اردو اوپن پیڈ اپڈیٹ بمعہ سندھی اور پشتو

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کچھ دنوں پہلے اوپن پیڈ پراجیکٹ کے موجودہ سٹیٹس کے بارے میں گفتگو ہوئی تھی اور میں نے عرض کیا تھا کہ میں اب اوپن پیڈ کو اردو، سندھی اور پشتو کے لیے الگ الگ ریلیز کروں گا۔ آج حسب وعدہ اس پر عمل کر رہا ہوں۔ میں نے اردو اوپن پیڈ کی ڈاؤنلوڈ کو اپڈیٹ کر دیا ہے، جبکہ سندھی اوپن پیڈ اور پشتو اوپن پیڈ کو بھی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ رہا ہوں۔ ذیل میں اس سے متعلقہ چند تفاصیل ہیں۔

اردو اوپن پیڈ اپڈیٹ

میں نے اردو اوپن پیڈ کو اپڈیٹ کرکے نہ صرف اس میں اردو ویب والی فیچرز ڈال دی ہیں جو کہ اس میں مسنگ تھیں بلکہ اس میں نیا صوتی اردو کی بورڈ بھی متعارف کروایا ہے۔ اس صوتی کی بورڈ سے متعلق گفتگو یہاں ہوئی تھی۔ اردو اوپن پیڈ میں شامل نئی صوتی کی میپنگ مذکورہ تھریڈ میں پیش کردہ میپنگ سے قدرے ترمیم شدہ ہے۔ یہ آپ کو استعمال سے معلوم ہوجائے گا۔ میں بھی کوشش کروں گا کہ جلد ہی اس نئی صوتی کی میپنگ کو بھی ٹیبولر فارم میں پریزینٹ کر دوں۔ آپ سب دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اردو اوپن پیڈ کو ڈاؤنلوڈ کریں اور استعمال کریں۔ انشاءاللہ کچھ دنوں میں یہی ایڈیٹر فورم پر ویب پیڈ کی جگہ بھی لے لے گا۔

اردو اوپن پیڈ کی ڈاؤنلوڈ کا ربط

3_urdu_openpad1_1.jpg

اردو اوپن پیڈ نارمل

3_urdu_openpad2_1.jpg

اردو اوپن پیڈ شفٹ

3_urdu_openpad3_1.jpg

اردو اوپن پیڈ آلٹ جی آر

سندھی اوپن پیڈ

ہماری فورم کے ہی ایک رکن وائس آف سندھ کے کہنے پر میں نے اوپن پیڈ کا سندھی ورژن تیار کیا اور اس کے بعد ایک سندھی پی ایچ پی بی بی پیکج بھی تیار کیا لیکن اس کام کو زیادہ شہرت نہیں ملی۔ یہ شاید اس وجہ سے ہے کہ اسے ہم نے ہی زیادہ ایڈورٹائز نہیں کیا۔ اب میں کوشش کروں گا کہ مختلف فورمز اور گروپس پر جا کر اس کام کو متعارف کرواؤں۔ سندھی اوپن پیڈ میں سندھی صوتی کی میپنگ شامل ہے جو کہ اصل میں عبدالماجد بھرگری کی مرتب کردہ ہے۔ عبدالماجد بھرگری سندھی کمپیوٹنگ کے حوالے سے ایک معروف شخصیت ہیں۔ سندھی سپورٹ والے فونٹس‌ MB Lateefi اور MB Sindhi بھی عبدالماجد بھرگری صاحب کے تیار کردہ ہیں۔

سندھی اوپن پیڈ کی ڈاؤنلوڈ کا ربط

3_sindhi_openpad1_1.jpg

سندھی اوپن پیڈ نارمل

3_sindhi_openpad2_1.jpg

سندھی اوپن پیڈ شفٹ

پشتو اوپن پیڈ

یہ کام میں نے اپنے دوست فرضی کے کہنے پر شروع کیا تھا لیکن ابھی تک اسے صحیح طور پر مکمل نہیں کر پایا ہوں۔ یہاں فرضی نے اعجاز اختر صاحب کے ساتھ مل کر ونڈوز کے لیے پشتو کا صوتی کلیدی تختہ مرتب کیا تھا۔ میں نے اسی کلیدی تختے کو اوپن پیڈ میں شامل کرنے کی حامی بھری تھی لیکن جب یہ کام کرنے بیٹھا تو مجھے اوپن پیڈ کے کئی بگز کا پتا چلا جن کی وجہ سے اس کام میں تاخیر آتی گئی۔ ابھی بھی اوپن پیڈ میں یہ کلیدی تختہ کافی حد تک صحیح کام کر رہا ہے۔ صرف ہندسوں والی قطار میں غالباً AltGr اور شفٹ والے کمبینیشن صحیح کام نہیں کر رہے۔ ابھی تک تو فرضی مجھے اس کام پر فیڈ بیک دیتے آئے ہیں۔ اب میری اس فورم کے پشتو جاننے والے دوستوں سے درخواست ہوگی کہ وہ بھی پشتو اوپن پیڈ کا جائزہ لیں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

پشتو اوپن پیڈ کی ڈاؤنلوڈ کا ربط

3_pashto_openpad1_1.jpg

پشتو اوپن پیڈ نارمل
3_pashto_openpad2_1.jpg

پشتو اوپن پیڈ شفٹ

3_pashto_openpad3_1.jpg

پشتو اوپن پیڈ آلٹ جی آر
 

ساجداقبال

محفلین
السلام علیکم۔۔۔بہت اچھے نبیل بھائی لیکن افسوس میں آپ کی مدد نہیں کر سکتا کیونکہ اکثر پٹھانوں کی طرح میں بھی پشتو بول تو سکتا ہوں لیکن لکھ نہیں سکتا۔ پڑھنے میں بھی بعض الفاظ سمجھ نہیں آتے۔ :cry:
 

فرضی

محفلین
پاکستان میں اردو کے ساتھ ساتھ مقامی زبانوں میں بھی اوپن پیڈ ایڈیٹر بنا کر آپ نے صحیح معنوں میں ایک محبِ پاکستانی کا کردار ادا کیا ہے۔ آپ کے اس کردار کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ پشتو کیبورڈ میں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ دوستوں کے استعمال اور ان کی تجاویز سے ہی ممکن ہے۔ میں نے پشتو کی ایک سائٹ پر ڈاؤنلوڈ کا ربط دے دیا ہے، ہو سکتا ہے استعمال کے بعد کچھ اچھی تجاویز سامنے آجائیں
 

گل خان

محفلین
پشتو تو بہت ہی آسان زبان ہے---میں پشتو بول نہی سکتا لیکن لکھ اور پڑھ سکتا ہوں-----یہ اچھا کام ہوا ہے---
 
Top