مضمون اردو اور لاٹیک (Latex)

او لا تو سبط الحسین صاحب کا شکریہ کہ ان کی دی گئی فائلوں کی بدولت میں اب تک کوئی چالیس کے قریب صفحات اردو میں لاٹیک میں لکھ چکا ہوں۔ بس ایک جگہ مسئلہ آ رہا ہے اور اسی مسئلے کے حل کی خاطر یہاں رجوع کیا ہے۔
ایک اردو مضمون کے دوران اگر کوئی انگریزی اقتباس آ جائے تو وہ سارے کا سارا رائٹ ٹو لیفٹ ہوتا ہے۔ مثلا دس از آ کیٹ کچھ اس طرح لکھا جاتا ہے کیٹ آ از دس۔ سٹیک ایکسچینج اور اس قسم کی دوسری ویب سائٹس پر تحقیق کی تو کوئی خاص حل نہیں ملا۔ یا شائد میں موزوں الفاظ لکھ کر تلاش نہیں کر پارہا تھا۔
کیا اس معمے کا حل نکل سکتا ہے؟
کبھی ہم نے لاٹیک میں انگریزی کے علاوہ کسی زبان میں کام نہیں کیا اس لیے تجربہ تو نہیں لیکن خیال ہے کہ bidi پیکیج کا استعمال مفید ہوگا، مختصر مینؤل اس ربط پر۔ اس کے علاوہ عبرانی اور انگریزی ایک ساتھ اس ڈاکیومنٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
 
گرائیں

محفلین
شکریہ ابن سعید۔
کیا پولی گلوسیا پیکج کے ساتھ بابیل پیکج چل سکے گا؟
اس پی ڈی ایف میں بابیل کا ہی ذکر چل رہا تھا۔ آپ کا متذکرہ پیکج تو موجود ہے سسٹم پر۔ لگتا ہے اس کے ڈاکیومنتس کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔
 
گرائیں

محفلین
اس پیکج نے کام کر دیا۔
یہ پہلے سے انسٹال تھا، مگر آپ کو علم اُسی وقت ہوتا جب آپ کو استعمال کرنا بھی آتا ہو۔ :-ڈ
بہر حال۔ ایک حد تک مسئلہ حل ہو تو گیا ہے مگر جو انگریزی اقتباس اب لیفٹ ٹو رائٹ ہے، اس میں الفاظ کے درمیان سپیس غائب ہے۔ میں سیٹ سپیس پیکج کے آپشن آزما رہا ہوں مگر وہ غالبا لائن سپیس کے لئے ہیں، ورڈ سپیس کے لئے نہیں۔
مثال کے طور پر انگریزی اقتباس ایسے مل رہا ہے مجھے:
MuslimsareliketheAfrican carp.Theybreedquicklyandtheyareveryviolentandtheyeattheirownkind.Eventhoughtheyareminoritieshere,wearesufferingundertheburdentheybringus
لائن سپیسنگ وغیرہ تو جملوں کے درمیان وقفہ بڑھا دیتا ہے۔ ان الفاظ کو جدا کیسے کیا جائے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
[…] مگر جو انگریزی اقتباس اب لیفٹ ٹو رائٹ ہے، اس میں الفاظ کے درمیان سپیس غائب ہے۔ میں سیٹ سپیس پیکج کے آپشن آزما رہا ہوں مگر وہ غالبا لائن سپیس کے لئے ہیں، ورڈ سپیس کے لئے نہیں۔
مثال کے طور پر انگریزی اقتباس ایسے مل رہا ہے مجھے:
MuslimsareliketheAfrican carp.Theybreedquicklyandtheyareveryviolentandtheyeattheirownkind.Eventhoughtheyareminoritieshere,wearesufferingundertheburdentheybringus
لائن سپیسنگ وغیرہ تو جملوں کے درمیان وقفہ بڑھا دیتا ہے۔ ان الفاظ کو جدا کیسے کیا جائے۔

