اردو اوپن پیڈ اور اردو ویب پیڈ میں کیا فرق ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اردو اوپن پیڈ لکھنے کے بعد سے اس میں کوئی مزید کام نہیں کیا۔ اب میرا ارادہ ہے کہ کچھ عرصے تک فورم پر اردو ویب پیڈ کی جگہ اوپن پیڈ استعمال کیا جائے تاکہ اس میں مختلف اردو کی میپس کا استعمال ممکن ہو۔ اس سلسلے میں مجھے آپ کا تعاون درکار ہے۔ سب سے پہلے مجھے اوپن پیڈ میں وہ مسنگ فیچرز شامل کرنی پڑیں گی جو کہ ویب پیڈ میں ہیں اور اس میں نہیں ہیں۔ میرے ذہن میں اس وقت ذیل کی لسٹ ہے:

۔ لینگویج سوئچ کرنے کے لیے شارٹ کٹ کی Ctrl+Space
۔ فائر فاکس میں ورٹیکل سکرول بار کے مسئلے کا فکس
۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اوپن پیڈ میں لینگویج سوئچ (Ctrl+Space) کرنے اور ZWNJ کی سپورٹ شامل کر دی ہے اور اس میں AltGr کی بھی ٹھیک کر دی ہے۔ اب میں اس میں صوتی کی بورڈ میں باقی میپنگ شامل کرنا چاہ رہا ہوں۔ میں نے ابھی صوتی دو چیک کیا ہے اور اس کی میپنگ اور ویب پیڈ یا اوپن پیڈ کی میپنگ میں فرق ہے۔ یہ فرق اعراب، رموز اوقاف اور خصوصی علامات کے سلسلے میں زیادہ واضح ہے۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ یہ تمام علامات ایشیا ٹائپ فونٹ میں موجود بھی نہیں ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ ایک جدول کے ذریعے مختلف صوتی کی بورڈز کے فرق کو واضح کیا جائے اور اس پر اتفاق رائے حاصل کیا جائے۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی اعجاز صاحب بھی صوتی تین میں میری تجاویز کے تحت کچھ تبدیلیاں کرنے پر راضی ہیں۔میرا خیال ہے صوتی تین کو ہی معیار بنا لیا جائے۔دو زبر اور دو زیر اس میں انتہائی بائیں طرف ایک کے ساتھ والے بٹن پر ہے۔باقی شّد، پیش،کھڑی زبر،زیر اور پیش بارے ایک معیار مقرر کرلیجیے۔آلٹ جی آر کی شمولیت کے بعد میرا خیال ہے صوتی تین بہترین انتخاب ہوگا۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائ آپ نے اوپن پیڈ میں پشتو اور سندھی کی سپورٹ بھی شامل کر رکھی ہے جو کہ آپ کے اس پروگرام کوایک مثالی ملٹی لینگوول ٹیکسٹ ایڈیٹر کا درجہ دیتا ہے۔ لیکن اگر آپ واقعی اسے کثیرالسانی پروگرام کے بطور متعارف کروانا چاہتے ہیں تو آپ کو باقی کی دونوں زبانوں پر بھی اتنی ہی توجہ دینی ہوگی۔
مثال کے طور پر اوپن پیڈ کا دیفالٹ فانٹ ایشیا ٹائپ اردو نسخ ہے جو کہ اردو اور سندھی کیریکٹرز کو سپورٹ نہیں کرتا۔ آپ کواردولنک کی طرح کا ایسا فانٹ دیفالٹ پر رکھنا چاہیئے جو کہ تینوں زبانوں کی تمام کیریکٹرز کو سپورٹ کرے۔البتہ لسٹ میں آپ اردو،سندھی اور پشتو کے لیئے مخصوص فانٹس رکھ سکتے ہیں تاکہ یوزرز اپنی مرضی کے فانٹس بھی منتخب کر سکیں۔
دوسری بات اردو صوتی کلیدی تختے کی طرح اگر سندھی اور پشتو کےصوتی کلیدی تختے بھی شامل کر دیئے جائیں تو کیا بات ہے۔
تیسری بات انگلش اور اردو کی سیلیکشن کے لیئے آپ نے اردو اور انگلش ہی کا نام دیا ہے۔ جسے آپ انپیج کی طرح اگر صرف “ع“ اور "A" کردیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم فرضی،
پہلے تو شکریہ کہ آپ نہایت مفید فیڈ بیک مہیا کر رہے ہیں۔ میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ میرا اوپن پیڈ میں پشتو اور سندھی کی بہتر سپورٹ فراہم کرنے کا مکمل دارومدار یوزرز کی فیڈ بیک پر ہے کیونکہ میں ان دونوں زبانوں سے ناواقف ہوں۔ پشتو صوتی کی بورڈ تو آپ کے کہنے پر بن گیا ہے۔ اب اسی طرح سندھی کے صوتی کی بورڈ کے لیے بھی کسی کو معلومات فراہم کرنی چاہییں۔

