اردو بلاگ

پردیسی

محفلین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
پردیسی بھائی، پلیزان سرورکی تفصیل بتاسکتے ہیں اوراگرہوسکے تولنک دے دیں یہاں سے یہ ڈاؤن لوڈہوگا۔
اورمیرے پاس وینڈوایکس پی ہے تواگراس میں تبدیلی ہوسکتی ہے تووہ بھی بتادیں کہ کیسے کریں گے (شکریہ)

والسلام
جاویداقبال

السلام علیکم رحمۃ اللہ
جاوید بھائی!
اس کے ماہر تو محترم شارق بھائی ہیں انہوں نے یہاں اسی محفل میں اس کے متعلق مفید معلومات بھی مہیا فرمائی تھیں۔جسپادی بھائی بھی اس کے متعلق بتا سکتے ہیں اور مجھے یاد ہے کہ کچھ عرصہ قبل لوکل سرور بنانے کے سلسلہ میں قدیر بھائی نے ایک مضمون اپنے بلاگ پر تحریر کیا تھا۔
میری معلومات اُن سب بھائیوں کی مرہونِ منت ہیں، بہتر ہو گا کہ اس سلسلہ میں آپ ان سے رابطہ قائم کریں۔

جزاک اللہ
 

پردیسی

محفلین
hakimkhalid نے کہا:
السلام علیکم!
پردیسی بھائی!

باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن ربط کام نہیں کر رہا سب سے نیچے یہ ربط کچھ یوں نظر آ رہا ہے۔
کوڈ:
[link=]http://worldpeace.ueuo.com/fourm/[/link]
ملاحظہ فرمائیں۔
http://zaafran.ueuo.com/blog/index.php

السلام علیکم رحمۃ اللہ
حکیم بھائی جی،
آپ کا کہنا صحیح ہے کہ روابط کام نہیں کر ہے۔انشااللہ اس کو دیکھتے ہیں۔
جزاک اللہ
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم رحمۃ اللہ
زکریا بھائی جی!
اردو پیڈ ڈالنے کی وجہ سے آرایس ایس فیڈ اور دوسرے روابط کام نہیں کر رہے۔اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے اور دوسرا جب ہم پوسٹ کرتے ہیں تو ، پوسٹ کرنے کے بعد لکھنے والی جگہ پر غیر متعلقہ کریکٹر موجود رہتے ہیں۔
باقی ابھی دیکھ رہا ہوں اس کے علاوہ مجھے کوئی خامی نظر نہیں آرہی۔

جزاک اللہ
 

زیک

مسافر
hakimkhalid نے کہا:
السلام علیکم!
پردیسی بھائی!

باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن ربط کام نہیں کر رہا سب سے نیچے یہ ربط کچھ یوں نظر آ رہا ہے۔
کوڈ:
[link=]http://worldpeace.ueuo.com/fourm/[/link]
ملاحظہ فرمائیں۔
http://zaafran.ueuo.com/blog/index.php

آپ ربط کو اس طرح لکھیں:

کوڈ:
[link]http://worldpeace.ueuo.com/fourm/[/link]

یا

کوڈ:
[link=http://worldpeace.ueuo.com/fourm/]ربط[/link]
 

دوست

محفلین
کیا کہنے۔
بھئی میں نے اسے دیکھا اور اس پر عاشق ہوگیا گویا۔
اتنی پیاری چھوٹی سی بلاگ سکرپٹ۔
اور ہمارا ارادہ بن گیا کہ ہم بھی اس پر اپنا بلاگ بنائیں۔لیکن سپیس تو محدود ہوگی۔ :(
چلیں کوئی بات نہیں۔ سپیس کی خیر ہے۔ تو حکیم بھائی اگر آپ اس یوایو سرور پر میرا ایک کھاتہ بنا دیں تو کرم ہوگا۔
میں پہلے بھی کوشش فرما چکا ہوں‌ لیکن بنتا نہیں تھا پتا نہیں کیوں۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
کیا کہنے۔
بھئی میں نے اسے دیکھا اور اس پر عاشق ہوگیا گویا۔
اتنی پیاری چھوٹی سی بلاگ سکرپٹ۔
اور ہمارا ارادہ بن گیا کہ ہم بھی اس پر اپنا بلاگ بنائیں۔لیکن سپیس تو محدود ہوگی۔ :(
چلیں کوئی بات نہیں۔ سپیس کی خیر ہے۔ تو حکیم بھائی اگر آپ اس یوایو سرور پر میرا ایک کھاتہ بنا دیں تو کرم ہوگا۔
میں پہلے بھی کوشش فرما چکا ہوں‌ لیکن بنتا نہیں تھا پتا نہیں کیوں۔