کیا آپ جمیل نستعلیق استعمال کر رہے ہیں؟ اگر ہاں، تو انگریزی متن میں سے سپیس غائب ہونے والا مسئلہ زی لاٹیک کا نہیں بلکہ جمیل نستعلیق کا ہے۔

اس کا حل بہت سادہ سا ہے: انگریزی متن کے لیے کوئی اور فونٹ استعمال کریں۔ :) ایک مثال پیش ہے:

کوڈ:
\documentclass{article}

\usepackage{fontspec}
\usepackage{polyglossia}
\usepackage{bidi}

\setdefaultlanguage{urdu}
\setotherlanguage{english}

\newfontfamily\urdufont[Script=Arabic]{Jameel Noori Nastaleeq}
\newfontfamily\englishfont[Script=Latin]{Brill}

\title{اردو}
\author{ویکیپیڈیا}

\begin{document}

\maketitle

اُردو برصغیر کی زبانِ رابطۂ عامہ ہے۔ اس کا اُبھار 11 ویں صدی عیسوی کے لگ بھگ شروع ہو چکا تھا۔ اُردو ، ہند-یورپی لسانی خاندان کے ہند-ایرانی شاخ کی ایک ہند-آریائی زبان ہے۔ اِس کا اِرتقاء جنوبی ایشیاء میں سلطنتِ دہلی کے عہد میں ہوا اور مغلیہ سلطنت کے دوران فارسی، عربی اور ترکی کے اثر سے اس کی ترقّی ہوئی۔

\begin{LTR}
\begin{english}
Urdu, or more precisely Modern Standard Urdu, is a standardized register of the Hindustani language. Urdu is historically associated with the Muslims of the region of Hindustan. It is the national language and lingua franca of Pakistan, and an official language of five Indian states and one of the 22 scheduled languages in the Constitution of India.
\end{english}
\end{LTR}

اُردو (بولنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے) دُنیا کی تمام زبانوں میں بیسویں نمبر پر ہے۔ یہ پاکستان کی قومی زبان جبکہ بھارت کی 23 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔

\end{document}

اس ڈاکیومنٹ میں پہلے میں نے استعمال ہونے والی زبانوں کو ڈیفائن کیا ہے (polyglossia پیکج کی ڈاکیومینٹیشن کا سیکشن 2.1) :
کوڈ:
\setdefaultlanguage{urdu}
\setotherlanguage{english}

اور پھر ان زبانوں کے لیے مطلوبہ فونٹس کی نشاندہی کی ہے (polyglossia پیکج کی ڈاکیومینٹیشن کا سیکشن 4) :
کوڈ:
\newfontfamily\urdufont[Script=Arabic]{Jameel Noori Nastaleeq}
\newfontfamily\englishfont[Script=Latin]{Brill}

اس کے بعد جہاں بھی انگریزی درکار ہو، وہاں:
کوڈ:
\begin{english}
<English content here>
\end{english}

اس ڈاکیومنٹ کا نتیجہ:
result-jameel-brill_zps110e818c.png

جبکہ انگریزی متن کے لیے بھی جمیل نستعلیق استعمال کرنے کا نتیجہ:
result-jameel-only_zps7490f8bc.png
 
گرائیں

محفلین
سعادت آپ کا شکریہ، مگر میں جمیل نستعلیق نہیں استعمال کر رہا۔
میں تاج نستعلیق استعمال کر رہا ہوں۔ اور انگریزی متن کے لئے ٹائمز نیو رومن منتخب کیا تھا۔
 
گرائیں

محفلین
مگر اب تو ٹیک سٹوڈیو فائل کھولنے سے ہی انکاری ہو گیا۔ کوئی بھیانک قسم کا کریش ہوا ہے۔ ملبہ بھی نظرنہیں آ رہا۔
 
گرائیں

محفلین
اب آپ آہی گئے ہیں تو اتنا بتا دیجئے کہ ٖقران مجید کی آیات، یا عربی جملوں کے لئے علیٰحدہ سے فانٹ کیسے منتخب کروں۔ اردو اور انگریزی کا تو آپ نے بتا دیا۔
 
