اردو بي سي ڈكشنري مطلوب ضرور

sherry_poetry

محفلین
هاي ميرے دوست !
ميں اردو كي كالبعلم هوں اور اردو ڈكشنري ميرا ملك ميں نا موجود هے .
اگر أپ كے پاس بي سي اردو سے عربي دكشنري يا عربي سے اردو دكشنري يا اردو اردو دكشنري يا اردو انگريزي دكشنري مجهے بهت مطلوب هے
شكريه دوست
شيرين
 

دوست

محفلین
آپ کونسے ملک میں ہوتی ہیں‌ محترمہ؟
ہم نے انگریزی سے اردو کی ایک لغت تیار کی ہے اگر امید ہے‌ آپ کا کام کرے گی۔ یہ انگلش ٹو اردو ہے۔ اردو ٹو انگلش حصہ ابھی کام نہیں کرتا۔
یہاں سے حاصل کریں۔ یہ ونڈوز ایپلی کیشن ہے اور سی شارپ 2 میں لکھی گئی ہے۔ اس کو چلانے کے لیے آپ کے پاس ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 انسٹال ہونا چاہیے۔
وسلام
 

باسم

محفلین
السلام علیکم شیریں صاحبہ
اردو محفل میں خوش آمدید
ہمارے لیے یہ بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ آپ ملک مصر میں اردو زبان کی طالبہ ہیں اور ہمارے اردو فورم پر غالباً پہلی عرب شخصیت۔
آپ کو اردو پی سی ڈکشنری مطلوب ہے تو دوست بھائی نے اس کا ربط دیا ہے۔
1 : اردو سے انگریزی ڈکشنری ڈاؤن لوڈ کریں
2 : کمپیوٹر پر یہ ڈکشنری چلانے کیلیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 نصب کریں
آپ آن لائن ڈکشنری بھی نیچے دیکھ سکتی ہیں
1: اردو لغت : اردو سے اردو اور انگریزی آن لائن ڈکشنری
2 : اردو سیک : اردو سے انگریزی ڈکشنری
3 : اردو انگلش ڈکشنری ڈاٹ آرگ
4 : ہماری ویب : اردو سے انگریزی، انگریزی سے اردو آن لائن ڈکشنری
کیا آپ کو مصر کی لائبریری میں کسی اور زبان سے اردو میں ڈکشنری نہیں ملی ہیں؟
یہاں کچھ عربی سے اردو اور اردو سے عربی قاموس کا تعارف ہے جو کتاب کی صورت میں ہیں۔
1 : قاموس الوحید : اب تک کی بہترین اور تفصیلی عربی سے اردو لغت جس کا میں آپ کو مشورہ دوں گا۔
2 : قاموس الجدید : عربی سے اردو 'چھوٹی'۔
3 : قاموس الجدید : اردو سے عربی 'چھوٹی'۔
4 : چھوٹی اوکسفرڈ انگریزی اردو ڈکشنری بھی بہترین ہے۔

آپ نے جس طرح اپنے پیغامات کو اپنے زمروں میں اچھی اردو کے ساتھ اور صرف اردو زبان میں لکھا ہے اس سے ہمیں آپ کی اور آپ کے اساتذہ کی اردو پر محنت کا اندازہ ہورہا ہے۔

آپ باقاعدگی سے اس محفل پر تشریف لاتی رہیں تو یہ آپ کی اردو دانی کیلیے بھی بہت مفید ہوگا۔
اور اپنے ہم جماعت ساتھیوں سے بھی اس اردو محفل کا تعارف کروا دیں تو ہم آپ کے مشکور ہوں گے۔
 

دوست

محفلین
باسم:‌ مجھے شک سا ہوا تھا اب آپ نے تصدیق کردی۔
محترمہ آپ کی آمد کا بہت شکریہ اور خوش آمدید بھی۔ آپ اگر یہاں‌ آتی رہیں تو بول چال کی اردو میں آپ کی پریکٹس بڑھے گی۔ اردو میں آپ کا پیغام دیکھ کر واقعی اچھا لگا۔
وسلام
 

دوست

محفلین
اپنے بارے میں کچھ مزید بتائیے آپ کیا کرتی ہیں۔ کس چیز کی طالبہ ہیں؟ اور آپ کے مشاغل Hobbies کیا ہیں؟ آپ کو اگر مشکل پیش آئے تو انگلش کے الفاظ بھی استعمال کرسکتی ہیں ہم آپ کو ان کی اردو بتا دیں گے۔
وسلام
 

sherry_poetry

محفلین
سلام ميرے محترم صاحب ميں اردو ادب اور اردوسے ترجمة و غيره اور اردو تنقيد ميں برهتي هوں ، ميرا بسنديده مشغله شعر لكهنے اور ادب عموما ميں برهنے هيں ، ميرا عشق ارو لغت اور ميرے خواب اقبال كي طرح عربي اور اردو اديبه هونگی ، ميرا پاس ایك وحيد عائق هيں ، وه ڈكشنري نا موجودگي هين ، انترنت كے ڈكشنريان نا كافي هے بهت كم الفاظ اس مين موجود هين اور بهت سے الفاظ اس مين نا موجود هين
شكريه ميرے صاحبين
 

دوست

محفلین
آپ شاعرہ بھی ہیں۔ عربی میں ہی شعر کہتی ہونگی؟ اپنا کلام (شاعری) یہاں بھی پیش کیجیے۔ اردو ترجمہ ہم کروا لیں گے۔:) اقبال کو پڑھا ہے آپ نے؟ اقبال کے جو اشعار آپ کو پسند ہوں وہ بھی یہاں شئیر کیجیے۔
آپ کی بات درست ہے انٹرنیٹ کی ڈکشنریاں کم استعداد رکھتی ہیں۔ آپ ہم نے پوچھ سکتی ہیں۔
وسلام
 
Top