اردو جملہ 1.0.12 اور جملہ 1.5 کا ترجمہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں اس پوسٹ اردو جملہ سے متعلق ذیل کی اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں۔


اردو جملہ 1.0.12

میں نے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اردو جملہ 1.0.12 پیکج رکھ دیا ہے اور اردو ویب پر جملہ کی ڈیمو سائٹ کو بھی اسی ورژن پر اپگریڈ کر دیا ہے۔ اس میں شامل باسم کی تیار کردہ ٹمپلیٹس ہیں جن کی سٹائل شیٹس کو بھی میں نے اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے لحاظ سے ایڈجسٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی مجھے ان ٹمپلیٹس میں کچھ ردوبدل کرنا پڑا تھا اور کچھ سورس کوڈ میں بھی تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی۔

اردو جملہ 1.0.12 ڈاؤنلوڈ کریں
اردو جملہ 1.0.12 کی ڈیمو سائٹ

ڈیمو سائٹ پر آپ ٹمپلیٹ کے انتخاب کے ماڈیول کے ذریعے مختلف سٹائلز کو پرکھ سکتے ہیں جو کہ اس انسٹالیشن میں موجود ہیں۔

جملہ 1.5 کے یوزر سیکشن کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ

کچھ عرصہ پہلے باسم نے جملہ 1.5 کے یوزر سیکشن کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ کیا تھا۔ اسے بھی میں نے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا ہے

جملہ 1.5 کے یوزر سیکشن کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ ڈاؤنلوڈ کریں

واضح رہے کہ مستقبل میں جملہ سے متعلقہ تمام مواد جملہ کی پراجیکٹ سائٹ پر منتقل کر دیا جائے گا جہاں کہ اس مقصد کے لیے پراجیکٹ سپیس حاصل کر لی گئی ہے۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ پوسٹ میں عرض کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کی تصویر میں ٹمپلیٹ کے انتخاب کا ماڈیول دکھایا گیا ہے:

3_templ_1.jpg
 
زبردست نبیل بھائی۔
میں پھر سے اِس کی انسٹالیشن شروع کرتا ہوں۔ پہلے بھی انکوڈنگ utf8 والا پرابلم آرہا تھا۔ اُس کا حل ارشاد فرمادیں۔ نیز اگر phpMyadmin سے ڈیٹابیس بنانے کا طریقہ بھی بتادیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔ میں نےخود تو بہت کوشش کی پتہ نہیں کیوں مجھ سے بن نہیں سکا۔
 

حنا فیصل

محفلین
سائٹ کا ربط درست نہیں ہے
حضرت یہ بھی بتائیں یہ جملہ کیا بلا ہے
اور کس کام آتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷
 

حنا فیصل

محفلین
سائٹ کا ربط درست نہیں ہے
حضرت یہ بھی بتائیں یہ جملہ کیا بلا ہے
اور کس کام آتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷


اوہ سوری ایک بات بھول گئی
کوئی اردو جملہ میں بنی ویب سائٹ تو دیکھائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو جملہ کا ڈیمو تو واقعی ڈاؤن ہے۔ اسے ٹھیک کرنا پڑے گا۔

ابھی تک جملہ کے پوٹینشل کو اردو ویب سائٹ میکنگ کے لیے صحیح طور پر استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ یہ استعمال میں عام صارف کے لیے قدرے پیچیدہ ہے۔

اردو ویب جریدہ کی سائٹ obsolete ہو گئی ہے۔ یہ جملہ کے بہت پرانے ورژن پر مبنی ہے۔

القلم ویب سائٹ بھی جملہ اردو پر مبنی ہے، اگرچہ یہ ابھی زیر تکمیل ہے۔

http://www.alqlm.org/home
 

راج

محفلین
نیبل بھائی
میں نے کئی بار القلم کا معائنہ کیا اور اس سے محظوظ بھی ہوا اور ہر بار میں نے ایک چیز نوٹ کی کہ آپ جب بھی کسی پیج کو کلک کر کے اندر داخل ہوں اور پھر واپس پہلے صفحے پر آئیں گے تو جہاں پر مہان کے بارے میں انفارمیشن دی جارہی ہے وہاں پر گنتی بڑھتی جائے گی- اور مہمان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے- جبکہ صرف وہاں پر ایک ہی آدمی موجود کیوں نہ ہو- ہر صفحے پر کلک کرنے سے تعداد میں اضافہ ضرور ہوتا ہے-
اب پتا نہیں یہ بگ ہے یا اسکرپٹ ہی ایسی لکھی گئی ہے-
سوچا کہ آپ کو اطلاع کروں تاکہ آپ اس کے اردو ورژن میں بدلاو کر سکیں-
دوسری بات اس کی بلاگ میں بھی مسئلہ ہے- وہاں پر بلاگ کا ائریا پاس کے مینو پر آجاتا ہے -
تلاش کا بٹن بھی دکھائی نہیں دیتا -
میرے خیال سے یہ تو بہت ہی بہترین سی ایم ایس ہے بس کچھ خامیوں پر قابو پایا جائے تو مزا آجائے گا اس کو استعمال کرنے کا-
ویسے تو اب بھی کوئی برائی نہیں ہے مزا تو اب بھی آتا ہے مگر ساری خامیاں مکمل ہوجائے تو سائٹ بھی مکمل ہوجاتی ہے-
 

