محمد بلال اعظم
لائبریرین
پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس 2013ء میں ایک سیشن ایسا ہو گا جس میں ”اردو بلاگنگ“ کی ترقی کے لئے کام کرنے والوں کو شیلڈز یا اعزازی اسناد وغیرہ دی جائیں گی۔ ہمیں ایسے افراد، اداروں یا گروپس وغیرہ کے نام اور ان کے کام کی تفصیلات درکار ہیں جنہوں نے اردو بلاگنگ کی ترویج و ترقی کے لئے کام کیا ہو۔ مثلاً کسی نے ”اردو بلاگنگ“ کے لئے کسی قسم کا کوئی پلیٹ فارم، فورم یا بلاگز اگریگیٹر وغیرہ بنایا ہو۔ اس کے علاوہ کسی نے اردو بلاگنگ کی ترقی کے لئے امدادی مواد تیار کیا ہو، کوئی تحریک وغیرہ چلائی ہو یا کسی بھی حوالے سے اردو بلاگنگ کی ترقی کے لئے کوئی کردار ادا کیا ہو۔ اگر آپ کی نظر میں ایسا کوئی بندہ، ادارہ یا گروپ ہو تو اس کا نام تجویز کریں۔ لازمی نہیں کہ وہ موجودہ وقت میں ہی متحرک ہوں بلکہ جنہوں نے ماضی میں بھی اردو بلاگنگ کی ترقی کے لئے کام کیا ہے ان کا نام بھی تجویز کر یں۔ نام تجویز کرنے کے لئے فارم پُر کر کے بھیجیں۔ نام تجویز کرنے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2013ء ہے۔
شرائط و ضوابط
لنک:http://www.urdublogforum.com/honour-for-promoters-of-urdu-blogging/
شرائط و ضوابط
- ایسے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے بلامعاوضہ رضاکارانہ طور پر کام کیا ہو۔
- کسی کو نیچا دیکھانے یا فتنہ فساد پھیلانے کے لئے کیا گیا کام نظر انداز کر دیا جائے گا۔
- ادھوری یا غلط معلومات کو اردو بلاگ فورم کی انتظامیہ نظر انداز کر دے گی۔
- کام کی جانچ پڑتال کے بعد اعزاز دینے کے فیصلے کا مکمل حق اردو بلاگ فورم کی انتظامیہ اور مشاورتی کونسل کے پاس ہو گا اور اس فیصلے کو کسی عدالت یا فورم وغیرہ میں چیلنچ نہیں کیا جا سکے گا۔
لنک:http://www.urdublogforum.com/honour-for-promoters-of-urdu-blogging/