گرائیں

محفلین
آپ کا والا فانٹ میرے پاس نہیں ہے۔ لہٰذا آپ ہی کی سیٹنگز کے ساتھ ٹائمز نیو رومن میں مسئلہ وہیں کا وہیں ہے۔یہ دیکھیں میں کہاں غلطی کر رہا ہوں؟
کوڈ:
\documentclass[oneside]{book}
\usepackage{titlesec}
\usepackage{graphicx}
\usepackage[margin=1.0in]{geometry}
\usepackage{ulem}
\usepackage[hyperindex=true, pagebackref=false,citecolor=orange,plainpages=false, pdfpagelabels]{hyperref}
\hypersetup{colorlinks, linkcolor=blue}
\usepackage{polyglossia}
\usepackage{setspace, bidi}
\setdefaultlanguage[numerals=eastern]{urdu}
\setotherlanguage{english}
\newfontfamily\urdufont[Script=Arabic,Scale=1.5,WordSpace=2]{AlQalam Taj Nastaleeq}
\newfontfamily\nast[Script=Arabic,Scale=1.5,WordSpace=1]{AlQalam Taj Nastaleeq}
\newfontfamily\naskh[Script=Arabic,Scale=1.5,WordSpace=1]{Arabic Typesetting}
\newfontfamily\englishfont[Script=Latin]{Arial}
\renewcommand{\thechapter}{}
\renewcommand{\thesection}{\arabic{section} }
\renewcommand{\labelenumi}{\arabic{enumi}}
\rightfootnoterule
\titleformat{\chapter}  {\normalfont\huge\bfseries}{\nast{}\\\ \thechapter}{20pt}{\huge}
 
گرائیں

محفلین
بہر حال،
ایک دو مرتبہ ریفریش کرنے کے بعد مسئلہ گدھے کے سر سے سینگوں کی طرح غائب۔
ایک مرتبہ پھر شکریہ سعادت۔
مجھے آپ کے دئیے گئے کوڈ سے انداز ہو گیا تھا کہ میں کہاں غلطی کر رہا تھا۔ وہ غلطی درست کی اور اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ اب میں مختلف انگریزی فانٹس کے ساتھ چیک کر رہا ہوں۔ ایریل کے ساتھ تو ٹھیک ہی ہے۔

اضافہ:

سب ٹھیک ہے۔کیلیبری کے ساتھ بھی ٹھیک ہے۔ اور ٹائمز نیو رومن بھی ٹھیک چل رہا۔
آپ کی دی گئی مثال ایک ٹیمپلیٹ کی صورت محفوظ کر لی ہے۔
 
:)

اب آپ آہی گئے ہیں تو اتنا بتا دیجئے کہ ٖقران مجید کی آیات، یا عربی جملوں کے لئے علیٰحدہ سے فانٹ کیسے منتخب کروں۔ اردو اور انگریزی کا تو آپ نے بتا دیا۔

قرآن مجید کی آیات یا عربی جملوں کے لئے بھی وہی طریقہ ہے جو انگریزی یا دوسری زبانوں کے لیے۔ بس ایک بات کا خیال رکھنا ہے کہ:
کوڈ:
\begin{Arabic}
<عربی متن یہاں>
\end{Arabic}
میں Arabic کا A بڑا ہونا چاہیے (کیونکہ چھوٹے a والی \arabic اینوائرنمنٹ لاٹیک میں پہلے سے ڈیفائن ہوتی ہے، چنانچہ polyglossia کو \Arabic استعمال کرنا پڑتا ہے۔ بحوالہ: polyglossia کی ڈاکیومینٹیشن کا سیکشن 3۔)

اردو، انگریزی، اور عربی متن پر مشتمل ایک ڈاکیومنٹ کی مثال (اس میں تاج نستعلیق، ٹائمز نیو رومن، اور امیری قرآن فونٹس استعمال ہو رہے ہیں):
کوڈ:
\documentclass{article}

