سلیمان اشرف
محفلین
اس کے حوالے سے میں بھی ادھر ایک دھاگا کھولنا چاہتا تھا۔ چلیں اپ نے پہل کردی۔ اور جو اس پہ بحث ہوئی تھی۔ اس کا بھی ذکر ہونا چاہیے۔کل فیس بک کے اردو بلاگر گروپ میں ایک پوسٹ پہ نظر پڑی۔
لنک اوپن کیا تو وہ اردو بلاگ فورم ڈاٹ کام کے صفحہ اول پہ لے گیا۔
اس کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں:
اس سلسلے کو مزید تقویت پہنچانے کے لئے اردو بلاگ فورم ایک بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس 2013کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔
- انٹرنیٹ کے اس دور میں جو لوگ اردو بلاگنگ کے لئے کام کر رہے ہیں اور جو اردو بلاگنگ کے ذریعے زبان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا۔
- اردو بلاگرز اور بلاگنگ کو درپیش مشکلات اور مسائل کا سدِ باب کرنا۔
- کم از کم سالانہ تربیتی پروگرام، میلہ یا کانفرنس وغیرہ کا انعقاد کرنا۔ جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین، اردو بلاگرز اور بلاگنگ میں دلچسپی رکھنے والے مل بیٹھیں تاکہ ایک دوسرے سے سیکھ کر بہتر سے بہتر انداز میں بلاگنگ کر سکیں۔
- اچھا لکھنے والے اردو بلاگرز کو ”مین سٹریم میڈیا“ میں لکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا۔
- اردو بلاگنگ کے لئے ایسے اقدامات کرنا جس کے ذریعے اردو بلاگرز پاکستان اور اردو زبان کے حوالے سے عالمی منظرنامہ پر اہمیت حاصل کر سکیں۔
27-26 جنوری 2013ء کو لاہور پاکستان میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں اردو بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والا ہر خاص و عام شرکت کر سکتا ہے، مگر شرکت کے لئے رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد اردو بلاگ فورم کی طرف سے دعوت نامہ ضروری ہے۔ لاہور میں کانفرنس کے مقام اور دیگر کاموں کی حتمی صورت جلد ہی آپ کے سامنے ہو گی۔ جبکہ شمولیت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ پندرہ جنوری 2013ء ہے۔
باقی کی مزید تفصیل آپ ان کی ویب سائٹ پہ دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہ ہے۔