اردو بمقابلہ پنجابی

اُردُو بمقابلہ پنجابی
اُردُو:میں اُردُو ہوں۔
پنجابی: تے میں پنجابی آں۔
اُردُو : ہم دنوں بہنیں ہیں ۔پاکستان ہمار ا گھر ہے اور ہم اِس کی خوبصورتی ہیں۔
پنجابی : کیوں جی اسی پاکستان دی خوبصورتی کیویں آں؟
اُردُو: تنوع اور رنگارنگی یعنی الگ الگ قدبت، شکل وصورت اور رنگ و آہنگ کے سبب ہم پاکستان کی خوبی اور خوبصورتی ہیں۔
پنجابی :ہنڑ سمجھ آئی۔
اُردُو : اور سمجھنے کی بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کا حسن انہی خوبصورت زبانوں اور سادہ و بے ساختہ بولیوں سے عبارت ہے جو اِس سرزمین میں کہی ،سنی ، لکھی ، پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں:

اکثر رہی ہے میرے تخیل کی سیرگاہ
وہ سرزمین جس کے تلے آسمان ہے
 
Top