اردو بلیٹن بورڈ سافٹ وئر

الف عین

لائبریرین
کھلے ماخذ(اوپن سورس) کے باوا آدم سورس فورج کی سائٹ پر معلوم ہوا کہ اردو بلیٹن بورڈ کی بھی داغ بیل ڈالی گئی تھی۔ یہ ایک خوشگوار قدم تھامگر افسوس کہ اس پر اب تک کوئی کام نہیں ہو سکا ہے۔ لنک دیکھیں:
http://sourceforge.net/projects/urdu-bb
 

اجنبی

محفلین
اردو بی بی

جناب ہم لوگوں کے ساتھ یہی مسئلہ ہے کہ ہمارا جوش آندھی کی طرح آتا ہے اور جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا ہے ۔ آپ خود ہی دیکھیے کہ اس فورم پر کتنے لوگ آن لائن آتے ہیں ۔ آج میں سوچ رہا تھا کہ اگر یہی فورم دوسری فورمز کی طرح فضولیات پر مبنی ہوتی تو اس پر کتنے اراکین موجود ہوتے ۔

سورس فورج پر میں نے بھی پی ایچ پی بی بی کا پراجیکٹ چلانے کی کوشش کی تھی اور دو بار انہیں درخواست بھی بھیجی ، مگر پتہ نہیں ان لوگوں کو میری تحریر پسند نہیں آئی یا انہیں اردو سے چڑ ہے ، بہرحال وہ پراجیکٹ نہ بن سکا۔
 
Top