فونٹ اردو تحریر فونٹ

باسم

محفلین
اردو تحریر فونٹ​
16074855-75c.JPG

السلام علیکم!
بہت انتظار کیا کہ کوئی اللہ کا بندہ نستعلیق تحریر فونٹ تیارکردے گا مگر تاحال ایسا نہ ہوسکا
پھر خود ہی اس میدان میں اترنے کا ارادہ کیا نستعلیق تحریر کی جدا، ابتدائی، درمیانی ، آخری اشکال لیں ان میں مناسب تبدیلی کی اور نستعلیق لائک کی بنیاد پر یہ پہلا اور آخری فونٹ تیار کیا اور اس میدان سے بھاگ کھڑے ہوئے کسی میں ہمت ہے تو پکڑ کے دکھائے۔
اردو تحریر فونٹ ڈاؤن لوڈ کیجیے
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ باسم۔ آپ کی کاوش قابل تعریف ہے۔ ہمارے ایک گمشدہ دوست جواد نے اس سمت میں کچھ کام کیا تھا۔ اگر کسی طرح ان کا پتا چل جائے تو ان سے بھی اس کام کو مکمل کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔
 

مدرس

محفلین
زبردست
ان شا ء اللہ آپ بھاگنے میں کا میاب نہیں ہو ں گے
پہلا اور آخری فونٹ تیار کیا اور اس میدان سے بھاگ کھڑے ہوئے کسی میں ہمت ہے تو پکڑ کے دکھائے۔
اس سے ہم کیا نتیجہ اخذ کریں ،؟
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب باسم صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
بہت ہی خوبصورت فونٹ بنایا ہے میری اور میرے دوستو‌ں کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارکباد
اللہ تعالیٰ‌آپ کو مزید ترقی سے ہمکنار فرمائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو یہ نیا فانٹ۔ یہ تو فارسی سمپل نولڈ پر بھی مبنی لگتا ہے۔ اس کو بنیاد بنا کر میں نے اردو نقش فانٹ بہت پہلے بنایا تھا، جب ’سمت‘ 4t ڈاٹ کام پر اور پھر آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام پر تھا۔ 
 

باسم

محفلین
تمام دوستوں کا شکریہ کہ انہوں نے فونٹ کو پسند کیا
فرار اس لیے کہ ایسی فرصت کم ہی میسر آتی ہے
 
Top