اردو او سی آر کے لیے مدد درکار ہے۔

زہیر عبّاس

محفلین
براہِ کرم ورڈ ریپلیسر بھی عنایت فرمادیں۔

اصل میں یہ ورڈ ریپلیسر ہی ہے۔ اس کا استعمال جب تک آپ pairlst کی فائل کے ساتھ نہیں کریں گے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔ یہ ورڈ ریپلیسر یا اردو فکسر میں او سی آر سے حاصل کردہ فائل کے لئے استعمال کرتا ہوں۔

اردو فکسر میں کچھ بلٹ ان الفاظ موجود ہیں جو خود بخود غلط الفاظ کو ٹھیک کردیتے ہیں۔ یعنی اس میں pairlst کی فائل اضافی ہے۔
 
pairlst كو اردو فكسر میں کیسے ایڈ کروں؟​
 
دونوں فائلوں کو ایک ہی فولڈر میں رکھیں۔ اور اردو فکسر یا ورڈ ریپلیسر کو چلائیں۔

ٹھیک ہے ریپلیسر چل گیا۔
مزید تفصیل سے دیکھ کر عرض کرتا ہوں۔ البتہ یہ بات نوٹ کی ہے کہ ریپلیسنگ کے نتیجے میں لفظ اللہ "النہ" سے اور "آلہ" آنہ سے بدل گیا ہے۔ یہ کیا ماجرا ہے؟
یہ بھی بتائیے گا کہ اگر لسٹ میں مزید الفاظ شامل کرنا ہوں تو اس کا کیا طریقہ ہے؟
 
زہیر عبّاس

محفلین
البتہ یہ بات نوٹ کی ہے کہ ریپلیسنگ کے نتیجے میں لفظ اللہ "النہ" سے اور "آلہ" آنہ سے بدل گیا ہے۔ یہ کیا ماجرا ہے؟
اس کے لئے یہ کریں کہ pairlst والی فائل نوٹ پیڈ میں کھول کر ان الفاظ کو تلاش کیجیے اور اس سطر کو ڈیلیٹ کردیں۔
اسی طرح جب کوئی نیا لفظ شامل کرنا ہو تو نوٹ پیڈ میں کھول کر پہلے غلط لفظ لکھیں پھر اردو کا کوما "،" اور اس کے بعد صحیح لفظ جیسا کہ پہلے سے فہرست موجود ہے۔ پھر pairlst کو بند کرکے اردو فکسر کو بھی بند کرکے دوبارہ سے چلائیں جو نئے الفاظ شامل کئے ہیں وہ اب کام کرنا شروع کردیں گے۔
 
Top