اردو خبروں کی ایک نئی ویب سائٹ

انٹرنیٹ پر آج سے ایک نئی نیوز ویب سائٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ ویب سائٹ مندرجہ ذیل پتہ پر ملاحظہ فرمائی جا سکتی ہے۔
http://www.mission.pk
ویب سائٹ کو پاکستان اور دنیا بھر سے نمائندگان، نامہ نگاران، کالم نگاران اور لکھاریوں کی ضرورت ہے۔ آپ میں سے اگر کوئی دوست دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ یہ ویب سائٹ چونکہ ابتدائی اور تجرباتی مراحل میں ہے، لہٰذا آپ کی تجاویز و آراء بھی بے حد اہم ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ وزٹ کریں۔
فورم موڈیریٹر سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ نہ کریں کیونکہ اردو خبریں بھی سیاست کے زمرے میں‌ہی آتی ہیں اور اس میں کوئی تشہیر والی بات نہیں ہے کیونکہ ویب سائٹ سے پیسہ کمانا ابھی پاکستان میں‌ بہت مشکل ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

گلفام مصطفے، ہمارا مقصد نیٹ پر اردو کا فروغ ہے اور اردو ویب سائٹس کی تشہیر بھی اس کی ذیل میں آتی ہے۔ البتہ میں نے اس پوسٹ کو صحیح زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔ آپ چاہیں تو اس کا ربط اپنے دستخط میں شامل کر سکتے ہیں۔

آپ کی نیوز سائٹ بہت اچھی لگ رہی ہے۔ آپ کس نیوز سکرپٹ کا استعمال کر رہے ہیں اور آپ کی خبروں کے کیا ذرائع ہیں؟

والسلام
 
کاوش اچھی، مگر

کاوش تو اچھی ہے جناب مگر نامکمل سائٹ کی تشہیر آپ کو نقصان دے گی ۔ ۔ ۔ لوگ ایسی سائٹوں کو یہ سمجھ کر کہ ہنوز "زیرِ تکمیل" ہوگی پھر ادھر کا رخ نہیں کرتے ۔ ۔ ۔ اس کو مکمل کرکے ہی پردہ اٹھائیں ۔ ۔ ۔
 
بے حد شکریہ

آپ احباب کا بے حد شکریہ۔ یقین جانئے، آپ کے ان الفاظ نے میرا سیروں خون بڑھا دیا ہے۔
میری کوشش رہے گی کہ اس ویب سائٹ کو ہر ممکن طور پر بہتر بنا سکوں۔ اس سلسلے میں یقینا آپ کا تعاون بہت اہم ہے۔ مجھے نمائندگان اور اہلِ قلم دوستوں کی ضرورت ہے۔ اگر آپ میں سے کوئی دوست بطورِ کالم نگار، نمائندہ یا نامہ نگار ہمارے ساتھ چلنا چاہے تو بیحد خوشی ہوگی۔
جہاں تک خبریں کے ذرائع کی بات ہے تو فی الحال اس کے لئے مختلف ٹی وی چینلز اور انگریزی و اردو ویب سائٹس سے مدد لی جارہی ہے۔ کچھ دوستوں نے بھی خبریں بھجوانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاہم ابھی نمائندگان کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے۔
باقی رہی بات سکرپٹ کی، تو بہت سے سکرپٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں، آپ کوئی بھی سکرپٹ استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر آپ مشن نیوز کے لئے کوئی رپورٹ، کالم یا مضمون بھجوانا چاہیں تو ایڈیٹر (ایٹ) مشن ڈاٹ پی کے کو ارسال کر سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
گلفام مصطفی، مارکیٹ میں تو واقعی نیوز سکرپٹ دستیاب ہیں، ہم یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے کہ آپ کونسی نیوز سکرپٹ استعمال کر رہے ہیں؟ یہ کوئی کمرشل سکرپٹ ہے یا اوپن سورس ہے؟

