اظفر

محفلین
انگریزی اصطلاحا ت جن کا ترجمہ کرنا ہے وہ تو بتائے کوئی
تب ہی ترجمہ ممکن ہوگا۔ میں دیکھ رہا ہوں ہم اردو والے تھوڑا سا پھسل جاتے ہیں ۔ کوئی اردو والا کسی چیز کا کچھ ترجمہ کرتا ہے دوسرا کچھ اور کر دیتا ہے۔ اگرچہ دونوں کا مطلب ٹھیک ہوتا ہے مگر یہ سٹینڈرڈ نہیں بن سکتا ۔ اس کے برعکس انگلش سافٹ ویرز کو دیکھیں کسی بھی کمپنیی کا ہو اصطلاحا ت ایک جیسی ہی ہوتی ہیں ایک جیسے الفاظ ہوتے ہیں ۔ میرا مطلب قطعی یہ نہیں ہے کہ ہر کوئی اپنی من مانی کرتا ہے، میں کمیونیکیشن گیپ کے بارے میں بات کر رہا ہوں جو ہم سب کے درمیان رہتا ہے۔
اس بات کو یقینی بنایا جاے یہاں ایک مکمل جامع ترجمہ کیا جاے ہر اس چیز کا جو اردو سافٹ ویرز میں استعال ہو سکےپھر اسی لسٹ کو سب استعال کریں ، چاھے وہ اردو محفل ہو ، اردولنک ہو ، یا کوئی بھی اور اردو سافٹ ویرز میں دلچسپی رکھنے والا۔
اس کیلیے سب سے بہتر تو یہ ہے کہ پہلے سے موجود اچھے اردو سافٹ ویرز میں استعال شدہ اصطلاحات کو نہ بدلیں بلکہ انہی لیکر آگے چلیں ۔
اب کون ترجمہ کرےگا؟ اس کا مجھے علم نہیں ۔ اگر کوئی بھائی انگلش اصطلاحات کی مکمل اور جامع لسٹ فراہم کر دے تو ایک سے زیادہ لوگ کوشش کر سکتے ہیں اور پھر بہتر میں سے بہترین کو چُن لیں گے ۔ اللہ حافظ
 

سروش

محفلین
شیڈول کا اردو ترجمہ کیا ہوگا؟
فارسی میں اسکا ترجمہ برنامہ ہے جبکہ عربی میں جدول اور ترکی میں پروگرام ، ہندی میں سوچنی ہے ۔
اب جدول صحیح ہے یا برنامہ صحیح ہے ؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شیڈول کا اردو ترجمہ کیا ہوگا؟
فارسی میں اسکا ترجمہ برنامہ ہے جبکہ عربی میں جدول اور ترکی میں پروگرام ، ہندی میں سوچنی ہے ۔
اب جدول صحیح ہے یا برنامہ صحیح ہے ؟
میرے خیال میں اوقات کارٹھیک ہے ،کیوں کہ اس کی معنوی اہمیت میں وقت کا تصور اہم ہے،جدول تو ٹیبل کا متبادل ہے جس میں معلوبات کے اجزاء کو گوشواروں کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہو اس میں وقت کا تصور خاص نہیں۔۔۔جبکہ برنامہ (اورعربی برنامج ) اردو میں اتنے معروف نہیں لیکن یہ پروگرام کے متبادل ہیں اور اس میں معانی وسیع تر ہیں ۔ یہ محض میری رائے ہے ۔
 
آخری تدوین:
Top