\usepackage{fontspec}
\usepackage{polyglossia}
\usepackage{bidi}

\setdefaultlanguage{urdu}
\setotherlanguages{english,arabic}

\newfontfamily\urdufont[Script=Arabic]{AlQalam Taj Nastaleeq}
\newfontfamily\englishfont[Script=Latin]{Times New Roman}
\newfontfamily\arabicfont[Script=Arabic]{Amiri Quran}

\title{اردو}
\author{ویکیپیڈیا}

\begin{document}

\maketitle

اُردو برصغیر کی زبانِ رابطۂ عامہ ہے۔ اس کا اُبھار 11 ویں صدی عیسوی کے لگ بھگ شروع ہو چکا تھا۔ اُردو ، ہند-یورپی لسانی خاندان کے ہند-ایرانی شاخ کی ایک ہند-آریائی زبان ہے۔ اِس کا اِرتقاء جنوبی ایشیاء میں سلطنتِ دہلی کے عہد میں ہوا اور مغلیہ سلطنت کے دوران فارسی، عربی اور ترکی کے اثر سے اس کی ترقّی ہوئی۔

\begin{LTR}
\begin{english}
Urdu, or more precisely Modern Standard Urdu, is a standardized register of the Hindustani language. Urdu is historically associated with the Muslims of the region of Hindustan. It is the national language and lingua franca of Pakistan, and an official language of five Indian states and one of the 22 scheduled languages in the Constitution of India.
\end{english}
\end{LTR}

اُردو (بولنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے) دُنیا کی تمام زبانوں میں بیسویں نمبر پر ہے۔ یہ پاکستان کی قومی زبان جبکہ بھارت کی 23 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔

\section{الفاتحہ}

\begin{Arabic}
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۝۱
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۝۲ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۝۳ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۝۴ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۝۵ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۝۶ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۝۷
\end{Arabic}

\paragraph{ترجمہ} اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم فرمانے والا ہے (۱) سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے (۲) نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے (۳) روز جزا کا مالک ہے (۴) (اے اللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں (۵) ہمیں سیدھا راستہ دکھا (۶) ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا۔ ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا (۷)

\end{document}

اور اس کا نتیجہ:
result-taj-times-amiri_zpse7c94ea9.png

(”امیری“ کا ڈاؤنلوڈ ربط۔)
 
آخری تدوین:

گرائیں

محفلین
اللہ بھلا کرے آپ کا۔ اربیک ذیٹیک کے ساتھ 2 گھنٹے مغز ماری کرنے کے بعد علم ہوا کہ پولی گلوسیا اور یہ والا پیکج ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ دونوں کی موجودگی میں اتنے عجیب و غریب ایررز آ رہے تھے کہ اللہ کی پناہ۔ اریبیک ذیکٹیک کو نکال پھینکنے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔ میں سوچ رہا تھا کہ پھر عربیک مواد کے لئے علیٰحدہ سے فائل بناؤں اور پھر اسے انکلوڈ والے فنکشن سے زیر استعمال لاؤں مگر وہ بہت پیچیدہ ہو جاتا۔ آپ نے کافی حد تک مسئلہ حل کر دیا۔
امیری فانٹ وغیرہم اور آپ کے بتائے طریقے کو استعمال کر کے رپورٹ دوں گا۔

پیکج مینجر بتا رہا کہ امیری پہلے سے انسٹال ہے میرے پاس۔ بہر حال لنک دینے کا شکریہ۔
 
شکیب

محفلین
کیا احباب بتائیں گے کہ ایم ایس ورڈ میں اردو سپورٹ ہونے کے باوجود اس "با کوڈ"اردو کی کیا ضرورت ہے؟ یا یہ بہت پرانی بات ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
لاٹیک اور اس کے derivatives میں پیج سیٹنگ کی بہترین فیچرز دستیاب ہیں۔ اردو میں پیج سیٹنگ پر تحقیق میں ابھی کافی کام کی ضرورت ہے۔
 
Top