جہاں تک خبروں کے ذرائع کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں اردو ہوم کے پردیسی بھائی معلومات مہیا کر چکیں ہیں کہ اس سلسلے میں نیوز ایجنسیز سے رابطہ کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ پردیسی بھائی نیوز اردو کے لیے ورڈپریس کا استعمال کر رہے ہیں۔ مجھے نیوز ویب سائٹ کے لیے ورڈپریس کا استعمال پسند نہیں ہے۔ آپ کو اس سلسلے میں پردیسی بھائی سے رابطہ کرنا چاہیے۔
 
خبروں کیلئے سکرپٹ پی ایچ پی کائو چل رہا ہے۔ یہ ایک بہترین سکرپٹ ہے اور 445 امریکی ڈالرز میں بآسانی مل سکتا ہے۔ سکرپٹ کی کارکردگی کے لحاظ سے یہ قیمت کچھ بھی نہیں۔ ایجنسیوں سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں لیکن اس سے قبل اپنے دفتری امور کی انجام دہی کے لئے آج سے بھرتیوں‌ کا سلسلہ بھی شروع کرنا ہے۔ میں مشن ڈاٹ پی کے کو ایک بڑی نیوز ویب سائٹ کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔
 
ایک تجویز اگر پسند آئے تو کہ خبروں کے ساتھ ہی نیچے تبصروں کا بھی اختیار ہونا چاہیے اگرچہ محدود ہی ہو یا رکنیت حاصل کرکے ہو
کیونکہ اس سے سچ کے قریب ہہنچنے میں مدد ملتی ہے اور عوام کی رائے بھی معلوم بھی ہوجاتی ہے
اور ویب سائٹ پر آنے والے صارف کیلیے یہ چیز نئی اور پر کشش بھی ہوگی
الجزیرہ عربی میں یہ اختیار دیا گیا ہے

محترم! شاید آپ نے غور نہیں کیا، ہر خبر کے نیچے آراء کا لنک موجود ہے۔ آپ اس لنک پر کلک کرکے اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ بہرحال، مشورے کا بے حد شکریہ۔ اگر کوئی اور تجویز ہو تو حکم فرمائیں۔
 
ماشا

ماشاءللہ گلفام آپ نے بہت عمدہ سائٹ بنائی ہے اور دیکھ کر طبیعت خوش ہوگئی ہے۔

اعزازی رپورٹرز ، کالم نگار کیا جز وقتی بھی چلیں گے اگر ایسا ہو تو میرا خیال ہے محفل پر کئی لوگ ایسے موجود ہیں جو یہ کام بخوبی کر سکتے ہیں۔

فانٹ کونسا استعمال کر رہے ہیں گلفام ، میرا خیال ہے کہ کوئی اور فانٹ استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
 
محترم محب علوی! سب سے پہلے تو ویب سائٹ پسند کرنیکا بے حد شکریہ۔ رپورٹرز زیادہ تر جزوقتی ہی کام کرتے ہیں۔ اگر محفل فورم پر کوئی ایسا دوست ہے جو جزوقتی رپورٹر بننے میں خواہش مند ہو تو مجھے خوشی ہوگی۔
جہاں تک فانٹ کی بات ہے تو مشن ڈاٹ پی کے پر وہی فانٹ استعمال کیا جارہا ہے جو محفل فورم اور بی بی سی اردو سمیت بیشتر اردو ویب سائٹس استعمال کررہی ہیں۔ میری مراد اردو نسخ ایشیاء ٹائپ ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں‌کوئی بہتر فانٹ ہے تو بتائیے۔
 
فونٹ تو بہترین استعمال کر رہے ہیں آپ مگر جہاں تحریر لنک کی شکل میں نہیں ہے وہاں الفاظ گڈ مڈ ہو رہے ہیں جو شاید سٹائل شیٹس یا کسی اور سیٹنگ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔

چلیں کچھ موضوعات اور طریقہ کار کے بارے میں بتائیں تو کچھ لکھنے کی حامی بھرتے ہیں اور دوسروں سے بھی رابطہ کرتا ہوں۔ :)
 
