اردو بلاگنگ پر بی بی سی اردو پر ایک آرٹیکل

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ کسی پاکستانی صحافی کا حوالہ بی بی سی میں آ جائے تو وہ پھولے نہیں سماتا اور لوگوں کو بتاتا پھرتا ہے کہ اسے عالمی شہرت مل گئی ہے۔ اسی طرح تمہیں بھی عالمی شہرت ملنا مبارک ہو۔ :p
 
نعمان کہتے ہیں:

بہت خوب نعمان، آپ کے ایک جملے کو تو بی بی سی نے بڑا ہائی لائٹ کر کے شائع کیا ہے۔ جملہ بھی خوب ہے:

نعمان کہتے ہیں:
"میرے خیال میں بلاگنگ بھی ایک طرح کی صحافت ہی ہے لیکن یہ صحافت تکلفات پر کم دھیان دیتی ہے اور پڑھنے والوں کو ایک الگ زاویہ نظر فراہم کرتی ہے"

آرٹیکل پڑھنے کے بعد کہنا پڑے گا: اللہ کرے زورِ کی بورڈ اور زیادہ۔
 

رضوان

محفلین
اسمیں کوئی شک نہیں کہ اب تم بین الاقوامی اثاثہ بن گئے ہو ۔ مبارک ہو۔ اب اسی خوشی میں کیا پروگرام ہے :D
 
اس پر تو کئی ٹریٹ ہونی چاہیے جس کے لیے سب سے رائے شماری کروائی جا سکتی ہے۔ کیوں نہ اس خوشی میں نعمان ایک کتاب فورم پر لکھ کر گفٹ کریں :lol:
 

نعمان

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ لیکن میں یہ کہوں گا کہ یہ سب آپ دوستوں کی محنت ہے کہ اردو بلاگنگ نام کمارہی ہے۔ ورنہ میرا بلاگ تو بالکل نیا ہے اور میں اتنا زیادہ بلاگ لکھتا بھی نہیں ہوں۔ اس بات کی زیادہ اہمیت نہیں کہ میرا ذکر بی بی سی پر ہوا کیونکہ لوگ شاید نعمان کو تو یاد نہ رکھیں مگر یہ یاد رکھیں گے کہ اردو میں بلاگنگ بھی ممکن ہے۔ اور ہوسکتا ہے جلد ہی ہم مزید نئے بلاگ دیکھیں۔

ماوراء آپ کا شک بالکل بجا ہے میرے گھر والوں کو بھی یہی شک ہے۔

محب میں کتاب تو لکھ نہیں سکتا ہاں البتہ دوسروں کی لکھی ہوئی کتابوں کو ترتیب دینے میں مدد کر سکتا ہوں۔ اس حوالے سے ایک تجویز نبیل بھائی کو ارسال کی ہے۔
 

رضوان

محفلین
نعمان آپ بالکل درست ہیں محب بھی یہی کہنا چاہتے تھے کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے ڈیجیٹل لائبریری کو بھی فیضیاب کریں۔ آپ کی کاوش ،فردوسِ بریں، والی بہت عمدہ ہے۔ اب ڈاون لوڈنگ کی جو فیڈ بیک آتی ہے اس کے مطابق نوک پلک سنوار دیجیے گا۔ ایک اور تکلیف، بھائی میرے آپ پرانی کتابوں پر تو نظر رکھ سکتے ہیں میں آپ سے کولکٹ کر لوں گا تاکہ لکھاریوں کو سکین کر کے بھیج دیں۔
 
Top