اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کی جھلکیاں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آج کل میں ایک اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ تیار کر رہا ہوں جس کے ذریعے اکثر ویب سائٹس پر براہ راست اردو لکھنا ممکن ہو سکے گا۔ اس بکمارکلٹ کے کام کرنے کا بنیادی اصول ویسا ہی ہے جیسا کہ گوگل ٹرانسٹلریشن بکمارکلٹ کا ہے۔ اس پراجیکٹ کے سلسلے میں مجھے ابن سعید کا تعاون حاصل ہے۔ ابھی اس بکمارکلٹ کی ریلیز میں کچھ کام باقی ہے لیکن میں نے سوچا کہ آپ دوستوں کو اب تک کے کام کی کچھ جھلکیاں فراہم کر دیں۔

ذیل کے دو سکرین شاٹس میں فیس بک میں براہ راست اردو ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

bklet01.png


bklet02.png


ذیل کے دو سکرین شاٹس میں گوگل میں اردو ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

bklet03.png


bklet04.png


مزید تفصیلات پیش کی جاتی رہیں گی۔ :)
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے پوسٹ کرنے کے بعد ابھی نوٹ کیا ہے کہ گوگل میں 'اردو' لکھیں تو آٹو سجیسٹ میں اردو محفل بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگ صرف اضافی کنٹرولز اور آن سکین کی بورڈ کا مطالبہ کریں گے۔ اسی لیے انہیں شامل کیا گیا ہے۔ اور دیر بھی اسی کام کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
 

غیاث

محفلین

میم نون

محفلین
میں نے پوسٹ کرنے کے بعد ابھی نوٹ کیا ہے کہ گوگل میں 'اردو' لکھیں تو آٹو سجیسٹ میں اردو محفل بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ :)

میں نے تو جب بھی محفل میں آنا ہوتا ہے اسے گوگل پر سرچ کرتا ہوں، اسطرح کرنے سے گوگل سرچ میں محفل کی رینکنگ بڑھتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے کام پر مبارکباد مگر سکرین شاٹس نظر نہیں آرہے کیا وجہ ہے؟
بھائی یہ تو نہیں کھلتا اس لیے اردو ایڈیٹر بک مارکلٹ کی بھی وضاحت فرما دیں۔

سکرین شاٹس مجھے تو نظر آ رہے ہیں۔ کہیں آپ کی جانب photobucket.com بلاک تو نہیں ہے؟
 

رانا

محفلین
نبیل بھائی بہت مفید کام کا بیڑا اٹھایا ہے آپ نے۔ میری طرف سے ریلیز سے پہلے ہی ایڈوانس مبارکباد۔ آپ کے دیئے ہوئے لنک سے میں نے گوگل بکمارکلٹ کے بارے میں پڑھا تو اس میں لکھا ہے کہ وہ گوگل کے علاوہ دوسری سائٹس پر بھی کام کرتا ہے تو پھراس میں اور آپ کے بکمارکلٹ میں بنیادی فرق کیا ہوگا؟
 
نبیل بھائی بہت مفید کام کا بیڑا اٹھایا ہے آپ نے۔ میری طرف سے ریلیز سے پہلے ہی ایڈوانس مبارکباد۔ آپ کے دیئے ہوئے لنک سے میں نے گوگل بکمارکلٹ کے بارے میں پڑھا تو اس میں لکھا ہے کہ وہ گوگل کے علاوہ دوسری سائٹس پر بھی کام کرتا ہے تو پھراس میں اور آپ کے بکمارکلٹ میں بنیادی فرق کیا ہوگا؟

فرق یہ ہوگا گوگل کا بک مارکلیٹ فونیٹک کنورژن کرتا ہے جبکہ یہ فونیٹک میپنگ کرے گا۔ یعنی گوگل والا ٹول گوگل ٹرانسلٹریٹر کی طرح کام کرے گا جبکہ یہ محفل کے ایڈیٹر کی طرح۔
 

میم نون

محفلین
بہت خوب۔
کیا ہر دفعہ اوپر جا کر اردو بکمارکلٹ پر کلک کرنا ہو گا یا کوئی ہاٹ کی بھی ہے اس کے لیئے؟
 
