اردو بلاگ کا طریقہ

راج

محفلین
اردو محفل کے سبھی ممبران سے ایک اور سوال :?:
میں نے بلاگ اسپاٹ پر ایک بلاگ رجسٹر کیا - مگر وہ تو انگلش میں ہے- جبکہ میں نے دیکھا کہ بہت سی سائٹس جو بلاگ اسپاٹ پر بنی ہے- وہ اردو میں ہے - اس کے لئے کیا کرنا ہوگا-
کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے-
 

دوست

محفلین
اس کے لیے آپ کو اردو ٹیمپلیٹ یعنی سانچہ درکار ہوگا۔
ویسے آپ یونیکوڈ اردو (محفل والی ہی) وہاں پیسٹ کرکے دیکھیں گے تو نظر تو آئے گی لیکن فونٹ کا مسئلہ ہوگا۔ فونٹ کا مسئلہ بھی ایچ ٹی ایم ایل میں
</font><font>
کی کمانڈ دے کر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن بہتر ہے آپ ٹیمپلیٹ کو اردو کرلیں۔اس کو اردو کس طرح کرنا ہے آپ اپنی پسند کا ٹیمپلیٹ بلاگر کے ایڈمن پینل سے چنیں۔ یہ ایک صفحے کے کوڈ کی شکل میں ہوگا وہ یہاں پیسٹ کردیں۔ دیکھے لیتے ہیں اس کو۔ صرف سمتا اور فونٹ بدلنا ہوگا جو ہوجائے گا امید ہے۔
وسلام
 

راج

محفلین
ویسے دوست یہ اردو ٹیمپلیٹ کہاں سے ملے گا آپ بتا سکتے ہیں کوئی لنک ہے آپ کے پاس-
 

دوست

محفلین
انگریزی ہی موجود ہیں اردو نہیں۔
یا جو دوست بلاگر پر اردو میں بلاگ لکھتے ہیں اور ان کا بلاگ “اردو“ نظر بھی آتا ہے ان سے ٹیمپلیٹ مانگ لیا جائے۔ مجھے نبیل بھائی نے دیا تھا اس وقت لیکن اب بلاگر کا نیا ورژن آگیا ہے اور پرانے والے کے ٹیمپلیٹ اس پر چلتے نہیں۔
اس کا حل تو یہی ہے کہ انگریزی تھیم کو پسند کرکے اردو کیا جائے۔
 

ریحان

محفلین
میرا اپنا اردو بلاگ فل وقت بلاگ سپاٹ پر ہی ہے ۔۔ ڈیفالٹ سٹریچی تھیم کا استعمال کر رہا ہو ۔


بھائی آپ اپنا بلاگ شروع کرو ۔۔ کوئی بھی ٹیمپلیٹ پکڑ لینا ۔۔ پھر اس کے ایچ ٹی ایم ایل میں تبدیلیاں کریں ۔۔ سائیڈ بار ایڈ کریں ۔۔ اور اپنی اردو بلاگ پوسٹ لکھیں ۔۔ ایچ ٹی ایل ایل ایڈیٹر کی مدد لیں ۔ یا آپ ونڈوز لائیو رائٰٹر انسٹال کر لو ۔۔ وہاں اردو ٹیکسٹ اڈیٹر سے امپورٹ کر کے فانٹ ایڈیٹ کرنا اور بلاگر پوسٹ میں پیسٹ کر دینا ۔


کیا میں آپ کے بلاگ کا یو آر ایل جان سکتا ہو ؟
 
Top