دوست!

آپکا کھاتہ ueuo.com پر بنام http://dost.ueuo.com بن چکا ہے۔تمام مطلوبہ تفصیلات(ذ پ)میں ملاحظہ فرمائیں۔

ایک آئی پی پر بعض دفعہ ایک اکاؤنٹ ہی بنتا ہے۔ اس سلسلے میں کہیں گڑبڑ ہو جائے تو دوبارہ اکاؤنٹ بنانے میں دشواری ہو سکتی ہے۔
(دوسرے اکاؤنٹ کےلیے دوسرا آئی پی استعمال کرنا ضروری ہے۔)
 

hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
السلام علیکم!
پردیسی بھائی!

باقی تو سب ٹھیک ہے لیکن ربط کام نہیں کر رہا سب سے نیچے یہ ربط کچھ یوں نظر آ رہا ہے۔
کوڈ:
[link=]http://worldpeace.ueuo.com/fourm/[/link]
ملاحظہ فرمائیں۔
http://zaafran.ueuo.com/blog/index.php

آپ ربط کو اس طرح لکھیں:

کوڈ:
[link]http://worldpeace.ueuo.com/fourm/[/link]

یا

کوڈ:
[link=http://worldpeace.ueuo.com/fourm/]ربط[/link]

شکریہ زکریا سَر!
آپ کے بتائے گئے طریقے کے مطابق روابط کام کر رہے ہیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
محترم پردیسی بھائی اور زکریا سَر!
السلام علیکم !

داخلے کےلیے جب خفیہ الفاظ دئیے جاتے ہیں تو weiter... دکھائی دیتا ہے۔جسے کلک کرنے پر واپس ہوم پیج آجاتا ہے اور دخول ممکن نہیں ہوتا۔پاسورڈ تبدیل کر کے بھی چیک کیا ہے۔تاہم یہ ایرر بدستور موجود ہے۔
نئی سوفٹ وئیر فائل اپلوڈ کی ہے
http://zaafran.ueuo.com/hblog/
اسمیں بھی دخول کا ایرر آ رہا ہے۔راہنمائی کا متمنی ہوں۔ شکریہ
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
حکیم صاحب آپ کا کہنا درست ہے۔اس کے علاوہ بھی آر ایس ایس فیڈ کام نہیں کر رہی۔میں خود بھی سارے سکرپٹ کو دوبارہ تسلی سے دیکھتا ہوں اور زکریا بھائی سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ انہیں جب بھی فارغ وقت ملے وہ دوبارہ اس کو ایک نظر دیکھ لیں کہ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔
حکیم بھائی جی آپ اور بھی اس کو تسلی سے جانچیں اگر کوئی اور ایرر آتا ہے تو ضرور بتائیں تاکہ انہیں درست کر کے اس کے ٹمپلیٹ پر کام شروع کیا جاسکے اور اس کو ڈاؤنلوڈ سیکشن میں عام استمال کے لئے مہیا جا سکے انشااللہ۔
جزاک اللہ
 

hakimkhalid

محفلین
پردیسی بھائی!
السلام علیکم!
توجہ کےلیے شکریہ ۔میں منتظر رہوں گا ۔
یقینا آپ کی توجہ سے عام استعمال کےلیے ایک اچھا بلاگ سکرپٹ تیار ہو رہا ہے۔جس کی تکمیل افادہ عام کا باعث بنے گی۔انشاءاللہ
مزید جانچنے کےلیے دخول ضروری ہے۔
شکریہ
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
کھاتہ تو بن گیا۔ اب سکرپٹ بن جائے تو ہم اس پر بھی ہاتھ صاف کردیں۔
 

