اردو بلاگرز کانفرنس 2013ء - اپڈیٹ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
27-26 جنوری 2013ء کو لاہور پاکستان میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں اردو بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والا ہر خاص و عام شرکت کر سکتا ہے، مگر شرکت کے لئے رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد اردو بلاگ فورم کی طرف سے دعوت نامہ ضروری ہے۔ لاہور میں کانفرنس کے مقام اور دیگر کاموں کی حتمی صورت جلد ہی آپ کے سامنے ہو گی۔ جبکہ شمولیت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جنوری 2013ء ہے۔ مزید معلومات کے لئے اردو بلاگ فورم ویب سائیٹ دیکھیں۔

اس کے علاوہ کانفرنس کی اپڈیٹ آپ کو اس تھریڈ میں بھی ملتی رہیں گی۔

برائے مہربانی اس کے لئے دھاگے کو بک مارک کر لیں۔

لنک:
http://www.urdublogforum.com/
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کل پندرہ جنوری رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے لہٰذا جس جس نے اردو بلاگرز کانفرنس 2013ء میں شرکت کرنی ہے وہ فوری رجسٹریشن کروا لے۔ رجسٹریشن کے بغیر کوئی شرکت نہیں کر سکے گا۔
مزید اردو بلاگنگ کے ترقی دہندہ والے تھریڈ اور کانفرنس کی اپڈیٹ والے تھریڈ، دونوں میں ہی یہ چیز فراہم کریں کہ
اردو بلاگنگ کے ترقی دہندہ کے سلسلے میں بہت کم (ایک دو) نام ہی تجویز ہوئے ہیں۔ اگر کوئی نام رہ گیا تو بعد میں احباب کو اعتراض ہو گا اس لئے اگر آپ کے ذہن میں کوئی ایسا نام ہے جس نے اردو بلاگنگ کی ترقی کے لئے کام کیا ہو تو فوراً تجویز کریں۔ نام تجویز کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری 2013ء ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
میں اردو محفل کے محترم ارکان جناب محمد وارث صاحب اور بلال کے نام تجویز کرتا ہوں، جنہوں نے میرے خیال کے مطابق اپنے بلاگز 'صریر خامۂ وارث ' اور 'بیاض بلال 'کے ذریعے اردو زبان کی ترویج اور ترقی کے لئے بے پناہ کام کیا ہے۔
نام جمع کروانے کے ضمن میں جملہ formailities کے بارے میں لاعلم ہوں۔​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں اردو محفل کے محترم ارکان جناب محمد وارث صاحب اور بلال کے نام تجویز کرتا ہوں، جنہوں نے میرے خیال کے مطابق اپنے بلاگز 'صریر خامۂ وارث ' اور 'بیاض بلال 'کے ذریعے اردو زبان کی ترویج اور ترقی کے لئے بے پناہ کام کیا ہے۔
نام جمع کروانے کے ضمن میں جملہ formailities کے بارے میں لاعلم ہوں۔​
یہ لنک دیکھیں
http://www.urdublogforum.com/honour-for-promoters-of-urdu-blogging/

اور نام بھجوانے کے لیے اس لنک کا استعمال کریں
https://docs.google.com/spreadsheet/viewform?formkey=dFMzWkYyR3VTeDU0TTg2bmNqYURTVGc6MQ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کانفرنس میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن کروانے والے تمام احباب کو ای میل بھیج دی گئی ہیں۔ اگر کسی کو ای میل موصول نہ ہوئی ہو تو فوراً انتظامیہ سے رابطہ کرے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اپڈیٹ:
اردو بلاگرز کانفرنس 26-27 جنوری 2013ء کو ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔ ایوان صنعت و تجارت تک پہنچنے کا گوگل میپ لگا دیا ہے۔ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے مختلف ذرائع سے آنے والوں کی رہنمائی کے لئے مزید معلومات اسی صفحہ پر فراہم کر دی جائے گی۔
مزید تفصیل
http://www.urdublogforum.com/urdu-bloggers-conference-venue/
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اپڈیٹ:
رجسٹریشن کروانے والوں کو جو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں، کئی لوگوں نے تصدیق کے طور پر ابھی تک جواب نہیں دیا۔ برائے مہربانی اس متعلق ادھر ادھر بات کیجئے تاکہ سب تک یہ معلومات پہنچ اور لوگ جلدی جواب دیں۔
 
Top