اردو جملہ ایڈمنسٹیٹر کے بالائی لنک

ابنِ آدم

محفلین
ہوسکتا ہے کہ میں اردو جملہ کے ایڈمنسٹیٹر کے آپشن کے استعمال کو صیح طرح نہیں سمجھ پایا ہوں میں نے محسوس کیا ہے کہ اردو جملہ کے ایڈمن کنٹرول پینل میں صرف آئکون پہ کلک کرنا کام کرتا ہے مگر دوسرے آپشنز جو کہ بالائی سطروں میں دیئے گئے ہیں ان کو کلک کر بھی دیا جائے تو وہ مرغے کی ایک ٹانگ کی طرح ٹس سے مس نہیں ہوتے اور آخر آپ کو آئکون پہ کلک کرنے کا ہی سہارا لینا پڑتا ہے

کیا میں کوئی غلطی کر رہا ہوں یا بالائی لنکس کوچیف جسٹس آف پاکستان کی طرح غیر فعال کیا گیا ہے؟

اس کے علاوہ کیا ہم آر ایس ایس کی فیڈ کا کوڈ اردو ویب سائیٹ سے لے کے اپنے اردو جملہ ویب سائیٹ کے فرنٹ پیج پہ لگا سکتے ہیں جس سےاردو ویب سائٹ کی اردو آر ایس ایس براہ راست مواصلاتی رابطے سے اپ ڈیٹ ہوتی رہے؟

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، کہیں آپ نے اپنے براؤزر میں جاواسکرپٹ تو نہیں ڈس ایبل کی ہوئی؟

دوسرے کیا آپ جملہ میں دوسری سائٹس کی آرایس ایس پڑھنا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ نہ صرف جملہ کی بلٹ ان فیچر ہے بلکہ اس کے لیے دوسری ایڈآن بھی موجود ہیں۔

Joomla Extenison Directory - RSS
 

ابنِ آدم

محفلین
نبیل بھائی،
نہیں! میری براؤزر کی جاوا سکرپٹ ڈس ایبل نہیں ہے مگر یہ بالائی لنک والا مسئلہ صرف اردو جملہ میں ہی ہے۔ میں نے اپنی ایک دوسری پروفیشنل ویب سائٹ پہ انگلش جملہ کا نیا ورژن انسٹال کیا ہے اور وہاں کے ایڈمِن سیکشن کے اندر تمام بالائی لِنک کام کر رہے ہیں یہ مسئلہ صرف اردو جملہ میں دِکھ رہا ہے

دوسری بات، جی میں دوسری ویب سائٹس سے جیسے مثال کے طور پہ آپ کی ویب سائیٹ کے فورمز کی آر ایس ایس سرخیاں اور دوسری آر ایس ایس فیڈز اردو جملہ کے فرنٹ پیج پہ دکھانا چا ہتا ہوں تو اس بابت میں بھی راہنمائی چاہ رہا تھا۔
 

ابنِ آدم

محفلین
دوبارہ چیک کرنے پہ:

مجھے ایڈمن پینل کے اندر مندرجہ ذیل وارننگ دکھائی دے رہی ہے:

Following PHP Server Settings are not optimal for Security and it is recommended to change them:

Joomla! RG_EMULATION setting is `ON` instead of `OFF` in file globals.php
`ON` by default for compatibility reasons

مگر معلوم نہیں ہورہا کہ اس آپشن کو کہاں سے آف کیا جا سکتا ہے اور یہ ایمولیشن سیٹنگ کیا ہے اور کہاں ہے؟؟

اور مزید ایک چیز کلئیر کرنا چاہتا ہوں کہ جملہ کے ایڈمن کے لنک ڈس ایبل ہونے سے میری مراد یہ ہے کہ لنکس میں مینو اوپن تو ہوتا ہے مگر مثال کے طور پہ اگر چوہے کوsite کے اوپر لائیں تومینو کھل جائے گا مگر اگر آپ سکرول ڈاؤن کر کے مثال کے طور پہ Preview کو کلک کریں تو کچھ نہیں ہوتا اور کلک کرنے کے بعد بھی آپ وہیں کے وہیں رہتے ہیں

امید ہے کہ اب وضا حت ہوگئی ہوگی۔
 

راج

محفلین
یہ وارنگ مجھے بھی آتی تھی اور میں نے اسے دور بھی کی تھی فی الحال تو یاد نہیں کہ کون سی فائل میں جاکر کر نا ہے مگر اس کا حل موجود ہے - ملا تو آپ کو بتاوں گا ورنہ مجھے امید ہے کہ نبیل بھائی اور بہت سے ایسے حضرات یہاں موجود ہیں جو اس کا حل آپ کو ضرور بتائیں گے - پریشان نہ ہوں آپ
 
Top