اردو اوپن پیڈ کے لیے اردو کی بورڈ درکار!

نبیل

تکنیکی معاون
اتفاق کی بات ہے کہ میں نے شاکرالقادری کے پیغام کو آج پہلی مرتبہ غور سے پڑھا ہے۔ انکی فرمائش خاصی non-trivial ہے۔ ان کی تجویز ہے کہ ہر یوزر اپنی مرضی کا کی بورڈ لے آؤٹ‌ سیٹ‌ کر سکے۔ ایسا کرنے کے لیے ہر یوزر کے پروفائل میں پورا کی بورڈ لے آؤٹ‌ سٹور کرنا پڑے گا جس سے ڈیٹابیس پر بھی بوجھ پڑے گا۔ ویسے بھی اس کی پروگرامنگ میں کافی دقت پیش آئے گی۔ میری تجویز تو یہی ہوگی کہ چند معیاری کی بورڈ لے آؤٹس پر اتفاق کرکے انہیں ہی فورم میں استعمال کیا جائے۔
 

دوست

محفلین
ہممم
یہ کام واقعی مشکل ہوگا۔ معیاری نقشے ہی چلنے دیں۔ کرلپ، اردو ویب، آفتاب، مقتدرہ شاید یہی ہیں جو عام استعمال ہوتے ہیں۔ ایک دو حروف کا ہیر پھیر کون دیکھتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے خیال آیا ہے کہ شاکر القادری کی تجویز پر ایک صورت میں عمل ہو سکتا ہے۔ اس کام کے لیے فائرفاکس کی یوزرسکرپٹنگ کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کے ذریعے اوپن پیڈ یا ویب پیڈ کو کسی بھی ویب پیج کے ایڈٹ‌ ایریاز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے اسی آئیڈیا کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ یوزر سکرپٹس لکھی تھیں۔ ان کی تفصیل ذیل کے روابط پر موجود ہے:

اردو ویب پیڈ ہر ویب پیج پر استعمال کریں!
گوگل پر اردو ویب پیڈ

کچھ اسی قسم کا کام اوپن پیڈ کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال تو میں اس آئیڈیا کو سرد خانے میں ڈال رہا ہوں۔ کبھی وقت ملا تو اس پر کام کروں گا۔
 
Top