اردو جملہ میں معفول کی شناخت

واجد علی

محفلین
اردو جملہ جس میں ایک سے زیادہ معفول ہوں تو ان میں سے براہ راست معفول(direct object) کون سا ہو گا اور بلاواسطہ(indirect object) کون سا؟

اسلم نے اکرم کو کھانا کھیلایا۔
نوکر مالک کو بل دیتا ہے۔

ان جملوں میں براہ راست معفول اور بلاوسطہ معفول کون سے ہیں؟
 
دوست

محفلین
اگر انگریزی کے حساب سے بات کرنی ہے تو ان ڈائرکٹ آبجیکٹ ہمیشہ انسان ہوگا۔ وہ چیز جو وصول کار ہے۔ اور جو چیز وصولی جارہی ہے وہ ڈائرکٹ آبجیکٹ ہوگا۔ پہلے جملے میں کھانا ڈائرکٹ آبجیکٹ ہے، دوسرے میں بل۔
 
الف عین

لائبریرین
واجد، محفل میں خوش آمدید۔پہلی بات تو یہ کہ یہ م ف ع و ل ہوتا ہے، م ع ف و ل نہیں۔
مثال میں اکرم اور مالک راست مفعول ہیں
 
الف نظامی

لائبریرین
واجد، محفل میں خوش آمدید۔پہلی بات تو یہ کہ یہ م ف ع و ل ہوتا ہے، م ع ف و ل نہیں۔
مثال میں اکرم اور مالک راست مفعول ہیں
اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ املا غلط لکھی ہوئی ہوتی ہے اور بعد میں لکھنے والے سے درخواست کرنا پڑتی ہے کہ اسے ٹھیک کر دیں۔
کیا اس ضمن میں کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا جاسکتا کہ منتظمین از خود جہاں املا کی غلطی دیکھیں اسے درست کردیں یا کوئی سپیل چیکر موجود ہو جو پوسٹ کرتے ہوئے املا کی غلطی کی نشان دہی کرے۔
 
واجد علی

محفلین
بہت شکریہ الف عین صاحب۔ اصل میں اردو کی بورڈ استمعال کرتے غلطی ہو جاتی ہے۔ پھر بھی اصلاح کا شکریہ

کیا مفعول کو جملے میں اڈینٹیفی کرنے کے لیے لسانیات کے اصول(Linguistic Rules/Test) ہیں؟

وہ کون سے اصول ہیں جن کی وجہ سے آپ کسی (Noun Phrase) کو راست مفعول یا بلاوسطہ مفعول کہتے ہیں
 
ابو ثمامہ

محفلین
اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ املا غلط لکھی ہوئی ہوتی ہے اور بعد میں لکھنے والے سے درخواست کرنا پڑتی ہے کہ اسے ٹھیک کر دیں۔
کیا اس ضمن میں کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا جاسکتا کہ منتظمین از خود جہاں املا کی غلطی دیکھیں اسے درست کردیں یا کوئی سپیل چیکر موجود ہو جو پوسٹ کرتے ہوئے املا کی غلطی کی نشان دہی کرے۔
میرے خیال میں اس کا بھترین طریقھ یھ ھے کھ لکھنے کے بعد ایک دفعھ پڑھ کر پوسٹ یا جواب "ارسال" کیا جائے۔۔۔۔
 
Top