اردو اہلِ زبان کی ضرورت

زیک

مسافر
مجھے کچھ دن پہلے کرسٹوفر گلین کی ای‌میل آئی جو یونیورسٹی آف پینسلوینیا میں Linguistic Data Consortium میں ہوتے ہیں۔ یہ کنسورشیم لسانیات پر کافی کام کر رہا ہے اور اس نے کافی ڈیٹا بھی اکٹھا کیا ہے۔ وہ آج کل ایک ریسرچ سٹڈی کر رہے ہیں جس میں انہیں مختلف زبانیں بولنے والوں کی تلاش ہے۔ ان زبانوں میں سے ایک اردو بھی ہے۔ اگر آپ امریکہ یا کینیڈا میں رہتے ہیں تو ان کی مدد ضرور کریں۔ کام کی نوعیت یہ ہے کہ آپ کو کچھ اور لوگوں کے ساتھ کچھ دفعہ فون پر مختلف موضوعات پر گفتگو کرنی ہو گی۔ ایک دفعہ کی بات 10 منٹ ہو گی اور آپ 4 سے 15 کالوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کام کے آپ کو تین سو ڈالر تک مل سکتے ہیں۔ تفصیلات ان کے ویب سائٹ پر۔

نیچے میں کرسٹوفر کی ای‌میل نقل کر رہا ہوں۔

[align=left:c619e9d135]I work for the University of Pennsylvania in Philadelphia as a project recruiter for the Linguistic Data Consortium. We currently have a study, which seeks native speakers of 20+ languages, including Urdu. This is a paid research study in which Urdu speaking participants can earn up to $300 by simply having conversations on the telephone. Those conversations operate in much the same way as a forum or online chat: participants dial in toll free, and are then given a topic of the day to discuss with a call partner -typically someone that the caller doesn't know. Topics range anywhere from politics to entertainment.

Because it is a telephone study, we can only recruit speakers living in the United States or Canada. Unfortunately, we are finding recruitment for Urdu speakers to be a difficult process. If your organization has any sort of mailing list or public forum, I am hoping that you can help us in our recruitment efforts by passing along our information to your members and affiliates. Our website is http://mixer.ldc.upenn.edu

If you would like to know more, please email participant-care@ldc.upenn.edu, call us at 1-800-380-7366, or simply look us up at http://www.ldc.upenn.edu and http://www.upenn.edu[/align:c619e9d135]

مزے کی بات یہ ہے کہ کرسٹوفر نے مجھے ای‌میل اردو‌ویب کی وجہ سے کی۔
 

جیسبادی

محفلین
ٹورانٹو میں اس طرح کے اشتہار اکثر سننے میں ملتے ہیں کہ "اگر آپ کو یہ یہ بیماری ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ اس نئی تجرباتی علاج کے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے کوالیفائی کر سکیں۔۔۔۔صرف ہفتے میں دو دن حاضری دینا ہو گی۔۔ کچھ پیسے بھی شاید ملیں۔۔۔"

یہ پروفیسر تو اچھے پیسے دیتا لگ رہا ہے۔ بہت عرصہ پہلے میں نے اسی کا اشتہار فورم پر لگایا تھا۔ تعجب ہے اسے اردو بولنے والے نہیں ملتے۔ اس کو اپنی یونیورسٹی سے ہی بیسیوں مل جانے چاہیے ہیں۔ کوئی چکر ہی لگتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
معلم صاحب کی بات بھی ٹھیک ہے، مگر جب ہم کینیڈا یا امریکہ میں نہیں رہتے تو پریشانی کی کیابات ہے(مذاق)
قیصرانی
 
Top