اردو تحریر۔ ایک نیا بلاگ

الف عین

لائبریرین
جیس مجھے یہ خوش فہمی ہے کہ یونی کوڈ اردو کو میں نے ہی اردو ٹیکسٹ کا نام دیا تھا۔ ممکن ہے تمھاری جیوسِٹی والی سائٹ پہلے کی ہو اور خود میں جس کا لنک اکثر جگہ دیتا رہتا ہوں۔ بہر حال تمھاری سائٹ مکمل سائٹ ہے، میرا تو محض بلاگ ہے، اس لئے کاپی رائٹ میں نہیں آتا۔

اور ہاں، پوسٹ کرتے کرتے پھر واپس آ کر یہ اضافہ کر رہا ہوں کہ تمھاری سائٹ تو کاپی لیفٹ ہے، پھر یہ سوال کیوں۔ اسے بھی مذاق میں ہی لو۔۔۔
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز، بات تو مزاح میں ہی تھی۔ یہاں اکثر لوگ آپ کے یاہو گروہ سے فیض یاب ہوئے ہیں یا یوں کہیں کہ فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ اور بلاگ پر آپ نے تحریر بھی جامع لکھی ہے اگرچہ میں نے عادتاً توجہ سے نہیں پڑھی۔
 
Top