اردو ایڈیٹر کے ذیلی پراجیکٹ اور ورژن کنٹرول

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے نظر آ رہا ہے کہ اردو ایڈیٹر پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ ذیل کے پراجیکٹ بھی ہو جائیں گے۔

۔ اردو ورڈ پروسیسر (UrduWrite)
۔ اردو html ایڈیٹر (UrduPage)
۔ ڈاٹ نیٹ اردو کنٹرولز لائبریری (UrduCtrl.dll)

خود اردو ایڈیٹر کے نام کے متعلق میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ابھی تک میں اردو ایڈیٹر کے پروٹوٹائپس کو بطور اٹیچمنٹ پوسٹ‌ کرتا آیا ہوں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ باقاعدہ ورژن کنٹرول کے تحت کام کیا جائے۔ ایک مرتبہ اس پراجیکٹ کی کوڈ رپازٹری بنا دی گئی تو اس کے بعد اس پراجیکٹ پر کام کرنے کے لیے اسی رپازٹری میں سے چیک آؤٹ کرکے کام کیا جا سکے گا۔

اردو ایڈیٹر پر کام نہ صرف پروگرامنگ سیکھنے کا موقع ہے بلکہ اس سے سوفٹویر انجینیرنگ کے پہلوؤں سے واقفیت ملے گی۔
 

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
نبیل بھائی
ان ایڈیٹرز پر کیا مزید کوئی پیش رفت ہوئی؟
 
چونکہ لائٹ کو پرابلم ہے اس لیے میں اپنی تجویز کو جلدی سے پوسٹ کر رہا ہوں۔
کیا اایسا ممکن ہے کہ محفل فورم کا ہر رکن اپنے کنٹرول پینل کے ذریعے اپنے ایڈیٹر اور کوئک ایڈیٹر کی فارمیٹنگ آپشن اپنی مرضی سے مستقل بنیادوں پر طے کر سکے اور اس کے اثرات اس کی پوسٹس پر ظاہر ہوں۔اس کا جواب کون دے گا۔؟
عمران القادری
 
Top