اردو اے ایم براؤزر ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اگرچہ کل ہی میں نے اردو اردو فائر فاکس جاری کیا ہے، لیکن یہ براؤزر بھی ہماری نظرِ کرم کا منتظر ہے اور اردو قالب میں جلوہ افروز ہونے کے لئے بے تاب ہے.. اس کا ترجمہ کوئی ایک ماہ سے مکمل ہے، لیکن چونکہ ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں میں اردو نظر آنے کا مسئلہ درپیش تھا اس لئے اس کا اجرا مؤخر ہوتا رہا، اب چونکہ ڈيسک ٹاپ اطلاقيوں ميں اردو کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے چنانچہ اسے اس امید کے ساتھ جاری کیا جارہا ہے کہ یہ بھی اردو ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا.

تو جناب یہ AM Browser ورزن 2.0.1 کا اردو ترجمہ ہے، یہ براؤزر صرف ونڈوز کے صارفین کے لئے ہے اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کے عادی حضرات اس کا ہدف ہیں، کیونکہ یہ اس سے کافی مشابہت رکھتا ہے اور ایک ہی ونڈو میں رہتے ہوئے متعدد صفحات کی براؤزنگ یقینی بناتا ہے، چنانچہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے صارفین ذرا بھی اجنبیت محسوس نہیں کریں گے.. لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ یہ بالکل ہی انٹرنیٹ ایکسپلورر کی کاپی ہے.. بلکہ اس کے اپنی بہت اچھی خصوصیات اور فیچر ہیں جیسے گروپ، پلگ ان، ایڈ اونز وغیرہ، اور ان سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کا حجم انتہائی کم یعنی صرف 687 کلوبائٹ ہونے کی وجہ سے یہ سسٹم کے بہت کم ذرائع اور میموری استعمال کرتا ہے..

amqc6.jpg


اسے اردو کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ اسے ڈاونلوڈ کرکے نصب کرلیں اور ذیل سے اس کا اردو اپڈیٹر ڈاونلوڈ کرکے چلائیں اور اپڈیٹ پر کلک کریں، اب براؤزر کو چلائیں اور View کے مینیو سے Languages پھر English منتخب کریں اور یہ فوراً ہی اردو قالب میں ڈھل جائے گا.. ذیل کی تصویر میں یہ عمل دکھایا گیا ہے:

am2mc4.jpg


ڈاونلوڈز:
اے ایم براؤزر يہاں سے
اردو اپڈیٹر يہاں سے

واللہ الموفق
 

الف عین

لائبریرین
اچھے جا رہے ہو مکّی۔ اردو ایل 10 این میں تمھارا نام کافی روشن ہو گیا ہے۔ مبارک ہو۔۔
 
Top