ہوتا ہے۔ اس لیے وہ تو کسی بھی پروگرام کے لیے بیسیوں دستیاب ہوتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ ڈومین اور سپیس خریدیں اور پھر ورڈپریس انسٹال کرلیں۔ تھیم پسند کریں آپ کو اردو کرکے دے دیں گے۔ اگر ورڈپریس نہ بھی انسٹال ہوسکا تو میں کردوں گا۔
مزید یہ کہ سپیس وہ لینی ہے جس میں ساتھ مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس اور پی ایچ پی 5 کی سہولت بھی ہو۔
وسلام
 
دوست آپکی آخری پوسٹ کافی مفید ثابت ہوئی ہے

میں نے ورڈ پریس کی تھیم انتخاب کرنی ہے۔ عبد الرحمن نے مدد کرنی ہے۔

اچھا آپ‌ سپیس کا کیا مشورہ دیتے ہیں کتنی سپیس ہونی چاہئے۔

اور اگر سپیس ہوسٹ کرنے کے لئے کوئی مناسب جگہ ہو تو بتائیں۔


اردوانے کے لئے آپ سے بھی رابطہ کروں گا

دوست بڑی مہربانی آپکی
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اگر عربی بلاگ ورڈ پریس میں بنانا مقصود ہے تو تدوین ڈاٹ نیٹ زبردست ہے دیکھیے میرا آزمائشی بلاگ:
http://makki.tadwen.net/

شاکر صاحب عربی اور اردو کی انکوڈنگ کب سے ایک ہوگئی..؟؟

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
کیا utf-8 میں دونوں کو نہیں لکھ سکتے؟
راسخ: آپ کے بلاگ کے لیے دس میگا بائٹ کی سپیس بھی بہت رہے گی۔ بس ساتھ ڈیٹا بیس کی سہولت ہو لازمی۔ تھیم اردو ہوجائے گا اس کی فکر نہ کریں۔
وسلام
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

نہیں حضور utf-8 میں عربی نہیں لکھ سکتے..

واللہ الموفق
 
دوست اور مکی دونوں‌ صاحبان کو (جزاکم اللہ خیرا کثیرًا)۔
میں نے ورڈ پریس کی تھیم چند ایک پسند کی ہیں۔ فی الحال تو مجھے ڈومین اور سپیس کی فکر کرنی چاہئیے‌۔

دوست دس میگا بائٹ میرا خیال بہت ہی کم ہے۔

مکی آپ کیا کہتے ہیں۔ میں نے‌ اردو اور عربی دونوں الگ الگ بلاگ کھولنے ہے۔ میں ایسا کرنا چاہتا ہوں کہ پہلے صفحہ پر (اردو) اور (عربی) کا آپشن دیا جائے۔ جو جس زبان میں پڑھنا چاہے گا اس پر کلک کرے گا۔

آپ کے خیال میں‌ کتنی سپیس ہونی چاہئے‌؟

اور ٹرایڈ نیٹ سپیس ہوسٹ کے لئے کیا خیال ہے آپکا؟

اس کے علاوہ کس سے ویب ہوسٹ کے‌ لئے رابطہ کرنا چاہئے
نیز یہ ربط دیکھئے‌ ذرا

http://www.palmhost.ca/ar/shared/silver.html
اس کے‌ بارے‌ میں‌ آپ‌ کا کیا خیال ہے؟
ٹرایڈ نیٹ سے تو مجھے یہ سستی معلوم ہوئی۔ لیکن سروس کیسی ہے علم نہیں آپ بہتر طور تجربہ رکھتے ہیں ان معاملات میں ذرا نظر مارکر بتائیے گا۔۔
 

دوست

محفلین
ویب ہوسٹنگ کے معاملے میں‌ میں‌ کورا ہوں۔
مکی آپ ایک ہی کی بورڈ‌ پر دو قدریں‌ کونسی انکوڈنگ کی چلاتے ہیں۔ یو ٹی ایف 8 کی نہیں؟
کوئی دوست کنفرم کرے کہ عربی یو ٹی ایف 8 میں‌ نہیں لکھی جاسکتی۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
ویب ہوسٹنگ کے معاملے میں‌ میں‌ کورا ہوں۔
مکی آپ ایک ہی کی بورڈ‌ پر دو قدریں‌ کونسی انکوڈنگ کی چلاتے ہیں۔ یو ٹی ایف 8 کی نہیں؟
کوئی دوست کنفرم کرے کہ عربی یو ٹی ایف 8 میں‌ نہیں لکھی جاسکتی۔

utf-8 میں عربی لکھی جاسکتی ہے۔ اور آجکل عرب windows-1256 سے utf-8 پر منتقل ہورہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
utf-8 میں عربی لکھی جاسکتی ہے۔ اور آجکل عرب windows-1256 سے utf-8 پر منتقل ہورہے ہیں۔
مکی بھائی ہن دسو:grin:

راسخ‌ آپ ڈریم ہوسٹ پر کوئی سادہ سا پلان کیوں نہیں لے لیتے۔ اس طرح محفل کو بھی کچھ فائدہ ہوجائے گا اور آپ کو بھی ہوسکتا ہے کوئی رعایت ہوجائے۔ ایک بار زکریا نے محفل کے توسط سے ویب ہوسٹنگ لینے کا کہا تھا۔ یہ اچھا ہوسٹ ہے۔ اگر آپ نے بلاگ کے علاوہ اور کچھ نہیں کرنا تو 400 میگا بائٹ کا کیا کرنا ہے۔ سو میگابائٹ بلکہ پچاس ہی بہت ہے زیادہ سے زیادہ۔ ہاں اگر فورم سیٹ اپ کرنے کا ارادہ ہے تو الگ بات ہے۔
وسلام
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

تصویریں بولتی ہیں:

debkatoob3yt6.png



debkatoob2up6.png



,واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
مان لیتے ہیں جناب کہ ونڈوز 1256 میں‌ ابھی تک عربی لکھی جاتی ہے۔ لیکن یو ٹی ایف 8 بھی تو ہے نا۔۔۔ویسے بھی راسخ‌ نے الگ سے عربی بلاگ بنانا ہے ہم وہاں ونڈوز 1256 رکھ دیں گے۔ اگرچہ مجھے یہ کھٹک رہا ہے کوڈنگ یو ٹی ایف 8 ہونی چاہیے یونیکوڈ اب معیار بنتا جارہا ہے۔ ڈیکسٹاپ اطلاقیوں تک میں یہ استعمال ہورہی ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شاکر صاحب آپ ایک ایسی عربی ویب سائٹ دکھا دیں جو utf-8 میں چل رہی ہو..!!

اور اگر آپ کو اب بھی کچھ کھٹک رہا ہے تو آپ راسخ کے عربی بلاگ کو utf-8 میں چلاکر دکھا دیں..

واللہ الموفق
 
Top