نبیل
تکنیکی معاون
(اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ کا اجراء محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر کیا جا رہا ہے۔)
السلام علیکم،
آج میں اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ متعارف کروانے جا رہا ہوں جس کے ذریعے کسی بھی ویب پیج کے ایڈٹ ایریاز کو اردو ایڈیٹر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ کچھ روز قبل میں نے ایک
دو مختلف یوزر سکرپٹس
کئی سال قبل میں یوزر سکرپٹنگ کے موضوع پر لکھا تھا اور ایک یوزر سکرپٹ بھی متعارف کروائی تھی جس کے ذریعے گوگل میں براہ راست اردو لکھنا ممکن ہو گیا تھا۔ اب وہ پرانی یوزر سکرپٹ کام نہیں کرتی ہے۔ اس مرتبہ میں جو یوزر سکرپٹس متعارف کروا رہا ہوں انہیں کسی بھی ویب پیج پر استعمال کرنا ممکن ہے۔ میں یہاں دو یوزر سکرپٹس متعارف کروا رہا ہوں۔
1۔ اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ: اس یوزر سکرپٹ کے ذریعے تقریباً ہر ویب پیج پر کسی بھی ایڈٹ ایریا کو اردو ایڈیٹر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ چند استشنیات ہیں جن کا میں بعد میں ذکر کروں گا۔ اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ سادہ ٹیکسٹ باکس کے ساتھ ساتھ وزی وگ ایڈیٹرز میں بھی کام کرتی ہے
2۔ اردو ایڈیٹرز یوزر سکرپٹ: یہ یوزر سکرپٹ میں نے ایک دوست کی فرمائش پر تیار کی ہے۔ اس یوزر سکرپٹ کو فعال کیا جائے تو کسی بھی ویب پیج کے تمام ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ ہو جاتا ہے۔ اس سے جہاں ایک طرف سہولت ہو جاتی ہے تو ایک دقت بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ جن ایڈٹ ایریاز میں انگریزی لکھی جانی چاہیے، یعنی ای میل وغیرہ سے متعلق ٹیکسٹ باکس، وہ بھی اردو ایڈیٹر میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
میرے تجربے کے مطابق کسی ایک ویب پیج پر دونوں یوزر سکرپٹس کا بیک وقت استعمال ٹھیک نہیں رہتا ہے۔ میری دانست میں دوسرے نمبر والی یوز سکرپٹ یعنی اردو ایڈیٹرز یوزر سکرپٹ کو صرف انہی ویب ایڈریسز کے لیے فعال کیا جانا چاہیے جہاں اس کی واقعی افادیت ہو، باقی سائٹس پر پہلے والی یوزر سکرپٹ کا استعمال ٹھیک رہتا ہے۔
میں نے بالا کی دونوں یوزر سکرپٹس کو فیس بک، گوگل اور بلاگر سمیت کئی ویب سائٹس پر استعمال کرکے دیکھا ہے اور ان سب پر یہ صحیح کام کر رہی ہے۔ صرف گوگل پلس کے تبصروں کے خانے میں یہ نہیں چل رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل پلس کے تبصروں کے خانے میں اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ صحیح کام دیتا ہے۔
یوزر سکرپٹس کو کونسے براؤزرز میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟
میں نے مذکورہ بالا یوزر سکرپٹس کو ونڈوز پر فائرفاکس اور اوپیرا براؤزرز میں ٹیسٹ کیا ہے۔ سفاری براؤزر میں اگرچہ گریز کٹ ایکسٹینشن کے ذریعے یوزر سکرپٹس استعمال کی جا سکتی ہیں لیکن ایسا صرف میکنٹاش او ایس ایکس میں کیا جا سکتا ہے۔ گوگل کروم میں یوزر سکرپٹنگ کی فی الحال کوئی اچھی سپورٹ موجود نہیں ہے اور یہی احوال انٹرنیٹ ایکسپلورر کے بھی ہیں۔ لیکن اگر کوئی دوست یہاں پیش کی گئی یوزر سکرپٹس کو ان براؤزرز میں استعمال کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ضرور اپنے تجربات کے بارے میں ہمیں بتائیں۔
اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ کا استعمال
اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ کے ذریعے کسی ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر فعال کرنے کے لیے اس میں شفٹ کی اور لیفٹ ماؤس کلک کمبینیشن کا استعمال کریں
یوزر سکرپٹس کی کنفگریشن
یہاں پیش کردہ یوزر سکرپٹس میں اردو ایڈیٹرز یوزر سکرپٹ کی کنفگریشن کی ضرورت اس صورت میں پڑتی ہے جب اسے کسی مخصوص سائٹ پر استعمال کرنا مقصود ہو۔ اس کے لیے آپ یوزر سکرپٹ کو ایڈٹ کرکے اس میں ایک رول کا اضافہ کر سکتے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ یوزر سکرپٹ کس سائٹ پر چل سکتی ہے۔ اس کے بارے میں مزید تفصیل آپ اس ربط پر پڑھ سکتے ہیں۔ آپ اگر اردو ایڈیٹرز یوزر سکرپٹ کو انسٹال کرتے ہیں تو اس میں صرف ایک رول ڈیفائن ہوا ہوتا ہے جس کا اطلاق بلاگر ڈاٹ کام کے تبصروں کے خانے پر ہوتا ہے۔
فائر فاکس میں یوزر سکرپٹ کی انسٹالیشن
بالا کی یوزر سکرپٹس کو فائرفاکس براؤزر میں استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے فائرفاکس کی ایکسٹینشن
اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ
اردو ایڈیٹرز یوزر سکرپٹ
اوپر کے کسی ایک ربط جانے کے بعد آپ کو ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا Install بٹن نظر آئے گا۔
اس بٹن کو کلک کرکے آپ اس یوزر سکرپٹ کو انسٹال کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ انسٹالیشن مکمل ہو جائے تو اس کے بعد آپ گریز مونکی کی یوزر سکرپٹس منیجمنٹ میں جا کر ان یوزر سکرپٹس کو فعال/غیر فعال کر سکتے ہیں، انہیں ایڈٹ کر سکتے ہیں یا انہیں ان انسٹال بھی کر سکتے ہیں۔
اوپیرا براؤزر میں یوزر سکرپٹ کا استعمال
اوپیرا میں یوزر سکرپٹس کا استعمال فائرفاکس سے قدرے مختلف ہے۔ اوپیرا میں یوزر سکرپٹس استعمال کرنے کے لیے علیحدہ سے کسی ایکسٹینشن کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ اوپیرا میں یوزر سکرپٹس کو استعمال کرنے کے پہلے ایک اوپیرا کی سیٹنگز میں جا کر ایک ڈائریکٹری کا انتخاب کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جہاں یوزر سکرپٹس کو رکھا کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے اوپیرا میں Settings->Quick Preferences میں جا کر Edit Site Preferences کلک کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد سیٹنگز ڈائیلاگ میں Scripting ٹیب پر جا کر یوزر سکرپٹس کے لیے ایک فولڈر کا انتخاب کر لیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد آپ اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹس ڈاؤنلوڈ کرکے اس فولڈر میں کاپی کریں اور اوپیرا ویب براؤزر کو ری سٹارٹ کریں۔ اب آپ کسی بھی ویب سائٹ پر ان سکرپٹس کو استعمال کر سکتے ہیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ ان یوزر سکرپٹس کو کارآمد پائیں گے۔ اس سلسلے میں آپ اگر کوئی تجاویز یا آراء دینا چاہیں تو یہاں تبصرہ کر سکتے ہیں۔
والسلام