نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم
اس پوسٹ کے ساتھ ہی اردو جملہ 1.0.11 کا بیٹا ورژن آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ یہ اردو کی ترویج کی راہ میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اسے استعمال کریں اور اس پر اپنی آراء سے آگاہ کریں۔ جملہ 1.5 کابیٹا ورژن بھی منظر عام پر آنے والا ہے۔ لیکن جب تک جملہ 1.5 کا سٹیبل ورژن منظر عام پر نہیں آجاتا، ہمیں فی الحال اس کی موجودہ سیریز سے ہی کام چلانا ہوگا۔
یو ٹی ایف-8 ڈیٹا بیس
جملہ کے لیے ڈیٹابیس بنانے کے لیے ذیل کی کمانڈ استعمال کریں:
یاد رہے کہ اس کے لیے مائی ایس کیو ایل کا کم از کم ورژن 4.1 درکار ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو عام طریقے سے ہی ڈیٹابیس بنا لیں۔
مسائل
ویسے تو پیش نظر اردو جملہ پیکج ٹھیک انسٹال ہوجاتا ہے، اس میں فی الوقت ذیل کے مسائل موجود ہیں:
1۔ انسٹال ہونے کے بعد مختلف ماڈیولز کے ٹائٹل انگریزی میں ہی رہتے ہیں حالانکہ میں نے اس کی کنفگریشن فائل میں ان کا نام بدل دیا ہے۔ اس وجہ سے انسٹالیشن کے بعد ہی ایڈمن سیکشن میں جا کر ماڈیولز کے ٹائٹل اردو میں کرنا پڑتے ہیں۔
2۔ ابھی تک میں نے کسی ٹیکسٹ ایریا میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ نہیں کیا ہے۔
3۔ تواریخ صحیح ڈسپلے نہیں ہو رہی ہیں۔ میں نے اردو ویب پر ممبو انسٹالیشن میں اردو تاریخ ڈسپلے کرنے کے لیے جو تبدیلیاں کی تھیں، مجھے ابھی تک ان کا سراغ نہیں ملا ہے۔
4۔ چونکہ جملہ فارسی کی ٹمپلیٹس استعمال کی گئی ہیں اسی لیے ان میں شامل امیجز بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ ان گرافکس میں جا بجا فارسی ٹیکسٹ نظر آ رہا ہے۔ اسے کسی طرح رپلیس کرنا ہوگا۔

کوڈ:
CREATE DATABASE dbname DEFAULT CHARACTER SET utf8 COLLATE utf8_general_ci;