اردو دان متوجہ ہوں

علی ذاکر

محفلین
اسلام و علیکم!

"ثمیل"
"افراسیاب"
"ارسہ"

خواتین و حضرات ان الفاظ کے معنٰی درکار ہیں ، نیز یہ کن زبانوں کے
الفاظ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اسلام و علیکم!

"ثمیل"
"افراسیاب"
"ارسہ"

خواتین و حضرات ان الفاظ کے معنٰی درکار ہیں ، نیز یہ کن زبانوں کے
الفاظ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"افراسیاب"
قدیم تورانی حکمراں جو ایران پر بار بار حملہ آور ہوا۔ افسانوی ادب میں جبر و ظلم کی علامت
(ویسے یہ لفظ پشتو میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے افراسیات خٹک
 

ساجد

محفلین
علی ذاکر ، سوائے "افراسیاب" کے ان الفاظ سے میری شناسائی آپ کے مراسلے میں ہی ہوئی ہے اس لئیے اپنی کم علمی کا اقرار کرتا ہوں۔ لیکن وعدہ ہے کہ اپنے اساتذہ کرام سے دریافت کر کے مطلع کروں گا۔
 

دوست

محفلین
بھائی روزمرہ کی زبان جاننا اور بات ہے اور مشکل الفاظ کے معانی جاننا اور بات۔ ایک عام اہل زبان کو اپنے معانی دوسرے کو پہنچانے کے لیے پچیس سے تیس ہزار الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اس سے زیادہ الفاظ ہی الحمد اللہ یہاں موجود ہر فرد کی یادداشت میں ہونگے۔ آپ نے جن الفاظ کا ترجمہ مانگا ہے یہ عام استعمال کے الفاظ نہیں‌۔ یہ بطور اسم استعمال ہوتے ہیں جن کے معانی جاننے کی ضرورت کم ہی محسوس کی جاتی ہے۔ چناچہ اس کے لیے لغت کو زحمت دیں‌ تو بہتر رہے گا۔ آپ کا کام بھی ہوجائے گا ہمارے علم میں بھی اضافہ فرمائیے۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
بھائی روزمرہ کی زبان جاننا اور بات ہے اور مشکل الفاظ کے معانی جاننا اور بات۔ ایک عام اہل زبان کو اپنے معانی دوسرے کو پہنچانے کے لیے پچیس سے تیس ہزار الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اس سے زیادہ الفاظ ہی الحمد اللہ یہاں موجود ہر فرد کی یادداشت میں ہونگے۔ آپ نے جن الفاظ کا ترجمہ مانگا ہے یہ عام استعمال کے الفاظ نہیں‌۔ یہ بطور اسم استعمال ہوتے ہیں جن کے معانی جاننے کی ضرورت کم ہی محسوس کی جاتی ہے۔ چناچہ اس کے لیے لغت کو زحمت دیں‌ تو بہتر رہے گا۔ آپ کا کام بھی ہوجائے گا ہمارے علم میں بھی اضافہ فرمائیے۔
وسلام

جزاک اللہ۔ ماہر لسانیات نے کافی تسلی بخش جواب دیا ہے: لغت سے رجوع کریں!:)
 

بلال

محفلین
لغات فروزی 1903ء کے ایڈیشن کے مطابق
افراسیاب
فارسی زبان کا لفظ ہے۔ توران کے ایک عظیم الشان بہادر بادشاہ کا نام ہے جو ایران کے کیانی بادشاہوں کے ساتھ مدتوں لڑتا رہا اور آخر کار کیخسروابن سیاوش کے زمانے میں جو اس کا دوہتا تھا مارا گیا۔ ایک اور معنی لکھا ہے "بلبلے"۔ اس کا کیا مطلب ہے یہ میں نے نہیں دیکھا۔
باقی ثمیل اور ارسہ کے الفاظ نہیں مل سکے لیکن ان سے ملتے جلتے الفاظ درج کر رہا ہوں ہو سکتا ہے ان سے کوئی مدد مل جائے۔
ارس۔ فارسی زبان کا لفظ ہے۔ آذربایجان میں ایک شہر اور دریا کا نام ہے۔ مطلب" آنسو، اشک" ہے۔
ثمیر۔ عربی زبان کا لفظ ہے۔ مطلب "میوہ دار" ہے
ثمین۔ عربی زبان کا لفظ ہے۔ مطلب "قیمتی، گراں قیمت" ہے۔
جیسا کہ میں نے پہلے لکھا یہ لغات فروزی 1903ء کے ایڈیشن سے لیا گیا ہے۔
 

مغزل

محفلین
"ثمیل"
"افراسیاب"
"ارسہ"