زیک

مسافر
حکیم خالد مجھے یہ مسئلہ نہیں ہو رہا۔ لگتا ہے آپ کے سرور پر redirect کام نہیں کر رہا۔

پردیسی: مجھے تو فیڈ میں بھی کوئی گڑبڑ نظر نہیں آ رہی۔
 

زیک

مسافر
پاکستانی: آپ کی فیڈ میں ث کا حرف کچھ گڑبڑ کر رہا ہے۔ مگر میں نے آپ کی پوسٹ کو اپنے بلاگ پر ٹیسٹ کیا تو فیڈ میں کوئی مسئلہ نظر نہ آیا۔

فیڈ کے کوڈ میں ایک غلطی نظر آئی تھی وہ درست کر دی ہے اور ڈاؤنلوڈ کو تازہ کر دیا ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
حکیم خالد مجھے یہ مسئلہ نہیں ہو رہا۔ لگتا ہے آپ کے سرور پر redirect کام نہیں کر رہا۔

پردیسی: مجھے تو فیڈ میں بھی کوئی گڑبڑ نظر نہیں آ رہی۔

شکریہ زکریا سَر!

لگتا ہے میرا مسئلہ بھی ٹھیک ہو گیا ہے۔کیونکہ سرور پر redirect اب کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے دخول میں کوئی ایرر نہیں آ رہا۔

اوپیرا پر فیڈ چیک کی ہے جو ایرر سے مبرّا ہے۔

اور سب سے بڑی بات دائیں سے بائیں اردو تحریر نیز انگلش بھی کہیں پرابلم نہیں دے رہی جو قبل ازیں موجود تھی۔روابط بھی ٹھیک ہیں۔

ان نقائص کے خاتمے کے ساتھ ہی لگ رہا ہے کہ افادہ عام کے لیے ایک اچھا بلاگ سکرپٹ تیار ہو چکا ہے۔جس کے لیے پردیسی بھائی اور زکریا سَر کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔

http://zaafran.ueuo.com/blog/
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم رحمۃ اللہ
جزاک اللہ ذکریا بھائی اب کوئی ایرر مجھے نظر نہیں آ رہا ہے۔ماشااللہ آپ نے واقع میں بڑا خوب کام کیا ہے دعا ہے اللہ سبحانہ و تعالےٰ آپ کو اس کی جزا دے۔
انشااللہ اب میں اس کے ٹمپلیٹ پر کام کروں گا۔ویسے سادگی میں بھی یہ برا نہیں لگتا جو اس کو اسی طرح استمال کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں انشااللہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔

زکریا بھائی آپ سے ایک درخواست کہ اس کو آپ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اردو ویب اور اس کے ارکان کی مشترکہ کاوش کا نام دے کر ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھ دیں یا جیسا آپ چاہیں۔مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

انشااللہ میرا اگلا قدم ایک اردو کی ویب لنک ڈائیکٹری بنانا ہے جس پر آدھا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور مجھے امید ہے اگلے ماہ تک وہ بھی آپ کے سامنے ہوگی۔

جزاک اللہ
 

دوست

محفلین
واہ جی۔
اچھا آسان سا سکرپٹ ہے۔ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کا صفحہ بھاری ہوتا جائے گا۔ جیسے جیسے تحاریر بڑھیں گی۔
 

زیک

مسافر
پردیسی نے کہا:
زکریا بھائی آپ سے ایک درخواست کہ اس کو آپ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اردو ویب اور اس کے ارکان کی مشترکہ کاوش کا نام دے کر ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھ دیں یا جیسا آپ چاہیں۔مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

پردیسی اگر آپ اس سکرپٹ کا حسب نسب بتا دیں (یعنی یہ کہاں سے آئی وغیرہ) تو میں اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں شامل کئے دیتا ہوں۔
 
Top