ٹاہوما ایسا فونٹ‌ ہے جس میں تمام زبانوں کی سپورٹ موجود ہے۔ میں اسے اوپن پیڈ کا ڈیفالٹ مقرر کرنے میں بوجوہ متامل ہوں گا۔ دوسرے اوپن پیڈ کو نہایت آسانی سے کوئی بھی ڈیفالٹ فونٹ اور ڈیفالٹ کی میپ استعمال کرنے کے لیے configure کیا جا سکتا ہے۔ میں اس بارے میں علیحدہ سے پوسٹ کروں گا۔

اردو اور انگریزی آپشن کی جگہ ع اور E استعمال کرنے کی تجویز نہایت عمدہ ہے۔ میں اوپن پیڈ کی اگلی ریلیز میں اسے شامل کرلوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی

سندھی زبان کے حوالے سے کیا متعلقہ معلومات درکار ہیں اگر آپ کچھ روشنی ڈالیں تو میں دیکھتی ہوں کہ کچھ کرسکتی ہوں یا نہیں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ، شگفتہ بہن۔ تو آپ سندھی زبان پر بھی عبور رکھتی ہیں۔ :p
شگفتہ، مجھے سندھی زبان کے بارے میں معلومات نہیں ہیں بلکہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا سندھی کے لیے بھی کوئی صوتی کلیدی تختہ وجود رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں اگر کوئی معلومات مل سکیں تو کافی مفید ثابت ہوں گی۔ اس کے ذریعے میں اوپن پیڈ میں بھی یہ میپنگ شامل کر سکوں گا۔ میں کوشش کروں گا کہ دوسری فورمز اور گروپس پر اس بارے میں سوال پوسٹ کروں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی

عبور تو کسی بھی زبان پر نہیں ہے :)
صوتی کلیدی تختہ کے بارے میں مجھے پہلے سے معلومات نہیں ہے البتہ دیکھتے ہیں اگر کہیں سے کوئی خبر مل جائے ۔
 

فرضی

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی کہ آپ نے میری تجاویز پسند کیں۔ ٹاھوما میرا بھی پسندیدہ متبادل فانٹ ہے۔ جب اردو یا پشتو کے فانٹ دستیاب نہ ہوں۔یہ کسی بھی ونڈوز کے باقی فانٹس سے بہتر ہے جیسے ایریئل وغیرہ۔
ماشاألله شگفتہ صاحبہ سندھی کے لیے یقیناً بہت معاون ثابت ہوں گی
 

الف عین

لائبریرین
بھئ جلدی جلدی اپنی ترجیحات بتا دو تاکہ میں صوتی 3 مکمل کر ڈالوں۔ البتہ احباب یہ بھی بتائیں کہ کیا ان پیج کے کی بورڈ سے کافی افتخلاف کیا جائے۔ دو زبر اور دو زیر میں نے ان پیج کے مطابق رکھے تھے اور ۔ ؤ۔ بھی۔ میرا خیال تھا کہ صوتی کا معیار ان پیج ہی ہے کہ اردو والے اسی کو زیادہ استعمال کرتے آئے ہیں۔ حتیٰ کہ دوسرے اردو کے سافٹ وئر بھی وہی استعمال کرتے رہے ہیں۔ میرا اشارہ کم از کم ’ناشر‘ کی طرف ہے۔ غرض پہلے میپنگ طے کر لی جائے۔ اور اگر نبیل بنا ہی ڈالیں تو میں اسی کو استعمال کر لوں۔ ٓ
 

دوست

محفلین
جناب جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کسی جگہ اپنی خواہش عرض کرچکا ہوں اردو صوتی تین کے سلسلے میں۔اور آپ نے گزارشات قبول بھی فرما لی تھیں۔ اگر میری طرف سے مزید کوئی رائے چاہیے ہو تو بندہ حاضر ہے۔
 
Top