اردو تصویر سے اردو کے الفاظ کیسے کاپی یا ایڈیٹ کیے جاسکتے ہیں ؟

Muhammad Ikram

محفلین
السلام علیکم دوستو ۔
میں ایک مسلے کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں۔ وہ یہ کہ ایک امیج یا تصویر میں لکھی گئی اُردو کے الفاظ کوکیسے کاپی یا ایڈیٹ کئے جاسکتے ہیں ؟ اس کے لئے اگر کوئی سافٹ ویئر یا مینول طریقہ ہو تو پلیز میری ہرممکن راہنمائی کیجئے گا۔ شکریہ۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایک حد تک مائیکروسافٹ ایج (Microsoft Edge) سے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ میں نے کچھ فائلز کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کیا اور پھر انہیں مائیکروسافٹ ایج سے اوپن کرنے پہ براؤزر تحریر کو سیلیکٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر الفاظ بالکل کلئیر ہوں یعنی ورڈ سے بالواسطہ کنورٹ کیا گیا ہو تو ڈاکومینٹ تو ایج سو فیصد کامیابی دے رہا ہے۔
 

Muhammad Ikram

محفلین
ایک حد تک مائیکروسافٹ ایج (Microsoft Edge) سے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ میں نے کچھ فائلز کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کیا اور پھر انہیں مائیکروسافٹ ایج سے اوپن کرنے پہ براؤزر تحریر کو سیلیکٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر الفاظ بالکل کلئیر ہوں یعنی ورڈ سے بالواسطہ کنورٹ کیا گیا ہو تو ڈاکومینٹ تو ایج سو فیصد کامیابی دے رہا ہے۔
بلال بھائی کیا آپ اس سلسلے میں کچھ راہنمائی اور سکرین شاٹس دے سکتے ہیں پلیز ؟
 

دوست

محفلین
پی ڈی ایف اگر ان پیج سے بنائی ہے تو بات نہیں بنے گی۔ تاہم اردو محفل کے ایک رکن رانا نے ایک سافٹویر بنایا تھا اس کام کے لیے۔
تصاویر سے بنی پی ڈی ایف پر بھی وہی اصول لاگو ہو گا جو سادہ تصویر پر ہوتا ہے: یعنی کوئی حل نہیں ہے۔
 
گوگل ڈاک سب سے اچھا ہے ابھی تک۔
عربی ، انگلش وغیرہ میں سہولت تقریبا سو فیصد ہے۔ لیکن اردو اس مسئلے میں کافی پیچھے ہے۔
 

Muhammad Ikram

محفلین
مائکروسافٹ ایج میں مشکل ہے ۔ آپ کو لامحالہ گوگل ڈاکس وغیرہ پر صبر کرنا پڑے گا۔تصویر اپلوڈ کیجیے تاکہ بہتر رہنمائی ہوسکے۔
116hpwo.jpg
 

آصف اثر

معطل
یہ نتائج تو اچھے ہیں:

محاسبہ 似/( (الف) پریس کلب کے تمام عہدہداراوریمبران پرلازم ہوگا کہ وہ کلب کے عزت وقار کا خیال رکھیں کوئی اسی تحریر یاترکت نہیں کریگا۔ جس سے کلب کے عزت وقار پر ترف آئے۔
(ب)تمام بران اورعہدہ داران آزادی صحافت کا غلط استعمال بن کریں گے کسی کی پڑی ہیں اچھالی جائیگی۔ اگر سی عہدودار یاسمبر کے خلاف اسی کوئی شکایت موصول ہوجائے تو صدر تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بھی ޣައޑަދޯދީބަޢީ ކަ% ۔ بصورت دیگر اسے وارننگ دے کرمعاملہر تع χμ Α' -6/č,
(ت) گین نوعیت کی شکایت آئے پر عہدہ داریا ممبرتمام صورتحال کا ذمہ دار ہوگا۔اورکلب کی طرف سے برتذکورہ کی کوئی مد نہیں کی جائیگی۔ (تث) صدر جنرل سیکرٹری دوسرے عہدہ دار پریس کلب کوڈانیگروہی اور کسی مفادات کے لئے ہیں کر کیں گے۔ اگر سی عہدہدارے کلب کوڈانی گروہی اور سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا۔ تو صدر کواختیارحاصل ہوگا کہ وہ اسے عہدے سے برطرف کردیں اور اس کی جگہ کوئی دوسراعہدہ دار -്വ്

جہاں مسئلہ آرہا ہے وہ دراصل تصحیح کی وجہ سے ہے۔ یعنی جہاں ہاتھ سے کچھ مٹایا گیا یا اضافہ کیا گیا ہے۔
آپ کی تصویر کا ڈی پی آئی 200 ہے ۔ تصویرکم از کم 300 ڈی پی آئی پر اسکین کیا کریں۔ نتائج بہتر ہوں گے۔
 
Top