اردو بلاگ فورم کا قیام

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کل فیس بک کے اردو بلاگر گروپ میں ایک پوسٹ پہ نظر پڑی۔
لنک اوپن کیا تو وہ اردو بلاگ فورم ڈاٹ کام کے صفحہ اول پہ لے گیا۔
اس کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں:
  • انٹرنیٹ کے اس دور میں جو لوگ اردو بلاگنگ کے لئے کام کر رہے ہیں اور جو اردو بلاگنگ کے ذریعے زبان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • اردو بلاگرز اور بلاگنگ کو درپیش مشکلات اور مسائل کا سدِ باب کرنا۔
  • کم از کم سالانہ تربیتی پروگرام، میلہ یا کانفرنس وغیرہ کا انعقاد کرنا۔ جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین، اردو بلاگرز اور بلاگنگ میں دلچسپی رکھنے والے مل بیٹھیں تاکہ ایک دوسرے سے سیکھ کر بہتر سے بہتر انداز میں بلاگنگ کر سکیں۔
  • اچھا لکھنے والے اردو بلاگرز کو ”مین سٹریم میڈیا“ میں لکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا۔
  • اردو بلاگنگ کے لئے ایسے اقدامات کرنا جس کے ذریعے اردو بلاگرز پاکستان اور اردو زبان کے حوالے سے عالمی منظرنامہ پر اہمیت حاصل کر سکیں۔
اس سلسلے کو مزید تقویت پہنچانے کے لئے اردو بلاگ فورم ایک بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس 2013 کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔
27-26 جنوری 2013ء کو لاہور پاکستان میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں اردو بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والا ہر خاص و عام شرکت کر سکتا ہے، مگر شرکت کے لئے رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد اردو بلاگ فورم کی طرف سے دعوت نامہ ضروری ہے۔ لاہور میں کانفرنس کے مقام اور دیگر کاموں کی حتمی صورت جلد ہی آپ کے سامنے ہو گی۔ جبکہ شمولیت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ پندرہ جنوری 2013ء ہے۔

باقی کی مزید تفصیل آپ ان کی ویب سائٹ پہ دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہ ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب کچھ اردو بلاگرز کو ٹیگ کر دیا جائے۔
جن جن کا مجھے پتہ ہے، اُنہیں میں ٹیگ کر رہا ہوں، باقی کو آپ کر دیجیے۔
محمد وارث صاحب
محمداحمد بھائی
محمد خلیل الرحمٰن صاحب
خرم شہزاد خرم بھائی
محمد بلال اعظم
مزمل شیخ بسمل بھائی
نبیل بھائی
متلاشی بھائی
کاشف اکرم وارثی بھائی
فرحان دانش بھائی
ذوالقرنین بھائی
نیرنگ خیال بھائی
انیس الرحمن بھائی
پردیسی صاحب
عبدالرزاق قادری بھائی
افضل حسین بھائی
 

متلاشی

محفلین
بہت بہت شکریہ بلال بھائی۔۔۔! آج صبح صبح اچھی خبر سننے کو مل گئی ہے ۔۔۔ دن اچھا گذرے گا۔۔۔!
 

پردیسی

محفلین
اچھی کوشش۔۔پسند آئی ۔۔انشااللہ ضرور شامل ہوں گے
میرا ارداہ تھا کہ میں ایسی کوشش کروں گا۔۔چلو اچھا ہوا میرے پیسے بچ گئے:)
 
قوی امید ہے کہ کانفرنس کامیاب ہوگی۔ صد افسوس کہ میں کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ اگر وڈیو اسٹریمنگ کی سہولت دستیاب ہوئی تو آن لائن دیکھ لونگا۔
 
میری جانب سے محسن عباس صاحب کو ڈھیروں دعائیں جنہوں نے اردو بلاگرز کے لیے پہلی مرتبہ ایسی کانفرنس کے انعقاد کا پروگرام بنایا ہے اور خاص کر اس بات پر انکا بے حد شکریہ کہ اس بار ملاقات کے لیے لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس کانفرنس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور اردو کے ’بابوں‘ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوگا۔
 

پردیسی

محفلین
محترم زبیر چوہان صاحب ۔۔محترم محسن عباس صاحب کا تعارف کروا دیجئے گا۔۔میری نااہلی ہے کہ میں ان محترم کو نہیں جانتا۔۔اگر جانتا بھی ہوں گا تو شائد کسی اور نام سے یا ان کے بلاگ کے حوالے سے جانتا ہوں گا۔
اگر آپ تعارف کروا دیں تو مشکور رہوں گا
 
محترم زبیر چوہان صاحب ۔۔محترم محسن عباس صاحب کا تعارف کروا دیجئے گا۔۔میری نااہلی ہے کہ میں ان محترم کو نہیں جانتا۔۔اگر جانتا بھی ہوں گا تو شائد کسی اور نام سے یا ان کے بلاگ کے حوالے سے جانتا ہوں گا۔
اگر آپ تعارف کروا دیں تو مشکور رہوں گا
میں تو صرف انکا نام ہی جانتا ہوں ، بقول فاروق درویش جی

جناب محسن رفیق صاحب کینیڈا مین پاک بھارت دوستی کے اہم ترین پیغامبر مانے جاتے ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسانیت کے نام پر قادیانیوں، ھندو سکھ برادری سے عظیم تر دوستانہ تعلقات کے کیلئے کوشاں ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملالہ جی کی مہان سرپرست بی بی سی کے قابل اعتماد ورکر ھیں ۔۔۔۔۔۔ ایک شہرہ آفاق سیکولر صحافی جناب محمد حنیف صاحب کے کار خاص ھیں۔ امن کی آشا اور بھارت کے ساتھ دوستانہ مراسم کے پیغام کے علمبرادر ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے مجھ جیسے تاریک خیال "اسلامی دھشتگرد" کی بات کون سنے گا ۔۔۔۔۔۔۔ بحرحال ھم سب اردو بلاگنگ کیلئے کوشاں محترم بلال صاحب جیسے سب مخلص برادران کیلئے سدا دعاگو ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔سدا خوش آباد و خوش آباد ۔۔۔۔۔۔
http://www.facebook.com/groups/urdu..._id=471862336194018&offset=0&total_comments=4
 

پردیسی

محفلین
جناب محسن رفیق صاحب کینیڈا مین پاک بھارت دوستی کے اہم ترین پیغامبر مانے جاتے ھیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ انسانیت کے نام پر قادیانیوں، ھندو سکھ برادری سے عظیم تر دوستانہ تعلقات کے کیلئے کوشاں ھیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ملالہ جی کی مہان سرپرست بی بی سی کے قابل اعتماد ورکر ھیں ۔۔۔ ۔۔۔ ایک شہرہ آفاق سیکولر صحافی جناب محمد حنیف صاحب کے کار خاص ھیں۔ امن کی آشا اور بھارت کے ساتھ دوستانہ مراسم کے پیغام کے علمبرادر ھیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اس لئے مجھ جیسے تاریک خیال "اسلامی دھشتگرد" کی بات کون سنے گا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بحرحال ھم سب اردو بلاگنگ کیلئے کوشاں محترم بلال صاحب جیسے سب مخلص برادران کیلئے سدا دعاگو ھیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔سدا خوش آباد و خوش آباد ۔۔۔ ۔۔۔

محترم زبیر چوہان صاحب،آپ کا بے حد شکریہ
مجھے محسن عباس صاحب کے بارے تعارف سن کر خوشی ہوئی
محسن عباس اور محسن رفیق ایک ہی محترم ہیں یا کہ الگ الگ ؟
 
Top