حنا فیصل

محفلین
واہ کیا بات ہے
جناب اگر میں‌اس کو لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کرنا چاہوں‌تو
میں‌نے اردو ویب کے ڈائون لوڈ سیکشن میں‌اردو
سرور والا سوفٹ ویئر ڈائونلو ڈ کیا ہےجس میں اردو
پورٹل انسٹال ہوتا ہے
لیکن اگر ہم کوئی اور چیز مثلا ورڈ پریس بلاگ یا کوئی اور چیز وی بلٹین اس پر ٹیسٹ کرنا چاہیں‌تو؟؟
اس کا کیا طریقہ ہو گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب سرور اصل میں یونیفارم سرور کا ایک ترمیم شدہ ورژن ہے۔ اسے خاص طور پر اردو ویب اپلیکیشنز جیسے کہ اردو فورم، اردو جملہ وغیرہ رن کرنے کے لیے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ اردو ویب سرور پر مختلف سوفٹویر انسٹال کرنے کا طریقہ وہی ہے جو کہ یونیفارم سرور پر سوفٹویر انسٹال کرنے کا طریقہ ہے۔ اس کے لیے ذیل کے روابط پر مثالیں دی گئی ہیں:

Installing WikkaWiki on Uniform Server
Installing Joomla on Uniform Server
Installing phpbb on Uniform Server

تقریبا تمام سکرپٹس اسی پیٹرن میں انسٹال ہوتی ہیں۔ اردو سکرپٹس انسٹال کرنے کے لیے ڈیٹابیس بناتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے کہ اس کی کولیشن utf8_unicode_ci پر سیٹ کی جائے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
اردو ویب سرور اصل میں یونیفارم سرور کا ایک ترمیم شدہ ورژن ہے۔ اسے خاص طور پر اردو ویب اپلیکیشنز جیسے کہ اردو فورم، اردو جملہ وغیرہ رن کرنے کے لیے کسٹمائز کیا گیا ہے۔ اردو ویب سرور پر مختلف سوفٹویر انسٹال کرنے کا طریقہ وہی ہے جو کہ یونیفارم سرور پر سوفٹویر انسٹال کرنے کا طریقہ ہے۔ اس کے لیے ذیل کے روابط پر مثالیں دی گئی ہیں:

Installing WikkaWiki on Uniform Server
Installing Joomla on Uniform Server
Installing phpbb on Uniform Server

تقریبا تمام سکرپٹس اسی پیٹرن میں انسٹال ہوتی ہیں۔ اردو سکرپٹس انسٹال کرنے کے لیے ڈیٹابیس بناتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے کہ اس کی کولیشن utf8_unicode_ci پر سیٹ کی جائے۔

نبیل بھائی،
پتا نہیں کیا بات ہے لیکن میرے پاس اردو سرور میں جملہ انسٹال کرتے ہوئے پرابلم ہے اور جب بھی میں phpmyadmin انسٹال کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو یہ میسج آتا ہے

[align=left:53a932299f]
Warning: require_once(./lang/arabic-windows-1256.inc.php) [function.require-once]: failed to open stream: No such file or directory in W:\home\admin\www\phpMyAdmin\libraries\select_lang.lib.php on line 307

Fatal error: require_once() [function.require]: Failed opening required './lang/arabic-windows-1256.inc.php' (include_path='.;/usr/local/PHP/includes;/usr/local/PHP/pear') in W:\home\admin\www\phpMyAdmin\libraries\select_lang.lib.php on line 307[/align:53a932299f]



کیا یہ ممکن ہے کہ اردو ڈسکشن فورم کی طرح آپ جملہ اور ورڈ پریس کو بھی بائی ڈیفالٹ اس میں شامل کر دیں؟ (خصوصا جملہ کو کیونکہ میں اس پر مزید کام کرنا چاہ رہی ہوں)

شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش، آپ کو اردو ویب سرور پر phpMyAdmin انسٹال کرنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی، یہ تو اس میں پہلے ہی شامل ہے۔

