نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ دوستوں نے اردو جملہ کی انسٹالیشن میں مشکلات کا ذکر کیا ہے۔ انسٹالیشن میں مشکلات کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جملہ [eng:fd8c0cc4a6]1.0.x[/eng:fd8c0cc4a6] ابھی مکمل طور پر utf-8 کمپیٹبل نہیں ہے۔ اس لیے اسے کچھ ڈیٹا ہینڈلینگ میں مسئلہ درپیش آتا ہے۔ اس کے علاوہ جملہ ابھی MySQL 5 کے ساتھ بھی صحیح طرح کام نہیں کرتا۔ اردو ویب کے ویب ہوسٹ پر بھی اب MySQL کا ورژن 5 مہیا ہے اور اس وجہ سے مجھے بھی اردو جملہ انسٹال کرنے میں چند مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہاں میں اردو جملہ انسٹال کرنے کا ایک اور طریقہ بیان کر رہا ہوں جو کہ کم از کم میرے لیے فائدہ مند ثابت ہوا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو۔
طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے جملہ کی انسٹالیشن کے لیے ایک ڈیٹابیس بنائیں، جس کی کولیشن utf-8 رکھی گئی ہو۔ اس کے بعد آپ اپنے ویب ہوسٹ پر جملہ کا عام انگریزی ورژن انسٹال کریں۔ یہ عام طور پر بغیر کسی مشکل کے انسٹال ہوجاتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ انسٹالیشن کے دوران اپنی سائٹ کا نام اردو میں نہ دیں بلکہ انگریزی میں ہی رکھیں بصورت دیگر configuration.php صحیح طرح سیو نہیں ہوگی۔
اس کے بعد آپ جملہ کی روٹ میں configuration.php فائل کو چھوڑ کر باقی فائلوں کو اردو جملہ پیکج کی فائلوں سے overwrite کر دیں۔ اس پوائنٹ پر آپ کی جملہ انسٹالیشن کی ڈیفالٹ لینگویج انگلش ہوگی اور اس میں انگریزی آرٹیکل نظر آ رہے ہوں گے۔ اب آپ اپنی جملہ انسٹالیشن کے ایڈمن سیکشن میں جائیں اور ڈیفالٹ لینگویج کو اردو پر سیٹ کر دیں۔ اس کے علاوہ آپ جملہ کی ڈیفالٹ ٹمپلیٹ بھی بدل سکتے ہیں۔
اگر آپ یہاں تک تمام کام کامیابی سے کر لیتے ہیں تو آپ کی جملہ انسٹالیشن کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔ آپ کو ابھی تک اپنی جملہ انسٹالیشن میں سمپل آرٹیکل انگریزی میں نظر آ رہے ہوں گے۔ آپ انہیں ڈیلیٹ کرکے نئے اردو مضامین شامل کر سکتے ہیں یا آپ انہیں انگریزی مضامین کو ایڈٹ کرکے ان کے عنوانات اور متون میں اردو ڈال سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی اردو جملہ پر مبنی سائٹ تیار ہوجائے گی۔
نوٹ: اردو ویب پر اردو جملہ کی انسٹالیشن کے بعد مجھے جو پرابلم نظر آئی ہے وہ یہ کہ اس انسٹالیشن میں ماڈیول انسٹالر کام نہیں کر رہا جبکہ کمپوننٹ اور mambot انسٹالر کام کر رہے ہیں۔ فی الحال مجھے اس پرابلم کا حل نہیں معلوم۔ اگر آپ میں سے کسی کو اس کا حل معلوم ہو تو ضرور بتائیں۔