بہت خوب۔
کیا ہر دفعہ اوپر جا کر اردو بکمارکلٹ پر کلک کرنا ہو گا یا کوئی ہاٹ کی بھی ہے اس کے لیئے؟

شاید یہ پہلا خیال ہو جو کسی بھی صارف کے دماغ میں اٹھے اور ہم بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں۔ لیکن ہماری معلومات میں ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جس سے کسی بک مارک کو ہاٹ کی سے بائنڈ کیا جا سکے۔ :)
 

arifkarim

معطل
شاید یہ پہلا خیال ہو جو کسی بھی صارف کے دماغ میں اٹھے اور ہم بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں۔ لیکن ہماری معلومات میں ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جس سے کسی بک مارک کو ہاٹ کی سے بائنڈ کیا جا سکے۔ :)
آپ تو گوگل کے بادشاہ ہیں۔ وہیں دو انگلیاں مار دیتے:
سفاری میں:
http://www.usingmac.com/2009/1/19/assign-shortcuts-for-web-bookmarks
فائر فاکس میں:
http://www.firefoxfacts.com/2009/01/02/add-keyboard-shortcuts-to-your-bookmarks/
انٹرنیٹ کریش پلورر:
Who cares?
 
عارف بھائی ہمیں ان طریقوں کا علم پہلے سے تھا پر یہ اس قدر سہل نہیں ہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں۔

مثلاً فائرفاکس میں اس قسم کے کئی ایڈآن ہیں جو کہ بک مارک کو ہاٹ کی اسائن کر دیتے ہیں پر وہ عموماً یو آر ایل پر درست کام کرتے ہیں بک مارکلیٹ پر نہیں۔ دوسری پریشانی بعض ایسے ایڈ آنس کے ساتھ یہ ہے کہ وہ بک مارک کو نئے ٹیب میں کھولتے ہیں جو عام استعمال میں درست تریم طریقہ ہو سکتا ہے پر اس کیس میں نہیں۔ اس کے علاوہ ایک مسئلہ اور دیکھنے میں آتا ہے کہ بعض ایسے ٹول ٹیکسٹ باکس سے فوکس آؤٹ کر دیتے ہیں جس کے بعد یہ بک مارکلیٹ کام ہی نہیں کرے گا۔ اور سب سے آخری بات یہ کہ یہ سوال پوچھنے والے برادر کا انٹینشن ہمیں یہ لگا کہ وہ یہ فنکشنالٹی بکمارکلیٹ کے کوڈ میں ان بلٹ چاہتے ہیں ورنہ اس حوالے سے ایسا سوال نہ کرتے۔

اب ان باتوں کی روشنی میں آپ ہی بتائیں کہ ہم نے کیا غلط کہا؟ :)

ویسے ہمیں فائرفاکس کے لئے ایک ایسے ایڈ آن کا علم ہے جس کو براؤزر بکمارک سے علیحدہ جاوا اسکرپٹ ایکزیکیوشن یا نیویگیشن کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پر اس کے ساتھ اس کو استعمال کرنے کے لئے بکمارکلیٹ کا فلسفہ سمجھنا ضروری ہوتا ہے۔ جو ہر کسی کو نہیں سمجھایا جا سکتا۔ پھر ہم نے ابھی اس پر تجربہ بھی نہیں کیا ہے۔
 

عمار عاصی

محفلین
فائرفاکس میں کسی بھی بکمارک یا بکماکلٹ کو ہاٹ کی اسائن ہو سکتی ہے، بغیر کسی اضافی ایڈ آن کے۔ البتہ اس میں دو کی بجائے تین کیز کا استعمال ہو گا۔
طریقہ یوں ہے کہ مطلوبہ بکمارکلٹ کو "Bookmarks Menu" میں محفوظ کر لیں، جب اس کے استعمال کی ضرورت ہو تو Alt+B کا کمبینیشن پریس کریں جس سے بکمارک مینو ظاہر ہو جائیگا۔ اب آپ کے مطلوبہ بک مارکلٹ کا نام جس حرف سے شروع ہوتا ہے وہ حرف پریس کر دیں، اور بکماکلیٹ ایکٹو ہو جائیگا ( فوکس آؤٹ بھی نہیں ہو گا :) )
 
Top