آپ ایک مرتبہ اردو ویب سرور کے لیے اردو جملہ پلگ ان کو استعمال کرکے دیکھیں۔ اگر اس سے بھی کام نہیں چلتا تو کچھ اور سوچنا پڑے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں الگ سے پی ایچ پی ایڈمن انسٹال نہیں کر رہی تھی، بلکہ پی ایچ پی ایڈمن کے ذریعے میں ایک اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بنانا چاہ رہی تھی۔
میری یونیفارم سرور پر ڈسکشن فورم بہترین طریقے سے چل رہا ہے۔ اگر اسی مائی ایس کیو ایل کا نام اور پاسورڈ مل جائے تو اسی کو جملہ میں چلانے کی کوشش کر سکتی ہوں۔

اور پلگ ان والا طریقہ بھی میں نے استعمال کر کے دیکھ لیا، مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ :)

ویسے مجھے ابھی تک انتظار ہی ہے کہ کب آپ جملہ میں اردو ایڈیٹر انسٹال کریں گے اور کب ہماری قسمت جاگے گی۔ :)
 

adnanamir

محفلین
نبیل بھائی بہت اعلٰی۔۔۔۔!
یقیناً یھ اردو ویب سایڈ ڈویلپ کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔

سید عدنان امیر
Eddy
اردو جملا (فورم موڈریٹر)
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید عدنان۔

مہوش، میں نے اردو جملہ پلگ ان چیک کیا ہے اور اس میں کچھ ایرر ہے۔ میں نے یہ اٹیچمنٹ ڈیلیٹ کر دی ہے۔ میں اسے ٹھیک کرکے اسے دوبارہ اپلوڈ کروں گا۔

آپ دوستوں کے لیے ایک خوش خبری یہ ہے کہ میں نے جملہ کے وزی وگ ٹائنی ایم سی ایڈیٹر میں بھی اردو سپورٹ‌ شامل کر دی ہے۔ نہ صرف یہ، بلکہ میں نے جملہ کے JCE اور JoomlaFCK ایڈیٹرز کے اردو سپورٹ والے ورژن بھی تیار کر لیے ہیں۔ میں انہیں بھی انشاءاللہ جلد اپلوڈ کر دوں گا۔
 
بہت عمدہ نبیل۔

اسے مجھے خیال آیا کہ وکیپیڈیا والے بھی منتظر ہے کہ کوئی نبیل آ کر اردو ویب پیڈ شامل کر دے سائٹ پر تاکہ وہ بھی براہ راست اردو میں لکھ سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، اس سلسلے میں سیف اللہ (منتظم اعلٰی اردو وکی پیڈیا) کا مجھ سے رابطہ رہا ہے۔ میں نے انہیں کچھ ہنٹ‌ دیے تھے کہ اردو وکی پیڈیا میں ویب پیڈ کس طور انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس آزادی سے وکی سوفٹویر کا سورس کوڈ ایڈٹ نہیں کر سکتے اور ان کے لیے کسٹم جاوا سکرپٹ کے استعمال کے امکانات کچھ محدود ہیں۔
 

nrafi

محفلین
سلام،
نبیل بھائی، یہ اپ نے ایک بہت زبردست کام کیا ہے کہ FCK اور jce کا اردو ترجمہ کرلیا ہے۔ بہت لاجواب کام کیا ہے اپ نے۔ jce enabled جملہ اپ کب upload کر رہے ہیں۔
کیا اس کا کوئی چانس ہے کہ jce کو msf میں بھی integrated کیا جاسکے؟

اپکے جواب کا منتظر
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ندیم، میں نے FCKEditor اور JCE کا ترجمہ نہیں کیا ہے بلکہ ان میں اردو کی میپنگ شامل کر دی ہے تاکہ ان میں اردو ویب پیڈ کی طرح ہی اردو ٹائپ کی جا سکے۔ میں اسے جلد ہی اپلوڈ کر دوں گا۔

ایس ایم ایف فورم کے ایڈٹ ایریا میں وزی وگ ایڈیٹر انٹگریٹ کرنا ممکن تو ہونا چاہیے لیکن عام طور پر فورم سوفٹویر میں وزی وگ ایڈیٹر اس انداز میں انٹگریٹ نہیں کیے جاتے کیونکہ اس طرح ہر طرح کی ایچ ٹی ایم ایل پوسٹ کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ اس خبر کے مطابق ایس ایم ایف کے ورژن 2.0 میں وزی وگ ایڈیٹر بھی شامل ہوگا۔

والسلام
 

nrafi

محفلین
تھینکس!
بہت زبردست خبر ہے۔ لیکن کیا SMF 2.0 کا اردو ترجمہ اور تھیم سپورٹ کیا جائے گا؟

میں اپکے اپلوڈ کا منتظر رہوں گا۔ مجھے ایک ویب سائیٹ پر فورا انسٹال کرنا ہے :wink:

تھینکس اگین۔۔۔
 
Top