مقتدرہ والوں نے کچھ ترجمے تو اچھے کیے ہیں۔ ایک دو جگہ کام خراب بھی کیا ہے جب م ف آفس کا ترجمہ کیا تو۔ گلوبل سائنس کے مدیر علیم احمد اس کمیٹی میں شامل تھے جو ترجمہ کررہی تھی وہ شکوہ ایک جگہ شکوہ کرتے ہیں کہ زوم ان اور زوم آؤٹ کے ان کے مشورے کے مطابق اندر کی طرف اور باہر کی طرف نہیں بلکہ زوم اندر اور زوم باہر کیا گیا ہے۔
ہے کوئی گل۔
ویسے سر منظر بہترین لفظ ہے۔
وقاص بھائی میں آپ کے تحفظات جانتا ہوں کہ صارف کو مشکل ہوگی۔ یقین کیجیے صرف ایک بار ہوگی۔ اس کےبعد نہیں۔
نبیل بھائی آپ کی بات ٹھیک ہے کہ دوسری زبانوں سے پتہ کرنا چاہیے۔ کوئی دوست جو ان سے رابطے میں رہتا ہو ضرور مطلع کرے۔ اپنے راجہ صاحب اگر اٹلی والوں کے حال سے کچھ مطلع کردیں۔ مہوش د کی شاید فارسی والوں سے سلام دعا ہے وہ کچھ پتہ کردیں۔
بہرحال پتہ کیجیے دوسرے اردو کو مزاج کچھ شاعرانہ ہے اس لیے دل کرتا ہے کچھ آرٹسٹک قسم کے نام ہوں۔