ثمیل:: ( عربی)
ثمیل . [ ث ُ م َ ] (اِخ ) ابن عبداﷲ اشعری . تابعین میں سے ہیں۔
ثمیل . [ ث َ ] (ع اِ) شیر ترش . || آب دست دان . || ج تمیلة. رجوع به تمیلة شود.
دیگر معانی : توشک، مشک، قیمی، خالی شکم ( پیٹ )
----------------------------------------------------------------
افراسیا ب ::‌(فارسی)
یہ لفظ فرس ( گھوڑا) سے دخیل اسمِ مشتق ہے : ( افراسیاب کے معانی راہرو اور گھڑ سوار کے ہیں)
بمعنی خزانے کے بھی ہیں ، ملاحظہ کیجیے :لغتِ دھخدا
[ اَ ] (اِ) خیمه . (برهان ) (هفت قلزم ). چادر. خیمه . خرگاه . دیوار خیمه . (ناظم الاطباء). || قنات . (برهان )(هفت قلزم ). در برهان بمعنی خیمه و قنات آورده ولی در فرهنگها نیافته ام . (آنندراج ) (انجمن آرای ناصری ).
دیگر معانی :: خیمہ، چارد، خرگاہ (گدھوں کے باندھنے کی جگہ)، وغیرہ وغیرہ۔۔
--------------
قدیم زمانے میں توران کا ایک بادشاہ جو تور بن فریدون کی نسل سے پیشنک کا بیٹا تھا اور جس نے کیانی خاندان کے دور میں ایران پر بار بار حملے کیے (بہادری نیز ظلم میں ضرب المثل) (مجازاً) بہادر، ظالم و جابر۔
[ اَ ] (اِخ ) آل ...، نام سلسله ای از فرمانروایان ترک که به نامهای آل خاقان وخانیه و افراسیابیه نیز خوانده میشوند. این سلسله در شرق جیحون یعنی بخارا، و کاشغر و مغولستان شرقی درحدود سال 320 - 560 هَ . ق . امارت داشتند. و رجوع به آل افراسیاب و خاقانیان در همین لغت نامه و لباب الالباب و چهارمقاله و تاریخ بیهقی و تعلیقات آن شود
---------------------------------------------------------------
ارسہ :: ( عربی ) اسم معرفت
ارسہ, ا, تابع،فرمانبردار, عورت. ارشاد, ع, نیک ہدایت دینا،حکم, مرد عورت. ارشق, ف, قد آور شخصیت،عالی قدر, مرد. ارفعہ, ع, عالی مرتبہ, عورت

والسلام مع الاکرام
 

مغزل

محفلین
لگتا ہے اردو ختم ہو گئ ہے ادہر آکر سب کی؟


صاھب طنز تو نہ کیجے ۔ کچھ مصروفیت بھی ہوتی ہے ۔، کچھ مجبوری بھی ، ایک آنکھ پر سارا زور ہے ،
دوسری آنکھ کے پرسر بہ سجدہ ہیں ۔ ایک زخم پھلنے کو ہے ۔ خیر۔۔ امید ہے آپ کی تشفی ہوگئی ہوگی،
ایک وضاحت ، یہاں اردو سے محبت کی وجہ سے لوگ ہیں ۔ اردودانی کادعوی میں نے کسی کو کرتے نہیں دیکھا
والسلام
 

جیہ

لائبریرین
بہت اچھی بات کی آپ نے مغل بھائی۔ اور ماشاء اللہ اچھی معلومات مہیا کی ہیں آپ نے۔ لگتا ہے میری صحبت کا اثر ہے
 

طالوت

محفلین
شکریہ مغل ۔۔۔ آپ نے بڑا مسئلہ حل کر دیا ۔۔۔۔۔ اب میں اپنی علمیت کا رعب جھاڑوں گا ;) ، مگر یہ تو بتائیے کہ "ارسہ" کس لغت میں دستیاب ہو گا ۔۔ چھوٹی بہن کا نام ہے اور ایک عرصے سے اس نے کان کھا مارے ہیں ۔۔
وسلام
 

علی ذاکر

محفلین
م م مغل صاحب بہت شکریہ آپ کا میری بات کا غلط مطلب نہ سمجھیئے گا آپ نے میری بہت رہنمائ کی ہے بہت شکریہ اللہ آپ کے علم میں‌اور اضافہ فرمائے !
ماسلام
 

مغزل

محفلین
م م مغل صاحب بہت شکریہ آپ کا میری بات کا غلط مطلب نہ سمجھیئے گا آپ نے میری بہت رہنمائ کی ہے بہت شکریہ اللہ آپ کے علم میں‌اور اضافہ فرمائے !
ماسلام


بہت شکریہ علی ذاکر صاحب۔ محبت جناب کی ، ورنہ من آنم کہ من دانم ، دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ والسلام

طالوت بھیا ۔ ارسہ مجھے ’’ اردو لغت بورڈ‘‘ کی لغت میں ملا ہے ، کشوری، فرہنگِ آصفیہ ، مصباح الغات اور نور الغات میں مل جائے گا ( حاشیہ میں درج ہے )
 
Top