اردو برقی کتابیں

قسیم حیدر

محفلین
میں انٹر نیٹ‌پر کچھ عربی کتابوں کا متن تلاش کر رہا تھا کہ ایک ویب سائٹ پر برقی کتابوں یعنی Electronic Booksکا بہت بڑا ذخیرہ ملا. عرب ملکوں میں کام کرنے والے مختلف اداروں اور تنظیموں نے بلامبالغہ ہزاروں نایاب کتب کو اس فارمیٹ میں محفوظ کرکے بہت بڑی خدمت سراانجام دی ہے. تفسیر فی ظلال القرآن مکمل صرف 19MBمیں اس لنک پر دستیاب ہے.
http://d.turboupload.com/d/174848/16011610_1592160415751604_.rar.html
اسی طرح کتب ستہ(صحاح ستہ) سمیت حدیث کی بیس کتابیں ایک ہی فائل میں میسر ہیں.
http://www.islamspirit.com/islamspirit_downloads.php
مکمل فہرست http://www.islamspirit.com پر دیکھی جا سکتی ہے. اردو میں اس نوعیت کا کام کرنے کی بہت گنجائش اور ضرورت ہے. کسی صاحب کو اس بارے میں معلومات ہوں تو مطلع فرمائیں.میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ ای بک کیسے بنائی جاتی ہے، اللہ تعالی نے توفیق دی تو ان شاءاللہ اس سلسلے میں کام کرنے کا ارادہ ہے
 
رضوان

محفلین
قسیم حیدر نے کہا:

قسیم حیدر صاحب امید ہے کہ آپکوurdu web project سے مدد مل جائے گی۔
 
مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ای بک بنانے کے لئے مندرجہ ذیل سافٹ وئیر قابل ذکر ہیں:

E-Book Workshop
Editor
HyperMaker

یہ ای بک بنانے کے مشہور زمانہ سافٹ وئیر ہیں.. میں نے اس سلسلے میں عربی میں کام کیا ہے جو مکتبہ جوار الالکترونيہ اور المکتبہ الالکترونيہ الشاملہ میں موجود ہے..

معاینے کے لئے آپ میری کتاب بروتوکولات حکماء صہيون ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں جسے میں نے ای بک کی شکل دی ہے اور خاصی مشہور بھی ہے.. یہ کتاب E-Book Workshop میں بنائی گئی ہے..

یہ سافٹ وئیر exe فارمیٹ میں ای بک بناتے ہیں.. لیکن اگر آپ کو PDF فارمیٹ میں کتاب بنانی مقصود ہو جو نسبتاً آسان بھی ہے تو اس کے لئے pdfFactory Pro قابل ذکر ہے.

واللہ الموفق
 
قسیم حیدر

محفلین
شکرا لک یا رجل العنکبوت!

شکرا لک یا رجل العنکبوت!
جزاک اللہ خیرا
میں کافی دنوں سے ان سافٹ ویئر کی تلاش میں تھا۔ بہت شکریہ
 
Top