مجھے آپ کی بات کی سمجھ نہیں آئی کہ کہاں الفاظ گڈ مڈ ہورہے ہیں۔ میرے پاس بالکل صحیح کام کررہی ہے ویب سائٹ۔ کیا آپ نمونہ کی تحریر بتا سکتے ہیں جہاں الفاظ گڈ مڈ ہورہے ہوں؟
باقی موضوعات تو کئی ہیں، کسی پر بھی لکھ لیجئے۔ مثلا لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے ملبے سے ملنے والے انسانی جسم کے اعضاء، بحالی کے بعد چیف جسٹس کی ذمہ داریاں، صدر مشرف کا مستقبل وغیرہ وغیرہ۔۔۔
آپ کی تحریر کا انتظار رہے گا۔ تحریر بھیجنے کے لئے ای میل ایڈریس مشن نیوز پر لگے بینر پر درج ہے۔ (ایڈیٹر ایٹ مشن ڈاٹ پی کے)
 
واقعی یہ سہولت موجود ہے میں سمجھا یہ صرف آپ کی آواز زمرہ کے ساتھ خاص ہے
میٹروپولیٹن کا اردو ترجمہ استعمال کیجیے
"شہریت" ہوسکتا ہے
عالمی حالات کو بھی کوئی اور عنوان دینا مناسب ہوگا
اور مزید کئی زمرے شامل کرنے کی ضرورت ہے
مثلا
عالم اسلام
صحت
تعلیم
خواتین
موسم
تصاویر
کیلنڈر کو سب سے آخر میں رکھیے
سائٹ کے ہیڈر کو چھوٹا رکھیے تاکہ سائٹ کھولنے پر زیادہ سے زیادہ خبریں سامنے ہوں
ہیڈر کے نیچے چوڑی نیوگیشن بار صفحہ کے آخر میں کردیجیے
تلاش کا اختیار دائیں نیوگیشن بار میں رائے دہی کے نیچے لگا دیجیے
تاکہ خبر فیتے کو زیادہ جگہ مل سکے
اور سب سے اہم کہ تازہ ترین کا نام دے کر مرکزی صفحہ کا ربط بھی اسی نیوگیشن بار میں دیجیے کیونکہ صارف اسے یہیں ڈھونڈتا ہے
سائٹ کی پیشکش کو مزید بہتر بنانے کیلیے بڑی نیوز سائٹس کو دیکھیے
اور جو نیوز اسکرپٹ آپ نے استعمال کیا ہے اسکی نمایاں خصوصیات اور ربط بھی بتا دیجیے

بھائی! آپ کے مفصل تبصرے اور تجاویز کا بیحد شکریہ۔ ان کی روشنی میں سائٹ کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
ویب سائٹ میں مزید موضوعات وقت کے ساتھ ساتھ موصول ہونیوالے مواد کے لحاظ سے شامل کئے جارہے ہیں۔ اور اس کی پیش کش کو بھی بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔ انشاء اللہ، وقت کے ساتھ ساتھ آپ بہتر محسوس کریں گے۔
کوئی تحریر بھی تو بھیجئے ناں!
 
ابوشامل

محفلین
برادر باسم! بصد احترام عرض کروں کہ میٹروپولیٹن کا ترجمہ کسی طرح "شہریت" نہیں ہو سکتا کیونکہ اردو میں شہریت کا لفظ "Citizenship" کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن یعنی "فاروق کو برطانیہ کی شہریت مل گئی"۔
میرے خیال میں بجائے ترجمے میں پڑنے کے ہم اسے شہری خبریں لکھ سکتے ہیں یا شہر، شہر، گاؤں، گاؤں یا اسی سے ملتا جلتا کوئی چھوٹا سا جملہ لکھا جا سکتا ہے، آگے آپ کی مرضی۔ السلام وعلیکم و رحمت اللہ
 
محترم! آپ کی رائے کا بے حد شکریہ۔ اگر آپ کے ذہن میں مشن نیوز کی بہتری کے لئے کوئی اور تجویز ہو تو لکھ بھیجئے۔
 
Top