اردو بلاگ کے بارے میں

اردو بلاگ کے بارے میں چند معلومات درکار ھے
1،، بلاگ کےبارے میں کچھ بھی معلومات نھیں پہلے تو بتائیں یہ چیز کیا ہے(اسکی تعریف کیا ہے؟
2؛؛ کیا اسکی سھولت msn/yahoo /gmail طرح مفت ھے ؟
3؛؛ اسکے زریعے کیا کچھ اپلوڈ کیا جاسکتاہے
4؛؛اردو بلاگ کے لئے کیا کیا سہولیات مفت میں دستیاب ہے
5؛؛ اپنا اکاؤنٹ کسطرح بنانا پڑتا ہے
6؛؛اردو بلاگ کی معلومات کے بارے میں اگر کوئی اردو ویب سائٹ ہے تو بتائیں
نوٹ ؛؛؛گزارش عرض یہ ہے کہ میری بلاگ کے بارے میں معلومات صفر ہے اگر کوئی ایسا سوال میں نے کیا ہو جو سمجھ سے باہر ہو تو معزرت کسی سوال پر طنز نہ کرنا آپ بہن بھائیوں سے تعاون کی اپیل ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
بلاگ کے بارے میں تو آپ کو انٹرنیٹ پر مختلف روابط سے پتا چل ہی جائے گا۔ اکثر اردو بلاگز کے روابط آپ کو اردو سیارہ سے مل جائیں گے۔ اگر آپ بلاگر پر اردو بلاگ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ ورڈ پریس پر مبنی بلاگ بنانا چاہیں تو اس کے لیے بھی آپ کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔ کیا آپ بتائیں‌ گے کہ آپ بلاگ پر کس موضوع پر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں؟
 
جزاک اللہ بھائی بلاگ میں میرے موضوع ؛؛ اپنے کالم تحریر کرنا ؛؛ ڈاؤنلوڈنگ کےلنک ؛؛ پسندیدہ سائٹ کے لنک ؛ آڈیو اٹیچمنٹ؛فوٹو اٹیچ؛ بلاگ کاوزٹ کرنے والے اپنے خیالات کا اظہار کرسکے
کیا یہ سب بلاگ میں مفت دستیاب ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
کہیں آپ کی جانب www.blogger.com بلاک تو نہیں ہے؟

جہاں تک آپ کے سوالات کا تعلق ہے تو بلاگر ڈاٹ‌ کام پر آڈیو اٹیچمنٹ کے علاوہ باقی سب کچھ ممکن ہے۔ اور آڈیو یا وڈیو کو بھی آپ کسی میڈیا شئیرنگ سائٹ پر اپلوڈ کرکے اس کا ربط فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ پہلے بلاگر ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنائیں، اس کے بعد ہم آپ کو باقی مراحل کے بارے میں بھی بتا دیں گے۔
 
شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بھائی اسکو ذرا چیک کریں کیا میرا اکاؤنٹ کامیابی سے بن گیا لنک ،، http://ali-ood.blogspot.com/
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاباش علی۔ اب اس ربط پر جا کر اٹیچ کردہ زپ فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اسے ان زپ کرکے اس میں کسی ایک xml فائل کو اپنے بلاگ پر ٹیمپلیٹ سیٹنگز میں جا کر اپلوڈ‌ کر لیں۔ اس کے لیے Settings->Layout->Edit HTML میں جائیں اور وہاں Browse پر کلک کرکے کوئی سی xml فائل سلیکٹ کر لیں اور Upload پر کلک کرکے اسے اپلوڈ‌ کر لیں۔ اگر آپ یہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کا بلاگ اردو کے سانچے میں ڈھل چکا ہوگا۔ پہلے یہ سٹیپس کرکے دیکھیں اور کوئی مشکل پیش آئے تو یہاں پوچھ لیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ پہلے ایک مرتبہ بلاگ کی اردو ٹیمپلیٹ سیٹ‌ کر لیں، اس کے بعد کام آسان ہے۔ بلاگ کے ڈیش بورڈ‌ میں Edit post->Posting->New post پر کلک کرکے آپ نئی پوسٹ لکھ سکتے ہیں۔ وہاں آپ براہ راست اردو صرف ونڈوز کے کی بورڈ‌ سے لکھ سکتے ہیں یا پھر میرے لکھے ہوئے کسی ایڈیٹر میں لکھ کر وہاں کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اس پوسٹ کو پبلش کریں گے تو آپ کے بلاگ پر ظاہر ہو جائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاباش علی۔ اب اس ربط پر جا کر اٹیچ کردہ زپ فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اسے ان زپ کرکے اس میں کسی ایک xml فائل کو اپنے بلاگ پر ٹیمپلیٹ سیٹنگز میں جا کر اپلوڈ‌ کر لیں۔ اس کے لیے settings->layout->edit html میں جائیں اور وہاں browse پر کلک کرکے کوئی سی xml فائل سلیکٹ کر لیں اور upload پر کلک کرکے اسے اپلوڈ‌ کر لیں۔ اگر آپ یہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کا بلاگ اردو کے سانچے میں ڈھل چکا ہوگا۔ پہلے یہ سٹیپس کرکے دیکھیں اور کوئی مشکل پیش آئے تو یہاں پوچھ لیں۔
اوپر دو پوسٹس پڑھ کر ان ہدایات پر عمل کرکے دیکھیں۔
 
شاباش علی۔ اب اس ربط پر جا کر اٹیچ کردہ زپ فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اسے ان زپ کرکے اس میں کسی ایک xml فائل کو اپنے بلاگ پر ٹیمپلیٹ سیٹنگز میں جا کر اپلوڈ‌ کر لیں۔ اس کے لیے Settings->Layout->Edit HTML میں جائیں اور وہاں Browse پر کلک کرکے کوئی سی xml فائل سلیکٹ کر لیں اور Upload پر کلک کرکے اسے اپلوڈ‌ کر لیں۔ اگر آپ یہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کا بلاگ اردو کے سانچے میں ڈھل چکا ہوگا۔ پہلے یہ سٹیپس کرکے دیکھیں اور کوئی مشکل پیش آئے تو یہاں پوچھ لیں۔
بھئی مجھے اس فورم پر اٹیچمنٹ کی سھولت دستیاب نھیں آخر کیوں اس وجہ سے مجھے تصویریں اپلوڈ کرنی پڑی
آپ کے بتائے ھوئے سٹیپس کو میں نے یہاں تک مکمل کیا ہے اب آپ بتائیں میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں
دیکھیں http://www.4shared.com/file/135172280/701054f/1_online.html
http://www.4shared.com/file/135172296/f779913b/2_online.html
http://www.4shared.com/file/135172328/f2f70fc0/3_online.html
 
علامہ

محفلین
جناب سیٹنگ میں لےآؤٹ کا آپشن تو نظر ہی نہیں آرہا۔ بہرحال میں ایک دوسرے آپشن کے ذریعہ فائل اپلوڈ کرنے کی کوشش کی تو وہ یہ میسج دے رہا ہے:Sorry, the import failed due to a server error. The error code is bX-tjg9ds
 
Top