جملہ میں اردو پی ڈی ایف کے سلسلے میں کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں،
سب جانتے ہیں کہ پی ڈی ایف میں اپنی مرضی کا فونٹ دکھانے فونٹ ایمبیڈ کرنا پڑتا ہے جملہ! میں اس کیلیے جملہ پیکج کے لینگوج فولڈر (یوزر) میں ہر فونٹ کی تین فائلیں مثلاً (freesans
.ctg.z, freesans
.php, freesans
.z) بناکر انہیں language/pdf_fonts فولڈر میں رکھا ہے اور پھر ایکس ایم ایل فائل میں اسے منتخب کیا جاتا ہے
TCPDF ایک پروگرام ہے جس کی مدد سے پی ایچ پی سے پی ڈی ایف بنانا ممکن ہے جملہ! اسے ہی استعمال کررہا ہے۔ اس پروگرام کی مدد سے مطلوبہ تین فائلیں بنانا ممکن ہے مگر اسے انسٹال کیسے کرنا ہے یہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا اگر کچھ راہنمائی ہوجائے تو یہ کام بھی مکمل ہوجائے گا۔
اسکی
انسٹالیشن گائیڈ یہاں ہے۔
اس طرح کا
ایک پروگرام fPDF Font File Converter آن لائن بھی ہے مگر اس میں ایک فائل .ctg.z مختلف ایکسٹنشن سے بنتی ہے اور یہ علوی نستعلیق کی فائلیں نہیں بنا پارہا پاک نستعلیق کی بن رہی ہیں۔
فی الحال اردو کیلیے Times New Roman, Arial Unicode, Courier
یا کوئی اور فونٹ استعمال کیے جاسکتے ہیں اور ان کی مطلوبہ فائلیں موجود بھی ہیں فارسی جملہ کی پی ڈی ایف چیک کی ٹھیک بن رہی تھی۔
اپنے سندھی بھائیوں نے یہ کام بھی کرلیا ہے اور
سندھی فونٹ کی فائلیں یہاں رکھ دی ہیں۔