میری کہانی میری زبانی
صرف سنجیدہ حضرات(وخواتین)ہی پڑھے۔
ساقی۔ صاحب اب آئےآپ اصل موضوع کی طرف۔
کہانی کچھ یوں شروع ہوتی ہے۔ میں گزشتہ پانچ ماہ سے دبئی میں ہوں یہاں پر اکثر لوگ انگلش میں بات کرتے ہیں ۔
میں جس کمپنی میں ڈرافٹسمین ہوں یہاں دفتر میں تین آدمی ہیں ایک میرا بوس دوسرا پراجیکٹ مینجر اور تیسرا کمپنی کی ورکشاپ کا سپر وائزر اور یہ تینوں مجھ سے انگلش میں بات کرتے ہیں اور مجھے انگلش نہیں آتی ،آتی ہے مگر غلطیاں کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ ہمارا یہاں ریسپشن پر لڑکا تھا وہ بھاگ تو نہیں گیا مگر انڈیا گیاہے اور کبھی واپس نہیں آئے گا اب جو لوگ دفتر میں بوس کو ملنے آتے ہیں ان کو بھی میں ویل کم کرتا ہوں۔
اور تو اور اگر آفس میں کوئی نہ ہو تو ٹیلی فون کالز بھی میں ہی ریسیو کرتا ہوں۔
میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی غلطیوں کو سدھارو اورٹھیک انگلش بولو۔مجھے مختلف مواقع پر انگلش میں کچھ الفاظ ادا کرنے ہوتے ہیں اور سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہوں مگر میں غلط انگلش بول کر دوسرے کو تو اپنی بات بتلا دیتا ہوں جیسا کہ پورے دبئی میں ہوتا ہے۔مگر اس کا غلط اثر دوسرے پر پڑتا ہے کہ اسے تو انگلش بولنی بھی نہیں آتی مجھے جو گفتگو کسی سے کرنی ہوتی ہیں میں اس گفتگو کے اردو الفاظ یا انگش میں الفاظ لکھ کر یہاں شیئر کروں گا اور ماہرین کو بتا نا ہو گا کہ یہاں اس حالت میں کیا الفاظ بولنے چاہئے۔
اگر کوئی ماہر جو انگلش سے اردو میں مہارت رکھتا ہو اگر مجھے وہ ہی سمجھا دے کے اس حالت میں ان الفاظ کی ادائیگی انگش میں کن الفاظ سے کرنی ہے تو میں pmمیں بات کر سکتا ہوں۔
اگر کسی ماہر کیا وٹز ایپ نمبر مل جائ تو سونے پہ سہاگہ ہو گا۔
ابھی تک تو اس تھریڈ میں مزاق مزاق ہی کھیلا جا رہا ہے۔اگر میری انگلش صحیح ہو گی تو بہت سوں کا بھی بھلا ہو گا۔مگر لگتا ہے کسی اللہ کے بندے سے پرسانل چیٹنگ ہی کرنا ہو گی ایسا بندہ ڈھونڈنا بہت ہی مشکل ہے۔
تلاش جاری ہے۔اللہ عزوجل انشاء اللہ کرم ہی کرے گا اور کوئی نہ کوئی مل ہی جائے گا۔
میرے تنخوا اور کام زبردست ہے مگر انگلش بولنے میں کی جانے والی غلطیوں کی بناء پر وہ عزت و مقام نہیں بن رہا جو ہونا چاہئے۔